12/10/2026
پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کمشنر بہاولپور محمد عرفان علی کاٹھیا کی تقریب حلف برداری بحیثیت صدر ڈویژنل بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن بہاولپور منعقد ہوئی. اس پر وقار تقریب کا انعقاد کمشنر آفس بہاولپور میں ہوا جس میں جناب محمد طارق قریشی صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن نے ان سے حلف لیا. اس موقع پر محمد عرفان علی کاٹھیا کمشنر بہاولپور ،محمد طارق قریشی صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن نے بوائے سکاؤٹ سے خطاب کیا. اس موقع پر سید جاوید شاہ ڈویژنل سکاؤٹ آرگنائزر بہاولپور، محمد یامین ممبر ٹریننگ ٹیم و ڈویژن میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن چوہدری محمد شہباز ممبر ٹریننگ ٹیم پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن اور بوائے سکاؤٹس نے شرکت کی.