Jaat Council Pakistan

Jaat Council Pakistan Jaat Council Pakistan is a welfare society to promotes peace, education, and harmony in the Jaat community.

12/01/2026

جاٹ کونسل پاکستان کے زیرِ انتظام پیک سلوشن کالج لاہور میں جاٹ طلبہ و طالبات کے لیے چوہدری عمردین ٹیلنٹ اسکالرشپ کا آغاز کیا گیا۔
اس اسکالرشپ کا مقصد ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اسکالرشپ کا افتتاح معروف کاروباری شخصیت چوہدری نسیم پرویز سوکھندہ جاٹ نے کیا۔
تقریب سے ڈاکٹر اختر حسین عزمی، چوہدری عبد الرحمن، پروفیسر نصیر احمد اور چوہدری زکی عابد نے خطاب کیا۔
مقررین نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

پورے پاکستان سے نتائج کی بنیاد پر ٹاپ میرٹ پر آنے والے طلبہ کو بالترتیب 25,000، 20,000 اور 15,000 روپے نقد انعامات دیے گئے۔
ان شاء اللہ آئندہ سال اسکالرشپ کی مجموعی رقم دس لاکھ روپے تک بڑھائی جائے گی۔
کم از کم برادری کے بیس بچوں کو پچاس ہزار روپے فی کس تک اسکالرشپ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ زونل ٹیلنٹ ایوارڈز کا انعقاد بھی بدستور جاری رہے گا۔

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ جو طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہا، وہ جاٹ کونسل کی مرکزی قیادت سے رابطہ کرے تاکہ مزید مالی تعاون کا انتظام کیا جا سکے۔

شکریہ۔

احمد علی
جنرل سیکرٹری
جاٹ کونسل پاکستان

12/01/2026
چوھدری ممتاز احمد ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری بار ایسوس ایشن، چوک سرور شہید بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے...
10/01/2026

چوھدری ممتاز احمد ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری بار ایسوس ایشن، چوک سرور شہید بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
یہ کامیابی آپ کی محنت اور دیانت کا ثبوت اور جاٹ برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔ دعا ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کریں اور مزید کامیابیاں حاصل کریں

۔
جاٹ کونسل پاکستان

Jaat Council Pakistan Jatt WelFare Tanzeem
10/01/2026

Jaat Council Pakistan

Jatt WelFare Tanzeem

07/01/2026

السلام علیکم :
اطلاع عام
جاٹ کونسل پاکستان کا مشاورتی اجلاس برائے انتخاب مرکزی کابینہ سال 2028-2026,
مورخہ 25 جنوری بروز اتوار صبح 11 بجے پیک سلوشن کالج لاہور میں منعقد ہوگا
جس کے لئے تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیا ہے جو دستور کی روشنی میں الیکشن کے پراسس کو مکمل کریں گے۔ الیکشن بورڈ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

1-پروفیسر یامین چوہدری چیرمین الیکشن بورڈ
2۔ چوہدری اصغر آفتاب ۔۔۔ ممبر
3-محمد ادریس یاسر —-ممبر

نیز بورڈ کی معاونت کے لئے موجودہ مرکزی جنرل سیکرٹری احمد علی تاج ریکارڈ کے حوالے سے معاونت فراہم کریں گے۔

والسلام
پروفیسر یامین چوہدری

چیرمین الیکشن بورڈ

Ch Iftikhar Ul Hassan
Jaat Council Pakistan
Jatt WelFare Tanzeem

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ جاٹ بھائیوں کی معاونت کیلئے جاٹ کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد کی جلالپور پیر والا حاضری ۔۔...
03/01/2026

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ جاٹ بھائیوں کی معاونت کیلئے جاٹ کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد کی جلالپور پیر والا حاضری ۔۔

۔چودھری محمد اسلم پونیہ صاحب , جاٹ کونسل پاکستان,
پروفیسر محمد یامین کنوینئر جاٹ سپریم کونسل,
پروفیسر محمد اشرف صاحب ممبر جاٹ سپریم کونسل,
ڈاکٹر غلام فرید صاحب ممبر جاٹ سپریم کونسل,
چودھری قدیر احمد صدر جاٹ کونسل پاکستان ضلع لودھراں چودھری ارشد ندیم پونیہ صاحب سینئر نائب صدر جاٹ کونسل پاکستان ضلع ملتان
چودھری محمد علی صاحب سینئر ممبر جاٹ کونسل پاکستان نے علاقے میں حاضری دی ۔۔۔
جاٹ بھائیوں سے ملاقاتیں۔۔۔۔حال احوال۔۔۔مستحق خاندانوں کی انتہائی راز داری کے ساتھ مالی معاونت کی۔۔
۔اللہ پاک اس عاجزانہ کاوش کو قبول فرمائے۔۔۔آمین

03/01/2026

**جاٹ کونسل پاکستان**
**عام اطلاع**
**مرکزی مشاورتی اجلاس**

جاٹ کونسل پاکستان کا مرکزی مشاورتی اجلاس **اتوار، 25 جنوری 2026ء** کو **لاہور** میں منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں **سپریم کونسل، مرکزی کابینہ، زونل صدور، جنرل سیکریٹریز، ضلعی صدور اور ضلعی جنرل سیکریٹریز** شرکت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا درج ذیل ہے:

1۔ **مرکزی کابینہ (2026–27)** کے عہدیداران کا انتخاب اور تقرر
2۔ جاٹ کونسل کے آئین کی روشنی میں اگلے دو سال کے اہداف کا تعین

انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے **تین رکنی الیکشن بورڈ** تشکیل دیا جائے گا، جس کی سربراہی **سپریم کونسل کے مرکزی کنوینر** کریں گے۔ تمام فیصلے آئین کے مطابق کیے جائیں گے۔

انتخابی اجلاس میں شرکت کرنے والے ووٹر ممبران کو **ذاتی طور پر دعوت نامے** ارسال کیے جائیں گے، اور ان کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

تمام ووٹر ممبران سے گزارش ہے کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تیاری، تجاویز اور مثبت آراء کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں۔

**شکریہ**

*اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

04/11/2025

​ of Entrepreneurship:In the Podcast;The potential landscape of entrepreneurship in Pakistan is explored through insightful discussions...

Address

Lahore
54000

Telephone

+923347663651

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaat Council Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jaat Council Pakistan:

Share