ATi Lahore Official

ATi Lahore Official Welcome to ATI Lahore Official Page ATI is the largest nonpolitical student organization in Pakistan.

سیدی مرشدی یانبی یانبی ﷺ نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیںان...
17/08/2026

سیدی مرشدی یانبی یانبی ﷺ

نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیر اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن الفیصل ٹاؤن میں مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں بطور مہمان سیدی خورشید شاہ صاحب پریس سیکرٹری پنجاب شمالی، ڈاکٹر طارق سرپرست اعلیٰ المصطفی ہسپتال الفیصل ٹاؤن، اصغر گجر صاحب سابق راہنما انجمن طلباء اسلام، سید جعفر حسین گردیزی صاحب جنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت شمالی لاہور نے جلوس میں شرکت کی۔
اس موقع پر ناظم ضلع لاہور سمید زاہد اور جنرل سیکرٹری ضلع لاہور شاہ زیب بھٹی موجود۔
اس موقع پر صدر مصطفائی تحریک عزیز بھٹی ٹاؤن ملک زاہد اقبال، حافظ گل شیر جنرل سیکرٹری، ملک ذیشان فنانس سیکرٹری، عارف اشرف نائب صدر المصطفی ہسپتال اور بلال قریشی جنرل سیکرٹری المصطفی ہسپتال اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابقہ ناظم لاہور شیخ عبد الصمد مصطفائی، سابقہ ناظم لاہور جنید اجمل گرمانی، جنرل سیکرٹری عزیز بھٹی ٹاؤن فیضان گجر، جنرل سیکرٹری الفیصل ٹاؤن شاخ ملک زین، بابا زین العابدین راجپوت ناظم شاخ کاہنہ، ذیشان گجر ناظم ٹاؤن شپ یونٹ، جاسم باجوہ اور دیگر زمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

قوتِ قرآن سے، محبتِ رسول ﷺ سےعظیم تر بنائیں گے، پیارے پاکستان کو یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبِ کیک کٹنگانجمن طلباء اسلا...
14/08/2026

قوتِ قرآن سے، محبتِ رسول ﷺ سے
عظیم تر بنائیں گے، پیارے پاکستان کو

یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبِ کیک کٹنگ
انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر مرکزِ امن و محبت، ایوانِ خیر میں پروقار تقریبِ کیک کٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت ناظم لاہور سمید زاہد نے کی، جبکہ شاہ زیب بھٹی، جنرل سیکرٹری اور حافظ اسماعیل، جوائنٹ سیکرٹری انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ناظم لاہور شیخ عبدالصمد مصطفائی بھی موجود تھے۔ شرکاء نے وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل محبتِ وطن، اخوت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان زندہ باد
#پاکستان ﷺ

قوت قرآن سے، محبت رسول ﷺ سےعظیم تر بنائیں گے، پیارے پاکستان کو جشنِ آزادی مبارک آزادی ایک نعمت بھی ہے اور ایک عظیم ذمہ د...
14/08/2026

قوت قرآن سے، محبت رسول ﷺ سے
عظیم تر بنائیں گے، پیارے پاکستان کو
جشنِ آزادی مبارک
آزادی ایک نعمت بھی ہے اور ایک عظیم ذمہ داری بھی۔
آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔
پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ سلامت، مضبوط اور خوشحال رکھے۔ آمین

صدا سلامت پاکستان، تا قیامت پاکستان

#پاکستان

شار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیںانجمن طلباء اسلام ضلع لاہور ...
13/08/2026

شار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیرِ اہتمام مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تاریخ: 16 اگست 2026ء، بروز اتوار
وقت: بعد نمازِ مغرب
مقام: المصطفیٰ ہسپتال الفیصل ٹاؤن

آئیں! محبتِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور اپنے عظیم دینی و ملی جذبے کے اظہار کے لیے اس بابرکت اجتماع کا حصہ بنیں۔

سیدی مرشدی یا نبی یا نبی ﷺقدم بڑھاؤ، ہاتھ ملاؤہمدرد بنو، ایمان بچاؤانجمن طلباء اسلام کے صوبائی دفتر مرکزِ امن و محبت، اس...
07/08/2026

سیدی مرشدی یا نبی یا نبی ﷺ

قدم بڑھاؤ، ہاتھ ملاؤ
ہمدرد بنو، ایمان بچاؤ

انجمن طلباء اسلام کے صوبائی دفتر مرکزِ امن و محبت، اسٹوڈنٹ سیکرٹریٹ، ایوانِ خیر لاہور میں ایک خوشگوار ملاقات کے دوران طلباء نے جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور، شاہ زیب بھٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے انجمن طلباء اسلام کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہمدرد سازی مہم کے تحت ہمدرد فارم پُر کرکے انجمن طلباء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے سابق ناظم لاہور شیخ عبد الصمد مصطفائی سمیت لاہور کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے نو شامل ہونے والے ہمدرد کا خیرمقدم کیا اور تنظیم کے مشن و مقاصد سے آگاہ کیا۔

فلسطین سے رشتہ کیا؟ لا إله إلا اللہکشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لا إله إلا اللہانجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیرِ اہتمام فلسطی...
05/08/2026

فلسطین سے رشتہ کیا؟ لا إله إلا اللہ
کشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لا إله إلا اللہ

انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیرِ اہتمام فلسطین اور کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، کارکنان، اساتذہ، شہریوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس مہم کا افتتاح انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر، قائدِ طلبہ فیصل قیوم ماگرے صاحب نے اپنے پہلے دستخط کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر جواد خان لودھی، ناظم انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی برادر احسن کبیر، ناظم انجمن طلباء اسلام جنوبی پنجاب برادر ذیشان سیالوی سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے، جنہوں نے دستخط کرکے فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی دستخطی مہم میں حصہ لیا اور فلسطین و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب میں ناظم انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور برادر سمید زاہد، جنرل سیکرٹری شاہ زیب بھٹی، فنانس سیکرٹری ثناء اللہ گجر، پریس سیکرٹری حافظ عظیم اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوئے۔
انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت، انسانی وقار اور امن کے لیے اپنی پُرامن اور آئینی آواز بلند کرتی رہے گی، اور امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی مثبت کاوشیں جاری رکھے گی۔

انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیرِ اہتمام حضرت داتا عثمان علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرسِ مبارک کے موقع پر جام...
04/08/2026

انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے زیرِ اہتمام حضرت داتا عثمان علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرسِ مبارک کے موقع پر جامعہ دارالعلوم حزب الاحناف لاہور میں ہمدرد سازی مہم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ "قدم بڑھاؤ، ہاتھ ملاؤ، ہمدرد بنو، ایمان بچاؤ" کے پیغام کے تحت منعقد ہونے والی اس مہم کا مقصد نوجوانوں میں دینی شعور، باہمی اخوت، خدمتِ خلق اور تنظیمی وابستگی کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے صاحب نے خصوصی شرکت کی، اور کارکنان نے اس موقع پر قائد طلباء کا پرجوش استقبال کیا، جس کے بعد کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کارکنان و شرکاء سے ملاقات کرتے ہوئے تنظیمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دین، ملت اور وطن کی خدمت کے لیے انجمن طلباء اسلام کے پلیٹ فارم سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مہم کے دوران ملک بھر سے عرسِ مبارک میں شرکت کے لیے آنے والے سیکڑوں طلباء سے ملاقات کی گئی، انہیں انجمن طلباء اسلام کے نصب العین، دعوتی و فکری سرگرمیوں اور خدمتِ خلق کے مشن سے روشناس کرایا گیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلباء نے انجمن طلباء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔

اسی موقع پر اے۔ٹی۔آئی بلڈ سوسائٹی لاہور کے زیرِ اہتمام پہلا بلڈ سیمپل کیمپ بھی قائم کیا گیا، جس میں لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے بلڈ سیمپلز فراہم کیے۔ اس اقدام کا مقصد ایک مؤثر بلڈ ڈونر نیٹ ورک تشکیل دینا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

بلڈ سیمپل کیمپ میں انجمن طلباء اسلام کے کارکنان نے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں، جبکہ شرکاء نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے میں انسانی ہمدردی، باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کے فروغ کی ایک قابلِ قدر کاوش قرار دیا۔

One Signature. One Voice. One Message.Stand with the people of Kashmir and Palestine by becoming part of the Kashmir & P...
31/07/2026

One Signature. One Voice. One Message.
Stand with the people of Kashmir and Palestine by becoming part of the Kashmir & Palestine Solidarity Signature Campaign. Every signature represents a commitment to justice, peace, and the fundamental rights of oppressed people.

Venue: Jamia Dar-ul-Uloom Hizb-ul-Ahnaf, Lahore

Date: 2 & 3 August

Your voice matters. Your signature matters. Together, we can send a powerful message of unity and solidarity.

Organized by: Anjuman Talaba Islam, District Lahore

Address

Aiwan E Khair
Lahore
786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATi Lahore Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share