YDAP Primary and Secondary.

YDAP Primary and Secondary. Official Platform for Doctors working at Primary and Secondary Health Facilities All Over Punjab. St

14/03/2024

Lanat PHFMC pe

19/06/2023

اگر آپ بینک کی چند صفحوں کی چیک بُک پرنٹ ھونے کیلئے کا ایک ڈیڑھ ماہ انتظار کرتے ھیں ۔۔۔

نئی گاڑی کی پوری قیمت جمع کروا کے تین چار چھے ماہ کا انتظار کرتے ھیں ۔۔۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اور ویزا کی درخواست جمع کروا کے کئی ھفتے اسکے بننے کا انتظار کرتے ھیں ۔۔۔

حتیٰ کہ کے ایف سی مکڈونلڈ اور مصروف ریسٹورینٹس پر بھی ٹوکن لے کر باری کا انتظار کرتے ھیں ۔۔۔۔

تو بڑے ھسپتال کے آؤٹ ڈور میں چار سو مریضوں میں اپنی باری آنے کے انتظار کو ذلالت اور توھین مت سمجھیں۔

پانچ سو بیڈز کے ھسپتال میں پچاس ھزار مریض آۓ ۔۔۔۔تو داخلے کے بیڈ کے لئے اور اپریشن کی تاریخ کیلئے اپنی باری کا انتظار کرنے کو ذلالت یا ظلم مت سمجھا کریں۔

سرکاری ھسپتالوں میں کام کرنے والے اپنے واقف کاروں سے سفارشیں کروا کے وھاں موجود انتہائی غریب مریضوں کا حق مار کر ۔۔۔۔ان کے بیڈ اور اپریشن کی تاریخ پر قبضہ مت کریں۔

شائد کہ تیرے دل میں اتر جاۓ میری بات۔۔۔

اوپر بیان کی گئ ہر جگہ پر شرافت سے کھڑے رہنے والے ہسپتال آکر بدمعاش کیوں بن جاتے ہیں۔۔۔؟؟؟؟ ذرا سوچیے

01/06/2023
02/05/2023

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب۔۔
02-05-2023

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کی جانب سےالیکشن ڈیوٹی کے لئے ڈاکٹرز کو تعینات کرنے کے احکامات کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔۔

ڈاکٹرز کا کام الیکشن کروانا نہیں بلکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا علاج کرنا ہے۔۔

ہسپتالوں میں جہاں پہلے ہی عملے کی شدید کمی ہے وہاں ہر ہسپتال سے ڈیڑھ سو سے دو سو ڈاکٹرز کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے بلانا انتہائی احمقانہ اقدام ہے اور یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔۔

ہم حکام بالا سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر خدا نخواستہ کوئی بڑا واقع ہوجاتا ہے تو انتہائی کم عملے کے ساتھ ہسپتالوں کو کیسے چلایا جا سکے گا؟؟
کسی بڑے جانی نقصان کی صورت میں ذمہ داری کس کی ہوگی؟؟

لہذا ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنے اولین فرض کو چھوڑ کر کہیں بھی کوئی بھی ڈیوٹی نہیں کرے گا۔۔

متحد رہیں۔
مضبوط رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر مدثرنواز اشرفی
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب،

ڈاکٹر شعیب خان نیازی
سینئر نائب صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب،

ڈاکٹر نعمان چوہدری
چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ،

05/04/2023

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDAP Primary and Secondary. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share