03/12/2025
یہ سال سیلاب کی تباہ کاریاں لے کر آیا تو ہم نے دعا کی، اور خدا نے ہمارے لیے راستوں کو کھول دیا۔ اُس نے لوگوں کے دل نرم کیے اور پھر لوگوں نے ہماری مدد کی تاکہ ہم اُن علاقوں تک پہنچ سکیں جہاں پانی نے زندگی کو مشکل بنا دیا تھا، اور پھر ہم اُن ضرورت مندوں تک ایک وقت کا کھانا بھی پہنچا سکے۔
اب کرسمس کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ آج بھی پریشانیوں میں گھِرے ہیں وہ اس خوشی کو منانے کی استطاعت نہیں رکھتے، کیونکہ اُن کے پاس روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے بھی وسائل نہیں ہیں۔
انہی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم آپ کو محبت، ہمدردی اور انسانیت کی اس مہم میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ آئیے، اپنے دلوں کے دروازے کھولیں۔ اپنی نعمتوں میں سے تھوڑا سا اُن لوگوں کے لیے بھی نکالیں جن کے گھروں میں آج ایک گرم روٹی تک میسر نہیں۔ شاید آپ کے حصّے کی یہ چھوٹی سی مدد کسی کے لیے امید کی کرن بن جائے۔
آپ 200، 500 یا 1000 روپے کی صورت میں بھی اس خدمت کا حصہ بن سکتے ہیں، کیونکہ نیکی میں کوئی رقم نہ بڑی ہوتی ہے نہ چھوٹی ہر دیا گیا حصہ کسی کے دل تک روشنی بن کر پہنچتا ہے۔
آئیں، کرسمس کی اصل روح، محبت، سخاوت کو زندہ کریں۔
Easypaisa:
Amram Amram
03164933856