Food Boys Trust

Food Boys Trust ہمارا مقصد بغیر رنگ نسل دیکھے اللّٰہ کی رضا کی خاطر صرف اور صرف بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنا ہے

محبتیں بانٹیں ❤️ نفرتیں سب پھیلا رہے ہیں
16/10/2023

محبتیں بانٹیں ❤️ نفرتیں سب پھیلا رہے ہیں

08/10/2023

جھگیوں میں رہنے والے بچوں میں چاکلیٹس کی تقسیم ❣️
اُن تمام دوستوں کا شکریہ جو اس مشن میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں

08/10/2023
باپ نے سکول سے نکال کر کام پر لگایا کہ مالی حالات سکول کی فیسوں کے متحمل نہیں.2016 میں اس بچے نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنا...
08/10/2023

باپ نے سکول سے نکال کر کام پر لگایا کہ مالی حالات سکول کی فیسوں کے متحمل نہیں.

2016 میں اس بچے نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنا کر ویڈیوز اپلوڈ کرنی شروع کرلی، باپ کو معلوم ہوا تو چینل ڈیلیٹ کروا دیا کہ کس شیطانی کام میں پڑ گیے ہو، ماں کی سفارش پر کچھ عرصے بعد ویڈیوز بنانے کی اجازت مل گئی.

تھوڑے عرصے بعد یہ عرب دنیا کے سب سے مشہور یوٹیوبر بن گیے -

یوٹیوب پر 32 ملین سے زیادہ ان کے سبسکرائب ہوگیے -

دیکھتے ہی دیکھتے یہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے.

لیکن انہوں نے اپنی شہرت کو محض اپنی ذات کے لئے مفید و مقید نہیں رکھا، شامی مہاجرین کی مدد کرنا ان کا مشن بن گیا، انہوں نے مہاجرین کی آباد کاری کا بیڑا اٹھایا -

اپنی انکم سے انہوں نے سینکڑوں بے گھر شامی مہاجرین کو گھر بنا کر دیے، ہزاروں یتیموں کی کفالت اپنے ذمے لیا، مہاجرین کے خیموں میں راشن اور کپڑے پہنچانا اور خود پہنچ کر انکی داد رسی کرنا ان کا معمول بن گیا -
انہوں نے ایک لائیو پروگرام کیا جس میں مہاجرین کیلئے عطیات جمع کرنا تھا انہوں نے 10 ملین ڈالر ٹارگٹ رکھا لیکن اس پروگرام میں 11 ملین ڈالر جمع ہوئے -

وہ بچہ جو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکا تھا آج ہزاروں بچوں کی تعلیم کا خرچہ اٹھا رہا ہے، فلاحی کاموں میں سب سے آگے آگے ہے-

یہ صومالی نژاد کویتی نوجوان ابو فلہ ہے ان کا اصل نام حسن سلمان ہے -

پاکستان میں میں بھی سینکڑوں لوگ یوٹیوب اور ٹک ٹوک سے ماہانہ کروڑوں کماتے ہیں، ٹک ٹوک کی ایک ایک گیم میں چار چار پانچ پانچ کروڑ کماتے ہیں کبھی کسی کے متعلق سنا کہ معاشرے کیلئے اپنا کوئی حصہ ڈالا ہو؟
ہمارے ہاں جس کو دولت اور شہرت ملتی ہے پہلا کام وہ طوائفیں نچوانے کا شروع کرتا ہے. الا من رحم ربي

محبتیں بانٹیں ❣️
08/10/2023

محبتیں بانٹیں ❣️



Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Boys Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share