Pak Bajaur Welfare Association Offical Page

  • Home
  • Pak Bajaur Welfare Association Offical Page

Pak Bajaur Welfare Association Offical Page انسانیت کی خدمت کا شوق
(1)

10/06/2026

پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوانوں کی خدمتِ خلق کی ایک اعلیٰ مثال

گزشتہ رات ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے واٹس ایپ پر اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے غلط دوا دی گئی، جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چونکہ بزرگ کا تعلق ضلع باجوڑ سے تھا، اس لیے پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن سے درخواست کی گئی کہ ان کی دیکھ بھال کے لیے کوئی نمائندہ ہسپتال پہنچے۔

اطلاع ملتے ہی یہ پیغام ہمارے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا گیا۔ پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر ممبر محمد زیر خان (عرف زیرک) فوراً جناح ہسپتال پہنچے اور پوری رات بزرگ کی تیمارداری اور خدمت میں مصروف رہے۔

محمد زیر خان صاحب صبح 9 بجے تک ہسپتال میں موجود رہے۔ بعد ازاں بزرگ کے بھتیجے اکرام خان ہسپتال پہنچے، جن کے حوالے بزرگ کو کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ محمد زیر خان صاحب اور تمام خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ساتھیوں کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

تفصیلی معلومات ایمبولینس ڈرائیور کے وائس میسج میں موجود ہیں۔

پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن

"❤️🤝

10/06/2026
اعلانِ ختمِ قرآن و دعائے مغفرتپاک باجوڑ ویلفیئر کے سربراہ گل شاہ زیب خان باجوڑی ضلع باجوڑ سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔مرحوم وا...
10/06/2026

اعلانِ ختمِ قرآن و دعائے مغفرت

پاک باجوڑ ویلفیئر کے سربراہ گل شاہ زیب خان باجوڑی ضلع باجوڑ سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

مرحوم والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن اور اجتماعی دعائے مغفرت بروز جمعرات، 11 جون کو دوپہر 3:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک منعقد ہوگی۔

📍 مقام: پاک باجوڑ ویلفیئر کا مرکزی دفتر، صدر ایمپریس مارکیٹ، کراچی

تمام احباب، دوستوں اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ ختمِ قرآن اور دعائے مغفرت میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

منجانب: پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن

20/05/2026

پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے انسانیت کی خدمت کا ایک اور خوبصورت قدم۔

ایک بیوہ خاتون کی تین بکریاں بارش کے دوران کمرہ گرنے سے ہلاک ہو گئی تھی، جس کے بعد ادارے نے فوری تعاون کرتے ہوئے انہیں نئی بکری فراہم کی تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھر کے اخراجات اور بچوں کی کفالت میں سہارا حاصل کر سکیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات اور خدمتِ انسانیت میں حصہ لینے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

19/05/2026

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

میرے والدِ محترم کی وفات پر جن تمام عزیز و اقارب، دوست احباب، تنظیمی ساتھیوں اور اہلِ علاقہ نے جنازے میں شرکت کی، گھر آ کر تعزیت کی، فون کالز، واٹس ایپ پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے ہمارے غم میں شریک ہوئے، میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

آپ سب کی محبت، خلوص اور تعاون ہمارے لیے بہت بڑا سہارا ہے۔
اللہ پاک آپ سب کو صحت، خوشیاں اور جزائے خیر عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ میرے والد صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔

قومی خادم
گل شاہ زیب خان باجوڑی

15/05/2026

😥💔🤲 لالا جان کی رخصتی کے اخری لمحات اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَبانی پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن گل شاہ زیب خان باجوڑی کے والدِ محترم رضائے ...
14/05/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

بانی پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن گل شاہ زیب خان باجوڑی کے والدِ محترم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز _جمعہ_ بوقت ـشام5,30بجے,_ بمقام __برگٹکی_ صدیق اکبر مسجدمیں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت کی عاجزانہ گزارش ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

رابطہ: نمبر 03002443054ـــ03002443052ـ
گل حکم+03030209700

پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن — خدمت، اخوت اور انسانیت کا روشن سفرانسانیت کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے، اور جو لوگ دکھی انس...
12/05/2026

پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن — خدمت، اخوت اور انسانیت کا روشن سفر

انسانیت کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے، اور جو لوگ دکھی انسانیت کے کام آتے ہیں وہ معاشرے کے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔ پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن (PBWA) بھی ایک ایسی فلاحی تنظیم ہے جو بلا رنگ، نسل اور زبان انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرتی ہے بلکہ مصیبت اور پریشانی کے وقت لوگوں کے لیے امید کی کرن بن جاتی ہے۔

پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ہمیشہ غریب، یتیم، بیوہ، بیمار اور بے سہارا افراد کی مدد کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرنا، زکوٰۃ اور عطیات مستحقین تک پہنچانا، بیماروں کی مدد، جنازوں اور ہنگامی حالات میں تعاون، اور نوجوانوں کو فلاحی سرگرمیوں میں شامل کرنا اس تنظیم کی نمایاں خدمات میں شامل ہیں۔

یہ تنظیم صرف امداد تک محدود نہیں بلکہ بھائی چارے، محبت، اتحاد اور انسان دوستی کا پیغام بھی عام کر رہی ہے۔ پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رضاکار دن رات خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر لوگوں کی مدد میں مصروف رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد دن بدن اس ادارے پر بڑھتا جا رہا ہے۔

خصوصاً رمضان المبارک میں یہ تنظیم مستحق خاندانوں تک راشن، افطار اور زکوٰۃ پہنچا کر بے شمار گھروں میں خوشیاں بانٹتی ہے۔ ان کا مقصد صرف مالی مدد نہیں بلکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اور انہیں احساس دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

آج کے دور میں جہاں خودغرضی بڑھ رہی ہے، وہاں پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن انسانیت، محبت اور ایثار کی ایک خوبصورت مثال بن چکی ہے۔ اس ادارے کی کامیابی دراصل ان تمام لوگوں کی کامیابی ہے جو انسانیت کی بھلائی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران، رضاکاروں اور معاونین کو اپنی رحمتوں سے نوازے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#پاکـ-باجوڑ-ویلفیئرـایسوسن یشن

Address

Empress Market Sadar

05444

Telephone

03169013054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Bajaur Welfare Association Offical Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share