Jazaa Pakistan

Jazaa Pakistan Don't Laugh and Break Heart in Necessitation. Just Feel Poor Bother's and Sister's Difficulties.

🔮 _*شادیاں کیوں نہیں ھوتیں؟*_ 🔮شادیاں نہ ہونا کتنا بڑا ایشو اور غور طلب مسئلہ ھے اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں ...
21/03/2024

🔮 _*شادیاں کیوں نہیں ھوتیں؟*_ 🔮

شادیاں نہ ہونا کتنا بڑا ایشو اور غور طلب مسئلہ ھے اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جس وقت آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں ٹھیک اسی وقت پاکستان کے ہر چوتھے گھر میں ایک لڑکی تیس سال کی ہو چکی ہے شادی کے انتظار میں اور ان کے بالوں میں سفیدی آ لگی ہے
جن کی تعداد لگ بھگ پچاس لاکھ بنتی ہے
ایک اوسط اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ لڑکیاں شادی کی منتظر ہیں
اسی معاشرے کا ایک فرد ہونے کے ناطے ہمیں یہ مسئلہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے
پچھلے تین چار ماہ سے ہم اس پہ ریسرچ کر رہے تھے کہ شادیوں کی راہ میں رکاوٹ کیا ہے اور اس رکاوٹ کو کیسے دور کیا جا سکتا ھے؟
اس ضمن میں ہم نے کافی لوگوں سے بات کی ان کی رائے لی
پھر ان تمام آراء کی گروپ بندی کی ہم نے چھوٹی چھوٹی پرچیاں بنائیں اور پھر ان کا آپس میں ربط تلاش کیا ہماری اس تحقیق اور سروے کے مطابق شادیوں کے ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹیں چار چیزیں ہیں
جو نیچھے تفصیل سے لکھی گئی ہیں

*1: جہیز یا ولور*
سب سے بڑی رکاوٹ جہیز یا ولور ہے والدین کو اکثر اوقات رشتہ تو مل جاتا ہے مگر جہیز یا ولور کے لئے پیسے نہیں ہوتے جہیز کا مطلب ہے کہ لڑکی کے والدین کو اتنا ذلیل کرنا کہ پھر وہ پوری زندگی قرض ہی ادا کرتے رہیں جبکہ ولور کا مطلب ہے کہ بیٹی کے شوہر کو نکاح سے پہلے مقروض کر کے اپنی بیٹی کو کسی مقروض کے گھر بھیج دیا جائے اس مسئلے نے تقریباً تمام غریب اور متوسط درجے کے لوگوں کو نشانہ بنایا ھوا ھے۔
جس کی وجہ سے تقریباً 28 لاکھ شادیاں نہیں ھوئی یا نہیں ہو رہیں

*2: ذات پات*
یہ وہ ناسور ہے جس نے کسی طبقے کو نہیں چھوڑا امیر اور غریب جاھل اور پڑھے لکھے حتی کہ دیندار طبقہ سب اس حمام میں ننگے ہیں
یہ دوسری بڑی بیماری ہے جس نے معاشرے کو کھوکھلا کر دیا ہے اس ذات پات کی وجہ سے روزانہ ایک ہزار سے زیادہ رشتے رد کئے جاتے ہیں
یعنی اگر صرف ذات پات کا مسئلہ ہی حل ہو جائے تو 20 لاکھ شادیاں کچھ دنوں میں ہو جائیں

*3: بزدلی لالچ آئیڈیل*
یوں تو تقریباً ہر مسئلے کی وجہ ہی بزدلی ہوتی ہے اور یہ وسیع موضوع بھی ہے مگر ہم یہاں خاص طور پر بزدلی کو ایک بہت بڑا ناسور سمجھتے ہیں
کچھ والدین اپنی بیٹیوں کی شادی اس لئے نہیں کرتے کیونکہ وہ سوچتے ہیں یہ پڑھے پھر جاب کرے اور پھر شادی ہو جائے تاکہ ان کی زندگی بہتر گزرے مگر پڑھنے جاب دیکھنے اور پھر سال دو سال ان کے پیسے کھانے کے بعد لڑکی کو کہا جاتا ہے کہ اب خود رشتہ دیکھ لے
جبکہ وہ بیچاری 35 سال عمر کراس کر چکی ہوتی ہے بزدل صرف والدین نہیں ہوتے بچیاں بھی ہوتی ہیں مجھے کئی سو لوگوں نے یہ رائے بھی دی کہ ان کو وہ ہیرو یا آئیڈیل نہیں ملتا جو ان کو چاہیے پھر وہ ایک دن ویلنٹائن کے انتظار میں صرف ویلن کو گلے لگا لیتی ہیں
کچھ لڑکیاں لاڈلی بنی ہوتی ہیں تو وہ شادی اس لئے نہیں کرتیں کیونکہ ان کو ڈر ہوتا ہے یہ مزے وہاں نہیں ملے لگے بزدلی سے شادی نہ ہونے کا سب سے بڑا مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب لڑکی یا لڑکے کو عشق ہو جائے اور گھر والے نہ مانے پھر بھی ایک نمایاں تعداد شادی کرنے میں شرم محسوس کرتی ہے

*4: دوسری شادیاں*
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ خوف سا ہے کہ دوسری شادی پتہ نہیں کتنا بڑا ظلم ہے
ایک تو ہماری زبانوں میں دوسری بیوی کا نام اتنا خوفناک ہے سوتن بن وغیرہ
جس سے لوگ ڈر جاتے ہیں
انڈین کلچر رسومات فلمیں ڈرامے اور سوپ سیریلز نے پاکستانی لوگوں کی زندگیاں خراب کر دی ہیں
دوسری شادی کو ایک معاشرتی ناسور بنا کر رکھ دیا گیا ہے عورت ہی عورت کی دشمن ہے جبکہ مرد اگر انصاف کر بھی سکتا ہو تو دوسری شادی کا نام نہیں لے سکتا

*حل:* 👇
ہمیں چاہیے کہ ایک بھرپور تحریک چلائیں
شادی ھالوں دھوم دھام والی شادیوں جہیز ولور سجاوٹ پہ بے پناہ اخراجات نمود و نمائش قیمتی اور انتہائی مہنگے ڈریس اور ذات پات کا مکمل بائیکاٹ کریں
لڑکی والوں کے گھر کھانے پہ مکمل پابندی لگا دی جاۓ
نکاح انتہائی سادہ اور مسجد میں کیا جاۓ
مروجہ ناجاٸز مہندی مایوں اور دیگر خرافات پہ سخت پابندی اور سزائیں ہوں
شادی کے جملہ اخراجات دلہے کی ایک تنخواہ یا ماھانہ آمدنی سے زیادہ نہ ہوں
نکاح کی دستاویزات اور مراحل بہت آسان ہوں
بارات بینڈ باجہ پہ پابندی ہو
نکاح پہ صرف دلہے کے گھر والے ھی آئیں
شادی کا بڑا فنکشن صرف اور صرف ولیمہ ہو
وہ بھی دلہا کی استطاعت کے مطابق
جبکہ حکومت کو چاہیے کہ ایک قانون بنائے جس کی رو سے کسی لڑکی یا لڑکے کو تب تک یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملے جب تک وہ نکاح نامہ ساتھ نہ لائے
حکومت کو یہ بھی چاہیے کہ جہیز ولور اور لڑکیوں کی شادی سے پہلے جابز پر مکمل پابندی لگائے
جاب صرف شادی شدہ خواتین کو دی جائے
یا ایسی خواتین کے لئے جابز کی رعایت کردی جائے جن کا کوئی اور زریعہ معاش نہ جیسے بعض خاندانوں کی کفالت خواتین خود کرتی ہیں جن کے والد یا بھائی وغیرہ نہیں ہوتے یا روزگار سے معذور ہوتے ہیں
سوسائٹی یہ بھی کر سکتی ہے کہ مشترکہ شادیوں کو ترویج دی جاۓ جہاں صرف ایک سادہ ڈش اور زیادہ سے زیادہ شادیاں ہوں
دوسری شادی کا رواج عام کیا جاۓ
جن مردوں کی مالی اور اسبابی استطاعت میسر ہے ان کی بیویاں اپنا ظرف بڑا کریں
اللّٰہ اجر دینے والا ھے
جس محلے یا یونین کونسل میں کوئی بیوہ یا مطلقہ عورت موجود ہو وہاں کا چیئرمین اس کی دوسری شادی کے لئے معاونت کا ذمہ دار ہو
انڈین میڈیا کی جہالت اور بھارتی رسومات ختم کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات خانگی نظام اور شادی کے اصل طریقہ کار کی مناسب تشہیر کی جائے

*یاد رکھیں...*
جلدی شادیوں کا نہ ہونے سے زنا بڑھ رہا ہے
نسوانیت ختم ہو رہی ہے
مردانگی ضائع ہو رہی ہے
بے راہ روی عام ہو رہی ہے
معاشرتی ناہمواریاں پیدا ہو رہی ہیں
چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ ریپ اور قتل و غارت ہو رہی ہے
اغلام بازی اور امرد پرستی یعنی (خوبصورت لڑکوں سے دوستی) کی نحوست بڑھ رہی ہے
اگر اب بھی کچھ نہ سوچا گیا تو آنے والا وقت مزید تباہی و بربادی کے ساتھ ہمارا منتظر ہے
اور سب سے بڑھ کر ہم سب نے اس کا جواب دینا ہے اللّٰہ کے ہاں
ضروری نہیں کہ تمام باتوں سے آپ اتفاق کریں
اگر کسی کو میری یہ پوسٹ بُری لگے تو میں معذرت خواہ ہوں آپ کے الفاظ آپ کی پہچان ہے
کمنٹ ضرور کیا کریں تاکہ پتہ چلے کہ آپکو میری پوسٹ اچھی لگی یا بُری!

_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*_
_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_

🍃💚🍃💛🍃💜🍃💙🍃🤎
•┈┈┈┈┈••✦✿_
•┈•⊰✿🌹 *_جزاكم ﷲ خيرا_*🌹✿⊱•┈•
⚜🌹🌼🔮🌼🌹⚜🌹🌼🔮

آئین مل جل کر اپنے محلہ اپنے شہر اور اپنے پنجاب کو صاف ستھرا اور سر سبز بنائیں ۔۔۔  جزاءپاکستان کے ساتھ ۔🇵🇰💚🌳🌱🌳
19/03/2024

آئین مل جل کر اپنے محلہ اپنے شہر اور اپنے پنجاب کو صاف ستھرا اور سر سبز بنائیں ۔۔۔ جزاءپاکستان کے ساتھ ۔🇵🇰💚🌳🌱🌳

19/03/2024
ایک نظر صحت کارڈ پر( #.ذرا نہیں پورا سوچیئے. #)صحت کارڈ کے نام پرحکومت اور عوام کیساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا۔ اسکی ایک جھلک...
29/02/2024

ایک نظر صحت کارڈ پر
( #.ذرا نہیں پورا سوچیئے. #)
صحت کارڈ کے نام پرحکومت اور عوام کیساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا۔
اسکی ایک جھلک دیکھ لیں۔ اس لئے تو ہم کہتے ہیں کہ صحت کارڈ کے بجائے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ 8 ہزار والا اپنڈکس آپریشن حکومت کو 142000 میں پڑا
صحت کارڈ کے نام پہ ائی ایم ایف سے لیے گئے قرض کے پیسے سےپرائیویٹ ہسپتال حکومت کو چونا لگا رہے ہیں ۔۔۔اور ہم خوش ہوتے ہیں کہ مفت میں علاج ہوا ۔۔۔۔اگر ایسے ہی پیسے دینے ہیں تو ہزاروں سرکاری ہسپتالز کی کیا ضرورت ہے ۔ اربوں روپے خرچ کرکے سرکاری ہسپتال بنائے جاتے ہیں اور ساتھ میں یہ ڈرامہ ۔۔ یہ اپ کا پیسہ ہے ۔
یہ یپسہ اپ ہی کے چمڑے سے اتارا جائے گا اور ائی ایم ایف کو سود سمیت واپس کرنے ہونگےاپ نے اور میں نے بجلی بلز اور ٹیکسسز کی مد میں!

(*اب ذرا نہیں بلکہ زمہ داری کے ساتھ سوچئے؟*)*بندوق کی زور پر پولیو کے قطرے پلوائے جاتے ہیں**اگر اسی بندوق کے زور پر منشی...
28/02/2024

(*اب ذرا نہیں بلکہ زمہ داری کے ساتھ سوچئے؟*)

*بندوق کی زور پر پولیو کے قطرے پلوائے جاتے ہیں*

*اگر اسی بندوق کے زور پر منشیات کے خلاف ایکشن لیا جائے*

*/تو معاشرہ ایک بڑی تباہی سے بچ سکتا ہے۔*

*عام دکانوں سے لیکر تعلیمی اداروں تک منشیات آسانی سے پہنچتے ہیں.* *پولیو صرف ایک بندے کو معذور کرتا ہے منشیات آنے والی نسلوں کو برباد کرتا ہے۔*

*آخر منشیات کو ختم کیو نہیں کیا جاتا ۔؟*

*اہل قلم اور ميڈيا كو چاہیے کہ منشیات کے خلاف لوگوں ميں شعور بيدار كرے ہر ایک اپنا فرض ادا كريں، شکریہ*

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jazaa Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jazaa Pakistan:

Share