Kuru Youth Empowerment Alliance

Kuru Youth Empowerment Alliance ہر قسم کی خیانت،دھوکہ اور فریب سے پاک ہوکر علاقے کی ترقی و خوشحالی، امن و امان کا قیام، حقوق کی بحالی اور تعمیر بشر کے زریعے رضائے الٰہی کا حصول۔

09/01/2026

بلتستان ریجن میں روزانہ8 افراد کی ٹسٹ میں کینسر ظاہرہورہا ہےنوجوان میں ہارٹ مریضوں کی تعداد میں روز اضافہ ہورہا ہے یہاں آنے والی دوائیوں اور اشیاء خوردونوش نگرانی سخت کریں ۔اغاباقرالحسینی

09/01/2026
مبارکباد!کورو، گانچھے سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان *محمد لطیف* اور عرفان  مہدی* نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے...
19/12/2025

مبارکباد!
کورو، گانچھے سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان *محمد لطیف* اور عرفان مہدی* نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے تحت BPS-16 کا امتحان شاندار کامیابی سے پاس کر لیا ہے اور *ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (TGT)* کے طور پر اپنی تعیناتی حاصل کر لی ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان دونوں نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے علاقے کورو کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔ ہم ان کی اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ نوجوان مستقبل میں بھی اسی طرح علاقے کا نام روشن کرتے رہیں۔
*کورو کے نوجوانوں کو آپ پر فخر ہے!*
تعلیم، محنت اور کامیابی کا یہ سفر جاری رہے۔

کورو میں ایک ہفتے سے بجلی بند، عوام اور طلباء شدید پریشان، لوڈشیڈنگ کے خلاف نوجوانوں اور سرکردگان کا ہنگامی اجلاسگانچھے ...
04/12/2025

کورو میں ایک ہفتے سے بجلی بند، عوام اور طلباء شدید پریشان، لوڈشیڈنگ کے خلاف نوجوانوں اور سرکردگان کا ہنگامی اجلاس
گانچھے تحصیل کورو میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آج علاقے کے نوجوانوں اور سرکردگان نے ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ایک ہفتے سے بجلی کی مکمل بندش پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔
بجلی کی بندش کی وجہ سے نہ صرف روزمرہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں بلکہ طلباء بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ان کے امتحانات قریب ہیں، اور وہ تیاری نہیں کر پا رہے۔ موبائل فونز اور دیگر ضروری آلات چارج نہ ہونے کی وجہ سے رابطے منقطع ہو چکے ہیں، جس سے تعلیمی اور گھریلو سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں۔
ہم محکمہ برقیات اور اعلیٰ حکام سے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں، بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر جلد مسئلہ حل نہ ہوا تو بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

06/11/2025

15 دن رہ گئے ہیں ابھی تک پل کی منظوری نہیں ہوئ
اس بار عوام سڑک پر آئیں گے تو منظوری ہونے تک دھرنا دیں گے
کورو یوتھ ایمپاورمنٹ الائنس

24/10/2025

پل بناؤ، جان بچاؤ

ہم وعدے نہیں ، عمل چاہتے ہیں

24/10/2025

پل بناؤ، جان بچاؤ

ہم وعدے نہیں ، عمل چاہتے ہیں

کورو یوتھ اور معزز شخصیات کا سیاچن پر بڑا احتجاج علماء، نوجوان اور معمرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود

امیر جمعیت اہلحدیث کورو الشیخ اسماعیل عبداللہ شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

(ہم وعدوں کی بجائے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں)

24/10/2025

پل_بناؤ_زندگی_بچاؤ

ہم وعدے نہیں، عمل چاہتے ہیں

کورو کے عوام آخر کب تک وعدوں پر گزارا کریں؟

کورو غواڑی کا معلق پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اور ہر گزرنے والا دن ایک بڑے سانحے کی وارننگ دے رہا ہے۔

سیاسی نمائندوں اور حکام کی بارہا یقین دہانیوں کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
آج عوام اپنے حقِ زندگی اور تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہیں۔

24/10/2025

پل_بناؤ_زندگی_بچاؤ

ہم وعدے نہیں، عمل چاہتے ہیں

کورو کے عوام خستہ حال پل کی فل فور مرمت کا مطالبہ لے کر سیاچن روڈ پر نکل آئے۔

سیاسی نمائندگان اور حکام بالا کی مسلسل غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے کورو غواڑی معلق پل کسی بڑے سانحے کا اشارہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ارباب اختیار نے کئے بار وعدے کئے لیکن وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ بلا آخر عوام اپنے زندگی کے تحفظ کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر نکل آئے۔

پل بناؤ،  زندگی بچاؤ
24/10/2025

پل بناؤ، زندگی بچاؤ

24/10/2025

احتجاج شروع عوام کی جوق در جوق امد

Address

Kuru

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuru Youth Empowerment Alliance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share