Pak Wapda Employees Pegham Union

Pak Wapda Employees Pegham Union Hamari jado-jahad , Khidmat-e-Insaniyat

MARKAZI OFFICE: ANARKALI, LAHORE

14/09/2023

*حیدرآباد ایف آئی کا حیسکو ڈویزن قاسم آباد آفس پر چھاپہ دفتر کو تالا لگا دیا جو اندر ہے وہ باہر نہیں جا ئے گا۔ ذرائع کے مطابق ھائیڈرو یونین کے صدر عبدالطیف نظامانی کے بیٹے ڈویزنل اکاونٹنٹ گل نظامانی کروڑوں روپے خرد برد کر چکا ہے اسکے خلاف ڈیپارٹمنٹل کاروائی میں عبدالطیف نظا مانی اور ھائیڈرو یونین رکاوٹ بنی ہوئی تھی* *جس پر حیسکو منیجمنٹ نے تنگ آکر متعلقہ گھپلوں کی FIA سے انکوائری کی درخواست کردی تھی جبکہ گل نظامانی اسی خوف سے دفتر نہیں آرہا تھا اور اگر آتا تو چھپ کر وہ بھی دفتر ٹائم کے بعد اس کی کئی دن سے ریکی کی جارہی تھی وہ دفتر ٹائم کے بعد جب آج دفتر پہنچا تو FIA نے ریڈ کیا اس نے اسکے باپ ھائیڈرو صدر نے اپنے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کیلئے پوری یونین کو ملوث کرلیا اور عہدیداروں کو وہاں لیبر لے کر پہنچنے کی کال دے دی کچھ عہدیدار نمبر بنانے کیلئے جب وہاں جمع ہو کر پریشر ڈالنے کی کوشش کی تو FIA اہلکاروں نے مرعوب ہونے کے بجائے الٹا دفتر کو تالا لگا کر اندر ان تمام ھائیڈرو عہدیداروں کو محصور کرلیا اور ھیڈ کوارٹر سے مزید نفری اور رینجرز کو طلب کرنے کی کال کر ڈالی مگر حیسکو منیجمنٹ نے اپنے ادارے کو بدنامی سے بچانے کیلئے FIA بالا افسران سے مداخلت کی درخواست کی منیجمنٹ ادارے کی اس درخواست پر FIA نے فی الحال کسی کی بھی گرفتاری موخر کرکے تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔*
*تین گھنٹے سے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی*
*ریکارڈ میں خرد برد اور فائلیں گُم ہونے پر اکاؤنٹ آفیسر گُل نظامانی کو ذمہ دار قرار دے کر حراست میں لیے جانے کا امکان تھا, ذرائع*

لاہور.پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین مرکز کی جانب سے محمد عثمان جونیجو صاحب کو صوبائی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکبا...
01/06/2023

لاہور.پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین مرکز کی جانب سے محمد عثمان جونیجو صاحب کو صوبائی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہے.
منجانب.پاکستان واپڈا پیغام یوتہ ونگ سندہ

لاہور.پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) صوبہ سندھ کی نیو صوبائی قیادت کو طئے دل سے مبارکباد دیتے ہے امید کے صو...
31/05/2023

لاہور.پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) صوبہ سندھ کی نیو صوبائی قیادت کو طئے دل سے مبارکباد دیتے ہے امید کے صوبائی چئیرمین محمد عثمان جونیجو کی قیادت مین مزدور کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش جاری رکہینگے.
پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین یوتہ ونگ صوبہ سندھ

جیسی کرنی ویسی بہرنی آخرکار مرکز نے خاموشی کا روزہ ٹوڑ دیا
04/04/2023

جیسی کرنی ویسی بہرنی آخرکار مرکز نے خاموشی کا روزہ ٹوڑ دیا

05/03/2023
چلو چلو 7مارچ کو حیسکو ہیڈکواٹر چلو.
04/03/2023

چلو چلو 7مارچ کو حیسکو ہیڈکواٹر چلو.

03/03/2023
03/03/2023
26/02/2023

عبداللطیف نظامانی کے بیٹے عزیز نظامانی کی حیسکو میں جعلی بھرتی کا معاملہ سنگین ہوگیا
بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیسکو جعلی بھرتی

مورخہ 24 فروری 2023 بروز جمعتہ المبارک کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی، جو حیسکو کے ایک رٹائرڈ آفیس سپریٹینڈنٹ سفیر خان نے شیئر کی ہے۔

جس کی بناں پر اس نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی چیئرمین اور صوبائی صدر عبداللطیف نظامانی کے بیٹے عزیز نظامانی کی کم عمری میں 02 مرتبہ حیسکو میں اپائنٹمنٹ کا الزام لگایا، اور ساتھ ہی کچھ ڈاکیومنٹل انفارمیشن رکارڈ بھی پیش کیا۔ جس میں پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم یو) پر ایک انجان شخص کی طرف سے درج کی گئی شکایت کا حوالہ ہے۔ جو ایف آئی اے کو انکوائری کرنے سے متعلق ہے۔

دوسرے ڈاکیومنٹ میں عبداللطیف نظامانی کے بیٹے عبدالعزیز نظامانی جو اس وقت حیسکو اسٹور سائیڈ ڈپٹی مینجر گریڈ-18 کا آفیسر ہے، اور غوث بخش جتوئی جو ڈپٹی مینجر گریڈ-18 کا آفیسر ہے، دونوں کی سینیارٹی انفارمیشن ہے۔ جو سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی دستخط سے جاری کردی گئی تھی۔ تیسرا ڈاکیومنٹ ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر حیسکو میں ان دو افسران عبدالعزیز نظامانی کی کم عمری یعنی 14 اور 16 سال کی عمر میں 02 مرتبہ حیسکو میں بھرتی اور غوث بخش جتوئی ڈپٹی مینجر گریڈ-18 کی حیسکو میں 37 سال کی عمر میں بھرتی سے متعلق حیسکو انتظامیہ کی طرف سے مقرر کی گئی انکوائری کمیٹی کا لیٹر ہے۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ایف آئی اے سے نامعلوم شخص کی اس کمپلینٹ پر حیسکو انتظامیہ کس قدر میرٹ پر انکوائری کرتی ہے؟ کیوں کہ نظامانی نے اپنا تو پورا خاندان حیسکو میں بھرتی کروادیا چھوٹی بڑی عمر میں مگر رٹائرڈ حیسکو ملازمین کے بچے نوکری کے انتظار میں 40 چالیس سال کے ہوگئے، اور آج گلیوں میں بے روزگار بھٹک رہے ہیں اور چنے بیچ رہے ہیں۔ حیسکو میں یہ اس نوعیت کا کوئی پہلا کیس نہیں ہے، لیکن یہ کیس پہلی مرتبہ (پی ایم یو) پورٹل سے سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہوا ہے۔

جس نے اس وقت عبداللطیف نظامانی اور اس کے بیٹے عبدالعزیز نظامانی کیلئے ایک مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی مرکزی قیادت اور دیگر یونین عہدیداران بھی نظامانی کے بیٹے کی جعلی اور کم عمری میں حیسکو میں بھرتی پر شدید غم و غصّے اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور پوسٹ پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس کے علاؤہ یہ معاملہ ایف آئی اے کے پلیٹ فارم سے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اور حیسکو انتظامیہ کیلئے اس وقت ایک (ٹیسٹنگ کیس) بن چکا ہے۔ جس کی بناں پر حیسکو انٹرنل انکوائری کمیٹی بھی اس وقت شدید دباؤ میں نظر آ رہی ہے

Address

Lahore

Telephone

+923084188121

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Wapda Employees Pegham Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pak Wapda Employees Pegham Union:

Share

Category