Jamiat Talaba E Islam Lahore Official

Jamiat Talaba E Islam Lahore Official Official Page Jamiat Talaba E Islam Lahore

14/08/2026
اھلیان پاکستان کو یوم ازادی مبارک منجانب جمعیت طلباء اسلام لاہور
13/08/2026

اھلیان پاکستان کو یوم ازادی مبارک
منجانب جمعیت طلباء اسلام لاہور

اجلاس مجلسِ عاملہ جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور1 اگست 2026جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس الکتاب ا...
02/08/2026

اجلاس مجلسِ عاملہ جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور
1 اگست 2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس الکتاب اکیڈمی، قرطبہ چوک میں صدر ضلع لاہور عمار کشمیری کی صدارت اور جنرل سیکرٹری حافظ امجد رحیمی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل، ماہانہ تربیتی نشستوں، ہفتہ وار درسِ قرآن اور تعلیمی اداروں میں تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ پر اہم فیصلے کیے گئے۔
اس موقع پر قصور میں منعقدہ تحفظِ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاہور کے منظم اور بھرپور قافلے کی کامیاب شرکت پر تمام ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں مفتی محمود کانفرنس اور طلبہ اجتماع مری کی بھرپور تشہیری مہم اور کارکنان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جمعیت طلبہ اسلام کی اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور اسے مزید استحکام عطا فرمائے۔ آمین۔
عبدالواسع عدنان
ترجمان، جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور

جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاہور کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کرتےہیں۔اللہ تعالیٰ ...
17/07/2026

جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاہور کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کرتےہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو دین کی خدمت، حق پر استقامت، امانت و دیانت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے، اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت آپ کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہر قدم پر اپنی نصرت و رہنمائی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد امجد رحیمی اور ڈپٹی مالیات پنجاب حافظ محمد فرحت نے جامعہ قاسمیہ رح...
08/07/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد امجد رحیمی اور ڈپٹی مالیات پنجاب حافظ محمد فرحت نے جامعہ قاسمیہ رحمان پورہ لاہور کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں جمعیت طلباء اسلام کے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر طلباء کو تنظیم کے نظریات سے آگاہ کیا گیا اور پھول نگر، قصور کانفرنس میں بھرپور شرکت اور کامیاب دعوتی مہم چلانے کی اپیل کی گئی۔

یونٹ انتخابات کے نتیجے میں محمد حمزہ صدر اور محمد ندیم الحسن جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اللہ تعالیٰ نومنتخب عہدیداران کو اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشمیری کا جامعہ عزالیہ کا تنظیمی دورہجمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشم...
08/07/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشمیری کا جامعہ عزالیہ کا تنظیمی دورہ

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشمیری نے جامعہ غزالیہ پٹیالہ گراونڈ کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں کارکنان سے تنظیمی امور اور بالخصوص قصور کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر کارکنان نے پھول نگرقصور کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور دعوتی و تشہیری مہم چلانے، زیادہ سے زیادہ طلبہ تک پیغام پہنچانے اور کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان شاء اللہ، جامعہ کے تمام ساتھی بھرپور جذبے کے ساتھ پھول نگرقصور کانفرنس کی کامیابی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

چلوچو قصورچلوتحفظ مدارس دینیہ عوامی حقوق کانفرنسبمقام: پھول نگر ضع قصور
06/07/2026

چلوچو قصورچلو
تحفظ مدارس دینیہ عوامی حقوق کانفرنس
بمقام: پھول نگر ضع قصور

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشمیری کا جامعہ نصرت الحق، نسبت روڈ کا تنظیمی دورہجمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے...
04/07/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشمیری کا جامعہ نصرت الحق، نسبت روڈ کا تنظیمی دورہ
جمعیت طلباء اسلام ضلع لاہور کے صدر عمار کشمیری نے جامعہ نصرت الحق، نسبت روڈ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان سے تنظیمی امور، دعوتی سرگرمیوں اور آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔خصوصی طور پر قصور کانفرنس کی بھرپور تیاری، مؤثر تشہیری مہم چلانے اور تنظیمی کام کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کانفرنس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے حسین احمد کو صدر اور عبدالعزیز خان کو جنرل سیکرٹری یونٹ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامعہ کے تمام ساتھی مقامی کارکنان کے ہمراہ قصور کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے اور جمعیت طلباء اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔


Address

Lahore

Telephone

+923411617641

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Talaba E Islam Lahore Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamiat Talaba E Islam Lahore Official:

Shortcuts

Share