HEO District Kotli Azad kashmir

HEO District Kotli Azad kashmir دنیا بھر کےمحنت کشو ایک ہو جاو

05/06/2026

Allahumdulilah
Long Live Struggle 💪

05/06/2026

فتح کی جانب گامزن
انشاء اللہ🩷 ا

01/06/2026

کوٹلی آزاد کشمیر
یکم جون 2026

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن ضلع کوٹلی کا مطالبات کی منظوری کے لیے کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین کا ڈی ایچ او افس کوٹلی سے شہید چوک تک احتجاجی مارچ۔۔۔۔۔۔
مظاہرے میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں خواتین و مرد حضرات کی بھرپور شرکت۔۔۔
احتجاج میں شامل ہیلتھ پروفیشنلز کا بیوروکریسی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔۔۔۔۔
مظاہرین کا تسلیم شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ۔۔۔۔
یاد رہے کہ
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کر رہی ھے جس پر حکومت اور بیوروکریسی مختلف اعلیٰ سطح مذاکرات کر کے مطالبات کو جائز قرار دے چکی اور ڈیمانڈ کا جلد نوٹیفکیشن کرنے کی یقینی دہانی بھی کہیں بار کرا چکی لیکن تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ھو سکا۔
مظاہرین کا احتجاج جاری رکھتے ہوئے جلد مظفرآباد میں دھرنا دینے کا اعلان۔۔۔۔۔۔

31/05/2026

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کل سے کام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ ضلعی ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان۔۔۔۔

27/05/2026

مورخہ 27 مئی 2026
عید الاضحی کے موقع پر
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن ضلع کوٹلی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں احتجاج اور نعرہ بازی۔۔۔۔۔۔۔۔

احتجاجی ہنگامی نوٹس ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی تحریک ...
25/05/2026

احتجاجی ہنگامی نوٹس

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی تحریک کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کو مطالبات کی فوری منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر 19-50/ایچ ای ایف/26 مورخہ 25 مئی 2026ء کے مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ زیر نمبر 15/ایچ ای ایف/26/A.K مورخہ 30 جنوری 2026ء حکومت آزاد کشمیر کو پیش کیا گیا تھا، جس پر جناب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، جناب سیکرٹری صحت عامہ، جناب سیکرٹری خزانہ، جناب وزیر صحت عامہ، جناب وزیر خزانہ اور جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ متعدد اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ فیڈریشن کے مطابق تمام حکام بالا نے مطالبات کو جائز قرار دیا، تاہم بارہا یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود تاحال مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن نے احتجاجی شیڈول جاری کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق مورخہ 27 مئی 2026ء بروز بدھ عیدالاضحیٰ کے دن پورے آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے بعد مورخہ یکم جون تا 3 جون 2026ء تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں مورخہ 4 جون 2026ء بروز جمعرات آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے محکمہ صحت عامہ کے ملازمین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس مظفرآباد میں جمع ہوں گے جہاں مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مورخہ 5 جون 2026ء تک مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو احتجاج کے دوران ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم دوران احتجاج ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر بحال رہیں گی تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
سید سجاد حسین نقوی
مرکزی سیکرٹری جنرل
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر

میر محمد عارف
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر

25/05/2026

مورخہ 26 مئی 2026
ضلع کوٹلی آزاد کشمیر

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن ضلع کوٹلی کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی و مظاہرہ ۔۔۔۔۔۔

احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شہید چوک کوٹلی تک نکالی گئی اور شہید میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ریلی میں ضلع بھر سے ہیلتھ پروفیشنلز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرہن کا بیوروکریسی اور اشرافیہ کے خلاف شدید نعرے بازی اور فلفور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ
سول سوسائٹی،ایکشن،انجمن تاجرانِ اور دیگر تنظیموں کا ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کی مکمل حمایت کا اعلان۔۔۔۔۔

یاد رہے کہ
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر پورے آزاد کشمیر میں گزشتہ ساڑے تین ماہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہی ھے

21/05/2026

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن ضلع کوٹلی کا احتجاجی مظاہرہ
مورخہ 21 مئی 2026

راجہ طارق جونئیر ٹیکنیشن میڈیکل ضلع کوٹلی اپنی سروس مکمل کر کے پیرانہ سالی کے باعث آج محکمہ صحت عامہ سے باعزت رٹائرڈ ھوگ...
19/05/2026

راجہ طارق جونئیر ٹیکنیشن میڈیکل ضلع کوٹلی اپنی سروس مکمل کر کے پیرانہ سالی کے باعث آج محکمہ صحت عامہ سے باعزت رٹائرڈ ھوگے ہیں انہوں نے محکمہ صحت عامہ میں 40 سال تک سروس کی۔۔
راجہ طارق ایک جاندار اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ان کی محکمہ صحت عامہ میں طویل اور گرنقدر خدمات دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان صحت سلامتی و تندرستی کے لیے دعا گو ہیں

ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن(HEO)ضلع کوٹلی

18/05/2026

ٹیکنالوجسٹ کی پوسٹس پر فارماسسٹ کی تعیناتی محکمہ صحت کے ساتھ کھولا مذاق ھے اور بدترین مثال ھے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی پوسٹس پر غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی ناقابل قبول اور غیر قانونی غیر آئینی ہے جسے فوراً منسوخ کیا جائے۔

Address

DHQ Hospital Kotli AJK
Kotli
11100

Telephone

+923469592442

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HEO District Kotli Azad kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share