Markazi Jammat Ahle Sunnat Pakistan Offical

Markazi Jammat Ahle Sunnat Pakistan Offical Markazi Jammat Ahle Sunnat Pakistan Is Pakistan’s Religious and Non-political Organisation.

مرکزی جماعت اہلسنت ضلع شیخوپورہ کے زیر انتظام سالانہ  امام اعظم کانفرنس
21/01/2026

مرکزی جماعت اہلسنت ضلع شیخوپورہ کے زیر انتظام سالانہ امام اعظم کانفرنس

مرکزی  جماعت اہلسنت کے درینہ ساتھی میاں لائیک احمد عرفانی کے چاچو میاں مبشر سلیمی کے ختم قل  شریف میں سید منیب شاہ مدرس ...
28/12/2025

مرکزی جماعت اہلسنت کے درینہ ساتھی میاں لائیک احمد عرفانی کے چاچو میاں مبشر سلیمی کے ختم قل شریف میں سید منیب شاہ مدرس کاظمیاں شریف کا خصوصی خطاب ۔
جس میں خلیفہ منیر احمد اسماعیل امیر مرکزی جماعت اہلسنت راوی ٹاؤن لاہور ،رمضان نواز مغل صدر میلاد مناؤ تحریک کی شرکت ۔

مولانا محمد ذکی الدین  (خطیب جامعہ محمدیہ مدینة العلم تلمبہ )  ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت ضلع خانیوال کے والد گرامی ...
23/12/2025

مولانا محمد ذکی الدین (خطیب جامعہ محمدیہ مدینة العلم تلمبہ ) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت ضلع خانیوال کے والد گرامی معروف مذہبی شخصیت، بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا حافظ محمد شفیع حامدی رحمتہ اللہ علیہ اس دارفانی سے رخصت فرماگئے۔ حضرت مولانا صوفی حافظ محمد شفیع حامدی رحمتہ اللہ علیہ یادگار اسلاف، زہدو تقوی کا پیکر اور علم و عمل کا مینارہ نور تھے۔ حضرت قبلہ کی دینی خدمات نصف صدی سے زیادہ کے عرصہ پر محیط ہیں۔ آپ انتہائی سادہ طبیعت اور شاگردوں پر شفیق تھے ۔ بلاشبہ اہلسنت ایک عظیم مربی، مشفق استاد اور علم و حکمت کے روشن مینار سے محروم ہو گئے ہیں۔ حضرت کی وفات سےطالبان علم و سالکان حق کے لئے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔
پیکر اخلاص و وفا مولانا محمد ذکی الدین صاحب میری طرف سے تعزیت اور ہمدردی قبول فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت عطا فرمائے، ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے ۔ اور اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین

اعلامیہ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان
20/12/2025

اعلامیہ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان

22 جمادی الثانی یوم وصال سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہحضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق رضی الل...
14/12/2025

22 جمادی الثانی یوم وصال سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام عبد اللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تيم بن مُرّۃ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ جنگِ بدر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ کا نام اُمُّ الخیر سلمیٰ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تيم بن مرۃ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فھر بن مالک ہے۔ ام الخیر سلمیٰ کی والدہ (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نانی) کا نام دلاف ہے اور یہی امیمہ بنت عبید اللہ بن الناقد الخزاعی ہیں۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دادی (ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کی والدہ) کا نام امینہ بنت عبد العزیٰ بن حرثان بن عوف بن عبید بن عُویج بن عدی بن کعب بن لؤی بن غالب بن فھر بن مالک ہے۔ حضرت موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے کہ ہم ایسے چار افراد کو نہیں جانتے کہ جنہوں نے خود اور ان کے بیٹوں نے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہو (یعنی انہیں شرف صحابیت نصیب ہوا ہو) سوائے ابوقحافہ، ابوبکر، عبدالرحمٰن بن ابی بکر اور ابو عتیق محمد بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنھم کے۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہم سب سے زیادہ محبوب تھے، اور ہم سے بہتر اور ہمارے سردار تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ فرمایا : مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے حضرت ابو بکر تھے۔
محمد بن کعب سے روایت ہے کہ اس اُمت میں سے سب سے پہلے (عورتوں میں) ایمان لانے والی سیدہ خدیجۃ الکبريٰ رضی اللہ عنھا ہیں اور مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ لیکن اپنے اسلام کا اعلان سب سے پہلے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کیا۔

12/12/2025
دسویں سالانہ شہنشاہ صداقت ریلی زیر اہتمام میلاد مناؤ تحریک زیر صدارت و قیادت حجۃ الاسلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نا...
08/12/2025

دسویں سالانہ شہنشاہ صداقت ریلی
زیر اہتمام میلاد مناؤ تحریک

زیر صدارت و قیادت حجۃ الاسلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان

پیرطریقت رہبر شریعت پیر خواجہ محمد اعظم معصومی سجادہ نشین ڈیرہ معصومیہ لاہور،پیر سید زین امام شاہ گردیزی
سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ گردیز مغلپورہ لاہور و زینت آستانہ عالیہ گھمن کے شریف
صاحبزادہ والاشان صاحبزادہ محمد معصوم علی اعظمی معصومی،علامہ مولانا محمدرمضان سعیدی،علامہ سید منیب علی شاہ کی شرکت و خطاب

دسویں سالانہ شہنشاہ صداقت ریلی 2025زیر اہتمام میلاد مناؤ تحریک و مرکزی جماعت اہلسنت
08/12/2025

دسویں سالانہ شہنشاہ صداقت ریلی 2025

زیر اہتمام میلاد مناؤ تحریک و مرکزی جماعت اہلسنت

21/11/2025

ڈاکٹر آصف اشرف کا رجوع اور نادانوں کی عجلت ۔

الوفا الوفا للسیدة فاطمة سلام اللہ علی ابیھا وعلیھا
20/11/2025

الوفا الوفا للسیدة فاطمة سلام اللہ علی ابیھا وعلیھا

سیدہ زاہرہ پاک سے وفاداری کے عزم مصمم کے ساتھ سفر جاری رہے گا۔
20/11/2025

سیدہ زاہرہ پاک سے وفاداری کے عزم مصمم کے ساتھ سفر جاری رہے گا۔

مولوی آصف اشرف  کو چور دروازے سے فرار نہیں ہونے دیں گےایڈہاک مذہبی نمائیدوں کا پر فریب بیانیہ مسترد کرتے ہیںمولوی آصف ...
18/11/2025

مولوی آصف اشرف کو چور دروازے سے فرار نہیں ہونے دیں گے
ایڈہاک مذہبی نمائیدوں کا پر فریب بیانیہ مسترد کرتے ہیں
مولوی آصف اشرف جلالی نے پانچ سال قبل سید ہ خاتون جنت سیدہ زاہرہ سلام اللہ علی ابیھا وعلیھا کی شان اقدس میں جن رکیک الفاظ کا استعمال کیا اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ پاکستان صوفیا کی سرزمین ہے یہاں پر موجود ۸۰ فیصد صوفیا نسبا فاطمی سادات ہیں اور باقی درگاہیں محبین سادات کرام کی ہیں ۔ ۹۹ فیصد درگاہوں نے اس شرانگیز بیانیئے کو اسی وقت مسترد کیا تاھم مولوی آصف اشرف اور اسکے حمایتی حیلے بہانوں سے اپنے بیانئے کا دفاع کرتے رہے ۔ حال ہی میں اہلسنت کراچی کی ایڈہاک قیادت جو تنگی معاش کے سبب کراچی سے پنجاب میں روزگار کی متلاشی نظر آتی ہے ، نے عجلت میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے ۔ اجلاس کی سربراہی کرنے والے مولوی منیب الرحمان صاحب نے آصف اشرف کو ساتھ بٹھا کر ادھورا اور غیر مطمئن بیانیہ جاری کیا اور موصوف کی توبہ سے قبل ہی یہ موقف لیا گیا کہ جو الفاظ سیدہ خاتون جنت کے لئے استعمال کئے گئے اس میں بے ادبی نہیں ہے تاھم اضطراب کا سبب بنے ۔
مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب اس بیانئے کومندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر مسترد کرتی ہے:
مسئلہ” خطا اور گستاخیِ سیدہ زاہرہ و انبیا کرام “کے اصل اسٹیک ہولڈز ، ساداتؔ کرام و دیگر محبین ساداتؔ کرام ہیں۔کوئی اسٹیک ہولڈر نہ تو اجلاس کا حامی ہوا نہ ہی فتاوی جاری کرنے والے سو سے زائد مفتیان کرام کسی مشاورت کا حصہ بنے۔حالانکہ بے روزگاروں کا جو پینل وہاں موجود ہے وہ ماضی میں گستاخی کے اس بیانئے کو مسترد کرنے میں لیت و لعل سے کام لیتا رہاہے۔
توبہ سے قبل ہی معافی مانگنے والے کو بے گناہ ثابت کردیا گیا، حالانکہ وہ بیک وقت عقیدہ عصمت انبیا اور محفوظیت کبریٰ اہلبیت اطہار پر نقب زنی کرچکا تھا۔”یہ عقیدہ اہلسنؔت سے متصادم روش ہے” ۔ جبکہ فتاوی رضویہ میں ایسے مشتبہ افراد کا تین سے چھ سال کے لئے سوشل بائیکاٹ کا حکم واضح موجود ہے۔
مشتبہ پینل کا ماضی ایسے واقعات سے بھرا پڑا ہے جس میں انہوں نے اہلبیت اطہار کی گستاخی کرنے والوں کو کلین چٹ دی ۔اعراس و مزاراتِ سادات پر بلوائیوں سے حملے کروائے۔ درپردہ قوتوں کی سہولتکاری کے لئے معروف مذہبی و سیاسی شخصیات کے خلاف پراپوگنڈہ کیا۔ لہذا یہ پورا پینل اس قسم کے قضیوں میں ثالثی کی نہ تو اہلیت رکھتا ہے نہ ہی قابل اعتبار ہے۔
گزشتہ دو ماہ میں طاقت کی غلام گردشوں میں مولویوں کی دوڑ دھوپ ، قتل عام پر چشم پوشی ، حصولِ طاقت کے لئے منافقانہ جمع بندی سب کچھ عوام پر عیاں ہو چکا ہے۔ نوٹ فرما لیں ! عنقریب مکاری کی یہ ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی۔

Address

Data Gunj Bakhsh Lahore
Lahore

Telephone

+923032656408

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Jammat Ahle Sunnat Pakistan Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share