09/06/2026
وسیلہ ویلفئیر آرگنائزیشن لاچی( رجسٹرڈ) کی طرف سے مستحقین میں وہیل چئیرز تقسیم کر دی گئی
آج وسیلہ ویلفئیر آرگنائزیشن لاچی کے دفتر میں وہیل چئیرز کی تقسیم کے حوالے سے تقریب رکھی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی آفتاب احمد اعوان صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔
وسیلہ ویلفئیر ارگنائزیشن کے میڈیا کوارڈینیٹر و ایڈمن وائس آف لاچی محمد عبدالباسط نے 2016 سے جاری وسیلہ ویلفئیر ارگنائزیشن کی کارکردگی کا خلاصہ شرکاء کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر استاد طاہر لاچوی بھی موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر لاچی نے تنظیم کی بہتری کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی
وسیلہ ویلفئیر کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا
وہیل چیئرز تنظیم کے ایک معزز ڈونر کی طرف سے عطیہ کی گئی تھی
District Office Social Welfare, SE & WED, Kohat
Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohat
Commissioner Kohat Division, Kohat