30/08/2026
محافظ یا جلاد؟ گوجرخان تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑ گئیں! 🚨
جب آپ کمزور ہوں، مخالف بااثر ہو اور اس کے پولیس سے تعلقات ہوں، تو انصاف کے ایوانوں میں التجا نہیں، بلکہ منہ پر جوتے ملتے ہیں!
گوجرخان تھانے کے ویٹنگ روم سے سامنے آنے والی یہ ویڈیو دیکھنے والوں کا روح کانپ اٹھی ہے۔ جہاں ایک مسلح کانسٹیبل نے بے بس اور مظلوم شہری فیاض ججی کے منہ پر جوتا دے مارا۔
یہ صرف ایک شخص کے منہ پر جوتا نہیں، بلکہ ہمارے پورے قانونی اور انصاف کے نظام کے منہ پر ایک طمانچہ ہے..
کیا پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہے یا بااثر لوگوں کے کہنے پر جلاوطنی اور تشدد کرنا؟
جب قانون کے پاسبان ہی ظالم بن جائیں، تو غریب اور کمزور شہری آخر کہاں جائے؟
ہم اعلیٰ حکام، بالخصوص آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوراً نوٹس لیا جائے، اور اس نااہل اہلکار کو صرف معطل نہیں بلکہ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے!
کیا ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی سے ہمارا نظام سدھر سکتا ہے؟ اپنی رائے کمنٹ میں دیں اور اس آواز کو پھیلانے کے لیے شیر کریں! 👇