Pindi Wall

Pindi Wall Love Pakistan Green Pakistan, Allah pak bless alway Muslim

14/03/2026
اتحاد بین المسلمین کی بہترین مثال بی ایریا ہری مسجد کے باہر آیت اللہ خمنائی کی تصویر اویزہ کر کے اہل سنت برادران نے اپنی...
14/03/2026

اتحاد بین المسلمین کی بہترین مثال بی ایریا ہری مسجد کے باہر آیت اللہ خمنائی کی تصویر اویزہ کر کے اہل سنت برادران نے اپنی محبت و تعزیت و اتحاد کا اظہار کیا اور دشمن کو واضح پیغام دیا شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں ایک کو ضرب لگائی جائے تو دوسرا ہاتھ اس کی تکلیف محسوس کرتا ہے

نادِ علی کی برکتیں💞شاہ محمد غوث گوالیاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ کی کتاب ہے: جواہِرِ خمسہ۔ اس  کتاب میں وَظائِف لکھے ہیں، ب...
12/03/2026

نادِ علی کی برکتیں💞

شاہ محمد غوث گوالیاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ کی کتاب ہے: جواہِرِ خمسہ۔ اس کتاب میں وَظائِف لکھے ہیں، بہت مشہور کتاب ہے، بڑے بڑے عُلَمائے کرام، اولیائے کرام یہاں تک کہ پاک و ہند کے بہت بڑے مُحَدِّث شاہ وَلِیُّ اللہ مُحَدِّث دِہْلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ نے اس میں لکھے ہوئے وَظائِف کی اجازتیں دی ہیں، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ نے بھی اس کتاب کی تعریف فرمائی ہے۔اس کتاب میں نادِ عَلِی پڑھنے کی بھی ترغیب موجود ہے۔ نادِ علی یہ ہے:نَادِ عَلِیًّا مَّظْہَرِ الْعَجَائِبِ تَجِدْہُ عَوْنًا لَّکَ فِی النَّوَائِبِ کُلُّ ہَمٍّ وَّ غَمٍّ سَیَنْجَلِیْ بِنَبُوَّتِکَ یَا مَحَمَّدُ بوِلَایَتِکَ یَاعَلِیُّ یَا عَلِیُّ یَا عَلِیُّ
ترجمہ:
حضرت علی رضی اللہ عَنْہُ کو پُکار جو عجائب کے مظہر ہیں،انہیں تمام مصیبتوں میں اپنا مددگار پائے گا، ہر رنج و غم دُور ہو جائے گا، آپ کی وِلایت سے یَاعَلِی! یَا عَلِی! یَا عَلِی!

جَواہرِ خمسہ مُتَرجَم،صفحہ:282

عُلَما نے لکھا ہے:
جسے کوئی مشکل آئے، پریشانی ہو، بیماری آجائے، رنج و غم ستائیں، کوئی بڑا مقصد ہو، وہ نادِ علی پڑھے، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے پریشانیاں، رنج و غم دُور ہوں گے، مشکلات حل ہوں گی اور مقاصِد میں کامیابی ملے گی۔

خیال رہے! نادِ علی پڑھتے وقت بِنَبُوَّتِکَ یَا مُحَمَّد کی جگہ بِنَبُوَّتِکَ یَارَسُوْلَ اللہ پڑھنا چاہئے۔
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو نام لے کر ندا کرنی (یعنی پُکارنا) حرام ہے۔
علما نے فرمایا:
اگر حدیثِ پاک میں سکھائی گئی کسی دُعا میں بھی یَا مُحَمَّد ہو تو اس کی جگہ یَا رَسُوْلَ اللہ پڑھنا چاہئے۔
فتاویٰ رضویہ، جلد:30، صفحہ:157-158 ملخصاً

السلام علیک یا سیدنا مولا علی المرتضٰی کرم اللہ وجہہ الکریم ❤️

شہادتِ امام علیؑ 21 رمضان 40 ہجری کو کوفہ میں ہوئی۔ حضرت علیؑ کو 19 رمضان کو فجر کی نماز کے دوران عبدالرحمٰن ابن ملجم نا...
11/03/2026

شہادتِ امام علیؑ 21 رمضان 40 ہجری کو کوفہ میں ہوئی۔ حضرت علیؑ کو 19 رمضان کو فجر کی نماز کے دوران عبدالرحمٰن ابن ملجم نامی خارجی نے زہر آلود تلوار سے ضرب ماری، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ دو دن شدید تکلیف میں رہنے کے بعد 21 رمضان کو آپؑ کی شہادت ہوئی۔

آپؑ کو وصیت کے مطابق نجف میں دفن کیا گیا، جو آج زیارت کا ایک بڑا مرکز ہے۔ حضرت علیؑ کی شہادت اسلامی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے، جو عدل، حکمت اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرتا ہے۔مَن کُنتُ مَولَاہُ فَہذا عَلیًُ مولَاہُ
"جس کا میں ﷺ مولا ہوں علیؑ اُس کے مولا ہے".(الحدیث)

21 رمضان یوم شہادت مولا علی علیہ السلام

یومِ شہادت شیرِ خداﷻ، دامادِ رسولﷺ، سرتاج جگر گوشہ رسولﷺ، والدِ نواسہِ رسولﷺ حضرت امیر المومنین مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم..!

قضا نے وار کیا بھی تو کیا پشتِ سر
یہ کس کی مجال کہ آتا جو رو بروئے علی_!!
سلام یا مولا علی علیہ السلام

شان حضرت مولا علی علیہ السلام احادیث رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں.حدیث :- 1"علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے"۔حوا...
11/03/2026

شان حضرت مولا علی علیہ السلام احادیث رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں.

حدیث :- 1
"علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)

حدیث نمبر :- 2
"علی کا ذکر عبادت ہے"۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)

حدیث نمبر :- 3
"علی کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسی کو ہارون سے تھی سواے اس کے کہ میرے بعد کوی نبی نہیں"۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)

حدیث:- 4
یوم خیبر ، "کل علم اس کو دوں گا جو اللہ،اسکے رسول کا محبوب ترین ہوگا"۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)

حدیث:- 5
"میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علی کی عدالت سب سے بہترین ہے" ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 6
"علی تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے"۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 7
" میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی) سرور عرب ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 8
"یوم خندق ضربت علی, ثقلین کی عبادت سے افضل ہے "۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)

حدیث نمبر :- 9
"علی کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں" ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)

حدیث نمبر:- 10
"علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں"۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)

حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، "خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن " ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)

حدیث نمبر:- 12
علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)

حدیث نمبر:- 13
اہل سنت کے مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
اے رسول ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا... (سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوالاکھ صحابہ کرام کے مجمعے میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا :- "جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا

حدیث نمبر :- 14
"جس نے علی کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا" ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)
حدیث نمبر:- 15

"جس نے علی سے دشمنی کی ، اس نے مجھ سے دشمنی کی"۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)

حدیث نمبر:- 16
"اے علی ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا"۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)

حدیث نمبر:- 17
"علی کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو" ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)

حدیث نمبر:-18
"اے علی ! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی"، راوی ابوذر غفاری
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علیکے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
"علی پرہیز گاروں کا پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہے"۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)

حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہے۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)

حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، "اے علی تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو"۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ 223)

یہ بیان سیدی المرسی ابو العباس رحمہ اللہ کا ہے۔لوگوں نے پوچھا:"آپ روزانہ کتنی بار سیدنا نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں؟"آپ نے ...
11/03/2026

یہ بیان سیدی المرسی ابو العباس رحمہ اللہ کا ہے۔

لوگوں نے پوچھا:
"آپ روزانہ کتنی بار سیدنا نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں؟"

آپ نے فرمایا:
"اس کا کوئی حد نہیں، اور اسے گننا ممکن نہیں۔
ہم اتنی بار درود بھیجتے ہیں کہ حضور ﷺ ہمیں ہاتھ سے سلام کر کے جواب دے دیتے ہیں۔"

مولا علیؑ کے سامنے ایک مجرم لایا گیا جس کے ساتھ تماشائیوں کا ہجوم تھا تو آپؑ نے فرمایا :ان چہروں پر پھٹکار کہ جو ہر رسوا...
11/03/2026

مولا علیؑ کے سامنے ایک مجرم لایا گیا جس کے ساتھ تماشائیوں کا ہجوم تھا تو آپؑ نے فرمایا :
ان چہروں پر پھٹکار کہ جو ہر رسوائی کے موقع پر ہی نظر آتے ہیں۔

امام علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم

دنیاست خوب و دنیا لیکن بقا ندارد
دارد چو بیوفاۓ یک آشنا ندارد

دنیا خوبصورت ہے، لیکن دنیا کو بقا ( دوام ) نہیں ہے ، یہ اک بے وفا کی طرح ہے جس کا کوئی ایک آشنا نہیں ہے ( آج آپ کی کل کسی اور کی )

نذرانہ عقیدت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّه عنہ بقلم حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللّه علیہ ۔مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علیعشق را سر...
11/03/2026

نذرانہ عقیدت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّه عنہ بقلم حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللّه علیہ ۔
مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
عشق را سرمایۂ ایماں علی

پہلے مسلمان علیؓ ہیں، مردوں کے سردار علیؓ ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علیؓ ہیں۔

از ولائے دودمانش زندہ ام
در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

میں انکے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں، اور دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں۔

زمزم ار جوشد ز خاکِ من، ازوست
مے اگر ریزد ز تاکِ من، ازوست

اگر میری خاک سے زمزم ابلتے ہیں تو یہ انہی علیؓ ہی سے ہے اور اگر میری انگور کی شاخ سے مے ٹپکتی ہے تو یہ انہی علیؓ ہی سے ہے۔

از رُخِ اُو فال پیغمبر گرفت
ملّتِ حق از شکوہش فر گرفت

انکے چہرۂ مبارک سے پیغمبر ﷺ فال لیا کرتے تھے، ملّتِ حق نے انکی شان و شوکت سے عزت حاصل کی

قوّتِ دینِ مُبیں فرمودہ اش
کائنات آئیں پذیر از دودہ اش

آپ ﷺ نے علیؓ کو روشن اور غالب دین کی قوت فرمایا، دنیا نے آپکے خاندان سے آئین اور قانون حاصل کیا۔

مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب
حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب

اللہ کے سچے رسول ﷺ نے آپ کو ابو تُراب کا نام (لقب) دیا، اللّه نے قرآن میں آپ کو ید اللہ (اللہ کا ہاتھ) قرار دیا۔

ہر کہ دانائے رموزِ زندگیست
سرّ اسمائے علی داند کہ چیست

ہر وہ کہ جو زندگی کے رموز جانتا ہے، جانتا ہے کہ علیؓ کے ناموں کے اسرار کیا ہیں۔

شیرِ حق ایں خاک را تسخیر کرد
ایں گِلِ تاریک را اکسیر کرد

اللہ کے شیر نے اس خاک کو تسخیر کیا اور اس تاریک مٹی کو اکسیر کر دیا۔

مرتضیٰ کز تیغِ او حق روشن است
بوتراب از فتح اقلیمِ تن است

مرتضیٰ کہ انکی تلوار سے حق روشن اور آشکار ہوا اور وہ بوتراب یعنی مٹی کے باپ ہیں کہ انہوں نے تن کی سلطنت کو فتح کیا۔

زیرِ پاش اینجا شکوہِ خیبر است
دستِ اُو آنجا قسیمِ کوثر است

اس جگہ یعنی اس دنیا میں خیبر کی شان و شکوت و شکوہ انکے پاؤں کے نیچے ہے اور اُس جہاں میں انکا ہاتھ آبِ کوثر تقسیم کرنے والا ہے۔

ذاتِ اُو دروازہٴ شہرِ علوم
زیرِ فرمانش حجاز و چین و روم

انکی ذات شہر علوم کا دروازہ ہے اور انکے فرمان کے زیر تابع حجاز و چین و روم یعنی ساری دنیا ہے۔💞

(علامہ اقبال، اسرارِ خودی، در شرحِ اسرارِ اسمائے علی مرتضؓیٰ)

فرمانِ ‏امام علی علیہ السلام مومن کے لئے ہر وہ دن عید کا ہے جس دن وہ کوئی گناہ نہ کرے(نہج البلاغہ حکمت 428)
11/03/2026

فرمانِ ‏امام علی علیہ السلام

مومن کے لئے ہر وہ دن عید کا ہے جس دن وہ کوئی گناہ نہ کرے
(نہج البلاغہ حکمت 428)

05/03/2026

Ya Allah pak protect Iran and irani Muslim

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہ...
03/03/2026

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔
کسی نے کہا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
نہیں، بلکہ تم اس وقت بہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے
اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں وہن ڈال دے گا۔
تو ایک کہنے والے نے کہا: وہن کیا چیز ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے۔
{سنن ابی داؤد۔۴۲۹۷{

Address

Lahore
54000

Telephone

+923085204473

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pindi Wall posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pindi Wall:

Share