Jammu Kashmir Welfare Lahore- JKWL

Jammu Kashmir Welfare Lahore- JKWL For the Support,Unity and Guideness of Kashmiri People Present in Lahore

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر میں منہگائی ، مہنگی بجلی، آٹے کی زائد قیمتوں و دیگر مط...
14/05/2024

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر میں منہگائی ، مہنگی بجلی، آٹے کی زائد قیمتوں و دیگر مطالبات کو لے کر ملک گیر پر امن احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شہید ہو گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ جس کے بعد حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ایکشن کمیٹی کے مطالبات مان لیے تاہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور اس ظلم کے خلاف آج مورخہ 14 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ لاہور میں مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے لاہور پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ اس احتجاج میں پنجاب،سندھ، بلوچستان اور پختونخوا کے طلبا و طالبات نے بھی حصہ لیا اور کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یک جہتی کی۔ مقررین نے موجودہ حکمرانوں کو اس بات کی توجہ دلائی کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اسی طرح کشمیری بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ظلم و جبر کا نظام قابل قبول نہیں ہے ۔ کشمیر کمیونٹی لاہور کے عہدے داران راجہ بابر، راجہ حسیب ، عمران خان اور راجہ عاصم کے علاؤہ سول سوسائٹی کے افراد نے اس احتجاج میں شرکت کی اور اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہداء کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کی قربانی قبول فرمائے آمین اور جموں و کشمیر کو آزاد خودمختار ریاست بنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو ۔

 #عیدمبارک
29/06/2023

#عیدمبارک

رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے Sahih Bukhari #2442
27/06/2023

رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے Sahih Bukhari #2442

چاند رات مبارک جموں کشمیر و پاکستان 🇵🇰دعا ہے کہ اس مبارک رات کی خوشیاں اور برکتیں ہمارے ملک کے لیے دائمی خوشحالی کا پیش ...
21/04/2023

چاند رات مبارک جموں کشمیر و پاکستان 🇵🇰

دعا ہے کہ اس مبارک رات کی خوشیاں اور برکتیں ہمارے ملک کے لیے دائمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوں۔ آمین۔

🌙

دیار غیر میں بسنے والے تمام اہل اسلام کو جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کی طرف سے عید مبارک
20/04/2023

دیار غیر میں بسنے والے تمام اہل اسلام کو جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کی طرف سے عید مبارک

تمام عالم اسلام کو جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کی طرف سے رمضان مبارک
22/03/2023

تمام عالم اسلام کو جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کی طرف سے رمضان مبارک

السلام علیکم ۔جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کے زیر اہتمام 'متحدہ کشمیر کمیونٹی آف لاہور' کے عنوان سے  مورخہ 30۔اکتوبر بروز ات...
31/10/2022

السلام علیکم ۔
جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کے زیر اہتمام 'متحدہ کشمیر کمیونٹی آف لاہور' کے عنوان سے مورخہ 30۔اکتوبر بروز اتوار جوہر ٹاون لاہور میں پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عدیل عزیر نے حاصل کی۔ تلاوتِ قرآن پاک کے بعد نعتِ رسول مقبول پیش کی گئی۔نعتِ مقبول کے بعد مقررین نے جموں و کشمیر ویلفئیر لاہور کی پوری ٹیم کو لاہور میں کشمیریوں کو متحد کرنے اور ان کی ویلفئر کے لئے کوششوں اور ایسے پروگرام کے انعقاد پر انہیں مبارک باد دی اور ان کی اس کاوش کی زبردست حوصلہ افزائ کی۔ ۔مقررین میں راجہ جبار ایڈوکیٹ صاحب لیگل ایڈوائزر تنظیم،سردار فرید خان صاحب،پروفیسر ظفر اقبال صاحب،تصور حنیف صاحب نائب صدر تنظیم،بانی رکن و آرگنائیزر راجہ بابر خان نے خیالات کا اظہار کیا،صدر تنظیم راجہ حفیظ صاحب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اور لاہور میں کشمیریوں کے اتحاد پر بات کی،صدر محفل سردار ڈاکٹر اصغر صاحب نےخطاب میں تاریخ کشمیر پر روشی ڈالی اور تنظیم کی کاوشوں کو سراہا،بانی و چیرمین تنظیم راجہ سعود آفتاب صاحب نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہوری ٹیم کی طرف تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آپس میں تعاون، اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھنا ہے،اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائییوں کو نہیں بھولنا اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانی ہے، آخر میں مہمانِ خصوصی محترمہ زرقہ جاوید صاحبہ (ہمشیرہ راجہ فاروق حیدر خان صاحب ) نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے تنظیم کی خدمات کو سراہا اور لاہور میں اتحاد و اتفاق قائم رکھنے پر بات کی ،تقریب کے آخر میں پروفیسر ظفر اقبال صاحب نے دعا کروا کر پروگرام کا اختتام کیا،
تقریب کے بعد تنظیم کی طرف سے سب مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسلام و علیکم کشمیر کمیونٹی کے معززین ۔امید ہے سب احباب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ جموں کشمیر ویل...
28/10/2022

اسلام و علیکم کشمیر کمیونٹی کے معززین ۔
امید ہے سب احباب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ جموں کشمیر ویلفئیر لاہور کے زیر اہتمام "متحدہ کشمیر کمیونٹی آف لاہور" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد مورخہ 30۔ اکتوبر بروز اتوار صبح 10:30 بجے بمقام کیسپین سی ریسٹورنٹ مین کینال روڈ جوہرٹاون میں کیا گیا ہے،جس میں آپ تمام تمام کشمیر کمیونٹی کے احباب سے شرکت کے لیے پر زور استدعا کی جاتی ہے،سب احباب سے پابندیِ وقت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی گزارش کی جاتی ہے تاکہ بروقت پروگرام کا آغاز اور بروقت اختتام کیا جا سکے۔
پروگرام کے اختتام پر ریفریشمنٹ کا انتظام بھی جائے گا.
پروگرام کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں
شکریہ
*Contact:*
03490008961
*Chairman:Raja Saoud Aftab*
03045924074
*Finance Head: Haseeb Ashiq*
03415025193
*G Secretary: Adil Hameed*

‏نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کر دیا گیا  💔  ماں کا واحد ستارہ اپنے شہید باپ اور شہید بھائ سے جا ملا ‏انا للہ...
23/10/2022

‏نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کر دیا گیا 💔 ماں کا واحد ستارہ اپنے شہید باپ اور شہید بھائ سے جا ملا
‏انا للہ وانا الیہ راجعون

السلام علیکم گروپ ممبران!جموں کشمیر ویلفئر لاہور کی تنظیمی باڈی کی آج منعقد ہونے والی ایک اہم  میٹنگ جو کہ چار گھنٹے جار...
12/10/2022

السلام علیکم گروپ ممبران!
جموں کشمیر ویلفئر لاہور کی تنظیمی باڈی کی آج منعقد ہونے والی ایک اہم میٹنگ جو کہ چار گھنٹے جاری رہی جس میں جموں کشمیر ویلفئر لاہور کے حوالے سے مختلف امور پر بڑی سیر حاصل گفتگو کی گئ اور کچھ اہم فیصلے کیے گئے ۔ تنظیم کا سالانہ پروگرام جو کہ 16 اکتوبر کو منعقد ہونا تھا اس کو مزید منظم اور موثر بنانے کے لئے اکثریتی رائے سے پروگرام کی تاریخ تبدیل کر کے 30 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے ری شیڈول کیا گیا ہے ۔پروگرام کے انتظامی معاملات،اخراجات اور پروگرام کے ایجنڈے کو فائنل کیا گیا ۔پروگرام کے لیے 10 رکنی انتظامی ٹیم راجہ سہیل ارشاد صاحب کی سربراہی میں فائنل کی گئ جو کہ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں اپنی خدمات پیش کرے گی ۔اس کے علاوہ ممبر شپ فارم اور باقی تنظیمی دستاویزات جو کہ تنظیم کے صدر راجہ حفیظ صاحب کی طرف سے پرنٹ کروائے گئے وہ چیرمین راجہ سعود آفتاب صاحب کے حوالے کئے گئے ۔ ممبر شپ کی معیاد سالانہ بنیاد پر اور ممبر شپ فیس ایک ہزار روپے سالانہ رکھنے پر اتفاق ہوا اور اسی بنیاد پر ممبر شپ کا کامیاب عملی آغاز کر دیا گیا ۔تنظیمی عہدیداران جن میں راجہ اعجاز صاحب راجہ تصور حنیف صاحب ۔راجہ حسیب عاشق صاحب، راجہ کامران ابراہیم صاحب، عادل حسن صاحب نے بھی شرکت کی اور ویلفئر کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور ویلفئر کے معاملات کو موثر انداز میں چلانے کے لیے اپنی بھر پور خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ویلفئر کے معاملات ،بجٹ، کشمیری بھائیوں کو اس پلیٹ فارم پر لانے اور ان کی آواز بننے اور ویلفئر کے منشور کے حوالے سے بڑی تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی گئ ۔۔آخر میں چئرمین راجہ سعود آفتاب صاحب نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور راجہ حفیظ صاحب کی طرف سے تمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا انتظام کیا گیا اور دعا کے ساتھ یہ طویل اور کامیاب میٹنگ اختتام پذیر ہوئ ۔

10/10/2022

اسلام و علیکم!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپکو مطلع کیا جاتا ہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو جموں کشمیر ویلفئیر لاہور "متحدہ کشمیر کمیونٹی لاہور کانفرنس" کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں لاہور میں موجود کشمیر سے تعلق رکھنے والی مختلف ادبی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ پروگرام میں کشمیر کے حوالے سے لیکچرز کے علاوہ لاہور میں کشمیریوں کے اتحاد اور مسائل کے حوالے سے مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس پروگرام کی وساطت سے لاہور میں موجود کشمیریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شناسائی کا بہترین موقع ملے گا۔اور لاہور میں رہنے والے کشمیریوں کے مسائل کا ادراک بھی ہو سکے گا۔ تقریب کے آخر میں ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
آپ تمام حضرات کو پروگرام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، پروگرام میں شرکت فرما کر آپسی اتحاد کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شکریہ
براۓ رابطہ؛
راجہ سعود آفتاب:
03490008961
سہیل ارشاد:
03451405023
حسیب عاشق:
0304-5924074
ساجد الیاس:
0346-5758774

دنیا میں سب سے کامیاب ترین اور بہترین انسان ہمارے نبی حضرت محمدؐ ہیں۔
09/10/2022

دنیا میں سب سے کامیاب ترین اور بہترین انسان ہمارے نبی حضرت محمدؐ ہیں۔

Address

Lahore

Telephone

+923490008961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jammu Kashmir Welfare Lahore- JKWL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share