Jamil ud din foundation

Call Directions Contact the organization

Jamil ud din foundation Jamil Ud Din Foundation Township (JUFT) is a social association of well groomed people and its vision "To Excell the Solution for people of their problems"

اللہ تعالی ھم سب کو ہدایت دے، آمین ثما آمین یا رب العالمین۔
23/08/2026

اللہ تعالی ھم سب کو ہدایت دے، آمین ثما آمین یا رب العالمین۔

محرم... قربِ الٰہی کا پہلا دروازمحرم کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ نیا اسلامی سال آپ سب کو مبارک ہو۔آئیے اس بار محرم...
16/06/2026

محرم... قربِ الٰہی کا پہلا درواز
محرم کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ نیا اسلامی سال آپ سب کو مبارک ہو۔

آئیے اس بار محرم کو صرف ایک مہینہ نہیں، بلکہ ایک پیغام، ایک شعور اور ایک سفر کے طور پر سمجھنے کی کوشش کریں۔

محرم کیا ہے؟

محرم کے لفظ کو سمجھنے کے لیے عربی اصطلاح "حَرِيمُ البِئر" کو سمجھنا ضروری ہے۔

کنویں کے گرد وہ محفوظ حصہ جہاں سے پانی تک رسائی ہوتی ہے، حَرِيمُ البِئر کہلاتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو پیاسے اور پانی کے درمیان تعلق کا ذریعہ بنتا ہے۔

جو پانی کے قریب ہو، وہ زندگی کے قریب ہوتا ہے۔

جو زندگی کے قریب ہو، وہ اپنے رب کی نعمتوں کے قریب ہوتا ہے۔

اور جو اپنے رب کے قریب ہو جائے، وہ اس کا محرم بن جاتا ہے، یعنی قربت اور راز داری کا اہل۔

اسی مناسبت سے سال کا پہلا مہینہ محرم ہے۔ گویا یہ بندے کو سب سے پہلے اپنے رب کے قریب ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

ایک اور زاویے سے مُحَرَّم اس سرکش اونٹ کو بھی کہا جاتا ہے جس پر سواری آسان نہ ہو۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ سواری کس پر مشکل ہوتی ہے؟

اسی پر جو اطاعت نہ جانتا ہو، جو اپنے نفس کو قابو میں لانا نہ سیکھا ہو۔

محرم ہمیں یہی سبق دیتا ہے کہ بندگی کا راستہ نفس کی سرکشی کو اطاعت میں بدلنے سے شروع ہوتا ہے۔

احرام اس لباس کا نام ہے جو انسان کو اس کی اصل یاد دلاتا ہے۔ سادگی، عاجزی اور رب کے سامنے مکمل سپردگی۔

محرم بھی انسان کے روحانی سفر کا پہلا قدم ہے، گویا سال کی ابتدا ہی اس اعلان سے ہوتی ہے کہ زندگی کا مرکز اللہ تعالیٰ ہے۔

اسی طرح مسجد الحرام زمین پر پہلی عبادت گاہ ہے، وہ مرکز جہاں دل رب کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

جس طرح زمین کا ایک قلب ہے، اسی طرح انسان کا بھی ایک قلب ہے۔

زمین کے قلب میں اللہ کا گھر رکھا گیا اور انسان کے قلب میں اللہ کی معرفت اور محبت کا چراغ۔

محرم ہمیں اپنے اسی باطن کی طرف لوٹنے کی دعوت دیتا ہے۔

یہ مہینہ صرف نئے سال کا آغاز نہیں.... بلکہ اپنے دل کے دروازے پر دستک دینے کا نام ہے۔

آئیے اس محرم اپنے دل کو دنیا کی گرد سے پاک کریں، اپنے نفس کو اطاعت کا عادی بنائیں اور اپنے رب کے قریب ہونے کی کوشش کریں۔

شاید یہی محرم کا سب سے خوبصورت راز ہے۔

16/11/2025
16/11/2025

تعزیتی ریفرنس: چیئرمین جمیل الدین فاؤنڈیشن ندیم الدین قریشی سیفی (ایڈووکیٹ) کی والدہ محترمہ کی اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئیے
ملک شہباز کھوکھر ایم پی اے اور اجمل ھاشمی لیگی رہنما سابق چیئرمین UC 232 ، سماجی راہنما اور فاؤنڈیشن کے صدر محمد سرفراز خان کی خصوصی آمد۔ اس موقع پر فیاض میر۔ سلیم الدین قریشی۔ محمد سمیر۔ عمران میر۔محمد ذیشان۔ رانا عظمت ۔عمر سلیم
رانا سلیم ، عامر گجر ، چوھدری نعیم کونسلرز، ریحان بیگ ، افضال خان ، راشد قریشی ، نازلی مہربان ، سرفراز خان، معین بٹ، اے آر بلوچ ، طارق پیا ، خوشحال خان ، ندیم بشیر ، سیف جٹ اور دیگر معززین علاقہ اور دوست موجود تھے۔ ان سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں محمد سرفراز خان نے والدہ صاحبہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئیے خصوصی دعا کروائی۔۔۔۔

Address

Main Road 11-12 Township Lahore
Lahore

Telephone

+923018456812

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamil ud din foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamil ud din foundation:

Shortcuts

Share