07/03/2026
عوامی یوتھ کے چیئرمین شکیل بلوچ کی قیادت میں پاک فوج کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نوجوانوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔