23/09/2026
نیکی کے دسترخوان سے باعزت روزگار تک!
نیکی کا دسترخوان جاری تھا کہ ایک بزرگ ہمارے آفس تشریف لائے۔ دسترخوان سے کھانا تناول کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ محنت کرکے اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، چائے کا ٹھیلا لگانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے طعامِ مسکین فاؤنڈیشن ®️ کی اپنا روزگار اسکیم کے ذریعے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع مانگا۔
الحمدللہ، ہماری ٹیم نے فوراً اقدام کرتے ہوئے ان کے لیے چائے اور ٹھیلا تیار کرکے فراہم کیا۔
اگلے ہی روز جب ٹیم ان کا حال معلوم کرنے پہنچی تو خوشی ہوئی کہ بزرگ نے اپنا کام شروع کر دیا تھا اور محنت سے اپنے روزگار کو آگے بڑھا رہے تھے۔ ❤️
ہمارا مقصد صرف ایک وقت کا کھانا کھلانا نہیں، بلکہ ضرورت مند کو باعزت روزگار فراہم کرکے خود انحصار بنانا ہے۔
الحمدللہ، خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔
طعامِ مسکین فاؤنڈیشن ®️ کھانے سے روزگار تک، خدمت کا سفر جاری ہے۔