Tulu e Adab

Tulu e Adab .. To promote Punjabi /Urdu and English literature. To bring the young generation towards reading. To expose the talent of young writers.

To highlight the beauty of Punjabi, Urdu and English literature

ڈاکٹر ضیاء المصطفیٰ کے افسانوی مجموعہ "شیتل" پر تفصیلی مضمون
31/12/2025

ڈاکٹر ضیاء المصطفیٰ کے افسانوی مجموعہ "شیتل" پر تفصیلی مضمون

سائبان فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام نوجوان صحافی، ادیب و محققسراج احمد تنولی کی دو کتب کی پُروقار تقریبِ رونمائیرپور...
26/10/2025

سائبان فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام نوجوان صحافی، ادیب و محققسراج احمد تنولی کی دو کتب کی پُروقار تقریبِ رونمائی
رپورٹ: محمد نعیم یاد
ادب کسی معاشرے کا ضمیر ہوتا ہے، اور اہلِ قلم اس ضمیر کی وہ آواز ہیں جو وقت کے شور میں بھی سچائی، محبت اور امید کے نغمے سناتی ہے۔ جب کوئی نوجوان قلم کو مقصد بناتا ہے تو وہ صرف لکھتا نہیں، اپنی قوم کی فکری سمت بھی متعین کرتا ہے۔ ایسے اہلِ قلم معاشرے میں روشنی کے چراغ جلاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے سمتیں روشن کرتے ہیں۔
اسی جذبے اور فکری خدمت کے تسلسل میں سائبان فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام نوجوان صحافی، ادیب و محقق سراج احمد تنولی کی دو نئی کتب "ایک دن سیدی رسول اللہ ﷺ کے نام اور "دیا" کی پُروقار تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔
مانسہرہ کی خاموش فضاؤں میں جب شام نے اپنے نرم رنگ بکھیرنے شروع کیے تو سائبان فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر، غازی کوٹ ٹاؤن شپ میں علم و ادب کی خوشبو پھیل گئی۔ یہ محفل کسی رسمی تقریب سے بڑھ کر قلم، محبت اور روحانیت کے سنگم کا منظر پیش کر رہی تھی۔
اسی موقع پر معروف افسانہ نگار و خطاط محمد نعیم یاد کے انگریزی ترجمے(A Day With The Beloved PBUH) کی نقاب کشائی بھی عمل میں آئی، جس نے تقریب کو بین الاقوامی رنگ عطا کیا۔
تقریب کی صدارت ممتاز محقق، نقاد اور دانشور ڈاکٹر عامر سہیل نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جید عالمِ دین و مصنف مفتی عنایت الرحمن ہزاروی شریک ہوئے۔
مہمانِ اعزاز کے طور پر محمد نعیم یاد (جوہرآباد، خوشاب) نے اپنی دلکش موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی، اور لاہور سے تشریف لائے ممتاز شاعر و ناشر عقیل شافی نے محفل کے ادبی حسن میں اضافہ کیا۔
عقیل شافی نے اپنے مخصوص دلنشین انداز میں کہا:
> "سراج احمد تنولی نے اپنے قلم کے ذریعے نہ صرف عشقِ رسول ﷺ کو الفاظ میں ڈھالا ہے بلکہ اپنے کالموں سے فکر و احساس کی نئی راہیں روشن کی ہیں۔"
صدرِ تقریب ڈاکٹر عامر سہیل نے فرمایا:
> "ایسے نوجوان اہلِ قلم آج کے مشینی دور میں امید کی کرن ہیں۔ ان کی تحریریں یاد دلاتی ہیں کہ جب قلم ایمان سے جڑ جائے تو لفظ عبادت بن جاتے ہیں۔"
مہمانِ خصوصی مفتی عنایت الرحمن ہزاروی نے کہا:
> "’ایک دن سیدی رسول اللہ ﷺ کے نام‘ محض کتاب نہیں، عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا سفرِ دل ہے جو قاری کے باطن کو منور کر دیتا ہے۔"
محمد نعیم یاد نے اپنے تاثرات میں کہا:
> "میرا ترجمہ محض ایک کوشش ہے۔ اصل روشنی تو سراج احمد تنولی کے متن سے پھوٹتی ہے — یہی عشقِ رسول ﷺ کی اصل کرن ہے۔"
تقریب کا آغاز خنظلہ نذیر کی خوش الحان تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، اور نعت خواں ذاکر ستی نے عقیدت و محبت سے لبریز نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو روحانی فضا بخشی۔
مولانا مفتی شمس الحق اور خرم شاہ نے دونوں کتب پر تحقیقی و تنقیدی مقالات پیش کیے، جن میں مصنف کے فکری زاویوں، اسلوبِ نگارش اور روحانی اثرات پر گفتگو کی گئی۔
ادب و صحافت سے وابستہ شخصیات — سید ماجد شاہ، رحمان شاہ، عظیم ناشاد اعوان، اعجاز لودھی، مشتاق احمد، اختر نعیم، فضل کریم، عبداللہ بلال، خان محمد تنولی، فیضان انجم، اجمل خان، عبدالقدیر شریف، مشتاق خان (دعا نیوز)، یاسر ہمایوں قریشی (مانسہرہ نیوز)، محمد نعیم (شمال اخبار) اور محدث جواد سید وسیم شاہ سمیت دیگر اہلِ قلم نے شرکت کر کے تقریب کو وقار بخشا۔
نظامت کے فرائض تبارک حسین جمال نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ میزبانی ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی نے وقار اور شائستگی کے ساتھ کی۔
انہوں نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا:
> "سائبان سخن دوست کا مقصد نوجوان اہلِ قلم کو ایک مثبت اور فکری پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں محبت، علم اور احساس کے رنگ مل کر نیا افق روشن کریں۔"
اختتام پر مصنف سراج احمد تنولی اور خطاط محمد نعیم یاد کو سائبان سخن دوست کی جانب سے خصوصی ایوارڈز پیش کیے گئے۔
مزید براں عقیل شافی اور محمد نعیم یاد کی طرف سے مصنف، ان کے والد جان محمد تنولی اور بھائی فیضان انجم تنولی کو دستارِ فضیلت، حرمتِ قلم ایوارڈ، خدمتِ ادب گولڈ میڈل اور قرآنی خطاطی میں استعمال ہونے والا مقدس قلم بطورِ تحفہ پیش کیا گیا۔
صدرِ تقریب ڈاکٹر عامر سہیل، ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی، تبارک جمال، مفتی عنایت الرحمن ہزاروی، مولانا شمس الحق، عظیم نوشاد اور خرم شاہ کو بھی ادبی گولڈ میڈلز اور نادر خطاطی فریمز سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکائے محفل کی چائے اور ہلکی ضیافت سے تواضع کی گئی۔ گفتگو کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔ علمی تبصرے، مسکراہٹیں اور باہمی احترام کی فضا میں محفل کا اختتام ایک ایسے اطمینان پر ہوا، جو دیر تک اہلِ دل کے احساسات میں زندہ رہے گا۔

03/09/2024

ماشاءاللہ
21/08/2024

ماشاءاللہ

Address

Lahore
54000

Telephone

+923074640495

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tulu e Adab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tulu e Adab:

Share