Al-Ameen Foundation

Al-Ameen Foundation Al Ameen Foundation is an NGO

10/08/2026

الامین فاؤنڈیشن ۔۔۔کھانا کھاؤ اور کھلاؤ


21/07/2026

اللہ تعالیٰ سورۂ البقرہ میں ارشاد فرماتے ہیں:

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ ۗ وَالْكَافِرُونَ هُمُ الظَّالِمُونَ﴾

(سورۃ البقرہ: 254)

ترجمہ:

اے ایمان والو! جو رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے، اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو، اس دن کے آنے سے پہلے جس دن نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی، نہ دوستی کام آئے گی اور نہ کوئی سفارش۔ اور کافر ہی ظالم ہیں۔

مختصر تشریح:

اس آیت میں اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان کو یاد دلاتے ہیں کہ دنیا میں دیا گیا مال ایک امانت ہے۔ قیامت آنے سے پہلے اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی راہ میں خرچ کرو، کیونکہ وہاں مال، دنیاوی تعلقات یا لین دین کسی کام نہیں آئیں گے۔ نجات کا ذریعہ صرف ایمان، اخلاص اور نیک اعمال ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دیے ہوئے رزق میں سے اس کی رضا کے لیے خرچ کرنے، سخاوت اختیار کرنے اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

منتہا کی انتہا….!منتہا نے شاید اس صبح ناشتہ بھی نہیں کیا ہوگا۔ چائے پک رہی تھی۔ چینی لانے کے لیے ماں نے اسے قریبی اسٹور ...
23/06/2026

منتہا کی انتہا….!
منتہا نے شاید اس صبح ناشتہ بھی نہیں کیا ہوگا۔ چائے پک رہی تھی۔ چینی لانے کے لیے ماں نے اسے قریبی اسٹور بھیج دیا۔ یہ روزمرہ زندگی کا ایک معمولی سا کام تھا۔ نہ ماں کے دل میں کوئی اندیشہ تھا، نہ باپ کے ذہن میں کوئی خوف۔ کون جانتا تھا کہ چند قدموں کا یہ سفر ان کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ بن جائے گا۔ کسے پتہ تھا کہ گھر کی دہلیز سے باہر نکلنے والے یہ ننھے قدم موت کی ایسی تاریک وادی کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔
وقت گزرتا گیا مگر منتہا واپس نہ آئی۔ پہلے انتظار ہوا، پھر بے چینی، پھر خوف۔ اہلِ خانہ نے گلیاں چھان ماریں، پڑوسیوں سے پوچھا، رشتہ داروں کو فون کیے، مگر ننھی بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ جب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی گئی تو منتہا ایک دکان کے اندر داخل ہوتی نظر آئی، لیکن باہر نکلتی دکھائی نہ دی۔
پھر وہ خبر آئی جس نے پورے سرگودھا کو سوگوار کر دیا۔ ایک معصوم بچی، جو ابھی زندگی کے معنی بھی نہ سمجھ سکی تھی، درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بن گئی۔ وہ ننھی کلی جسے ابھی کھلنا تھا، جس نے ابھی خواب دیکھنا شروع بھی نہیں کیے تھے، اسے بے رحمی سے مسل دیا گیا۔
کہاں چمن کی صبح میں چمن کا حسن نیم شب
کنول بکھر کے رہ گئے کلی مسل کے رہ گئی
یہ ایک بچی کی موت ہی نہیں، بلکہ اک ماں کی خوشیوں کا جنازہ ہے، ایک باپ کے خوابوں کا قتل ہے، ایک گھر کی رونق کے اجڑ جانے کا نام ہے۔ جب بھی کوئی معصوم بچہ ظلم کا شکار ہوتا ہے تو صرف ایک خاندان نہیں روتا، پورا معاشرہ کٹہرے میں کھڑا ہو جاتا ہے۔
دل بار بار یہ سوال کرتا ہے کہ آخر ہم کس دور میں جی رہے ہیں؟ وہ کون لوگ ہیں جن کے دل ایک معصوم بچی کی چیخوں پر بھی نہیں پگھلتے؟ وہ کون سی انسانیت ہے جو ایک ننھے وجود پر ظلم کرتے وقت مر جاتی ہے؟ ایسے واقعات صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔
آج منتہا کے جیون کی انتہا ہوگئی، مگر وہ اپنے پیچھے ایک درد، ایک آہ اور ایک سوال چھوڑ گئی ہے: کیا ہماری بیٹیاں واقعی محفوظ ہیں؟ اگر نہیں، تو پھر ہمیں بحیثیت معاشرہ اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی اور اپنے بچوں کے تحفظ کو محض نعرہ نہیں بلکہ عملی ذمہ داری بنانا ہوگا۔
اللہ تعالیٰ اس معصوم فرشتہ صفت بچی کو اپنی بے پایاں رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اس کے دکھی والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس ظلم کے مرتکب افراد کو ایسا عبرت ناک انجام دے کہ آئندہ کوئی درندہ کسی اور منتہا کی زندگی چھیننے کی جرأت نہ کر سکے۔
منتہا تو چلی گئی، مگر اس کا نام اب ہر اُس معصوم بچی کی علامت بن گیا ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب کے کندھوں پر ہے۔

22/06/2026

یہ صرف کھانا نہیں، یہ کمیونٹی ہے۔
ہر پلیٹ میں محبت، ہر ہاتھ میں خدمت



Address

307 Near Main Market Jama Masjid, Shadman 1
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Ameen Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-Ameen Foundation:

Shortcuts

Share