Al madad welfare foundation

Al madad welfare foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al madad welfare foundation, Non-Governmental Organization (NGO), Kot-Moman.

12/01/2026

یا اللہ
رزق اتنا وسیع فرما کہ کسی کا محتاج نہ رہوں، بلکہ دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے والا بن جاؤں 😰🤲

01/01/2026
31/12/2025

ایک سال اور گزر گیا جس میں تم ایک رات بھی بھوکے نہیں سوئے تو اپنے اس عظیم رب کا شکر ادا کرو
شکر الحمد اللّٰہ

01/12/2025

*درخت پر جب پھل ہوں تو اس کے رکھوالے بہت ہوتے ہیں,*
*لیکن طوفان اور سیلاب میں اس درخت کا سہارا صرف اس کی اپنی جڑیں ہوتی ہیں....*
*اپنے آپ کو*
*مضبوط کرو اپنا حوصلہ بلند کرو اپنی برداشت کی طاقت میں اضافہ کرو کسی سے کوئی امید نہ رکھنا آج آپکا اچھا وقت ہے تو سب آپ کے ہیں سب آپ کے آگے پیچھے ہیں کل آپ پر برا وقت آیا تو آپ کا کوئی بھی نہیں ہوگا آپ اکیلے ہوں گے جو کرنا ہوگا آپ نے خود کرنا ہوگا نہ کوئی آپ کے پاس آۓ گا نہ کوئی آپکی مدد کرے گا نہ آپکا فون اٹھاۓ گا نہ خیرخیریت لیگا نہ آپکو پہچانے گا اس لئیے اپنی جڑیں مظبوط سے مظبوط تر کیجئیے اپنے رب سے تعلق مظبوط کیجئیے یہی اٹل حقیقت ہے*

04/11/2025

فوجی ریاست علی وڑائچ(عرف شیر وڑائچ)
بیٹے نے دوائی لینے کے بہانے باپ کو ساتھ لیا،، راستے میں قتل کر کے ،
دو گھنٹے بعد چاچے کو فون کر کہتا ہے کہ ابو نہیں مل رہے، مجھے اتار کر کہیں چلے گئے، مجھے آ کر لے جائیں،
اور صبح خود ہی پولیس کو گمشدگی کی اطلاع کی،
لاش ملنے کے بعد اقبال جرم کر لیا،،،

دھپ سڑی، واں میانہ کالونی، کوٹمومن روڈ بھابڑہ،

‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھل...
28/10/2025

‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتےہیں کہ " Yes I'm....
اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔

یاد رکھیں۔۔
گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے،
نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے
نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے
اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے

ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں..

یاد رکھیں،
آپ کو تلخ نہیں ہونا،
آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔
آپ کو چالیں چلنے والا،
جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔
آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔
اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔

آپ کو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں،
لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔
مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔
مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔
چھوڑ دیں جو ہوا، جانے دیں جس نے جو کیا۔
اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔
زخم دینے والوں، تکلیف پہنچانے والوں،
روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔

"رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں"
بندہِ مومن۔۔۔
یعنی ایک بہترین انسان

آپ کی توجہ اتنی مضبوط ہونی چاہیے کہ چاہے راستے میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں، آپ کی نظر کبھی نہ ڈگمگائے۔ کیونکہ زندگی...
28/10/2025

آپ کی توجہ اتنی مضبوط ہونی چاہیے کہ چاہے راستے میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں، آپ کی نظر کبھی نہ ڈگمگائے۔ کیونکہ زندگی ہمیشہ آپ کے صبر، حوصلے اور ارادے کو آزماتی ہے۔ لوگ آپ پر شک کریں گے، حالات آپ کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے، اور ایسے لمحے آئیں گے جب ہار مان لینا آسان لگے گا۔ مگر کامیابی اُنہی کی ہوتی ہے جن کا نظریہ اٹل ہوتا ہے اور جن کی لگن مشکلات کے باوجود کمزور نہیں پڑتی۔
جب دل کو اپنی منزل کا یقین ہو تو راستے کی ہر رکاوٹ بے معنی لگنے لگتی ہے، اور ہر چیلنج کامیابی کی سیڑھی بن جاتا ہے۔ یاد رکھیں، دنیا آخرکار اُس شخص کے سامنے جھک جاتی ہے جو اپنے مقصد اور توجہ کے ساتھ ثابت قدم رہتا ہے۔

ابو سفیان جو کہ گھلہ پور کے تاجر محمد رفیق کے لخت جگر ہیں اور مڈھ رانجھا پولیس اسٹیشن میں کمپیوٹر آپریٹر ہیں  رات 23.10....
25/10/2025

ابو سفیان جو کہ گھلہ پور کے تاجر محمد رفیق کے لخت جگر ہیں اور مڈھ رانجھا پولیس اسٹیشن میں کمپیوٹر آپریٹر ہیں
رات 23.10.2025 کو گھلاپور گھر سے نکلا ہے کوٹمومن کی طرف اور ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا براہ کرم جس کسی کو نظر آۓ اطلاع کریں گھر والے بہت پریشان ہیں 03046091319

15/10/2025

وہ اپنے باپ کے جنازے میں کھڑی تھی۔ لوگ تعزیت کے لیے آ رہے تھے۔ اچانک ایک اجنبی عورت نے آ کر اسے گلے لگا لیا۔

"تمہارے باپ نے میری جان بچائی تھی"، عورت نے روتے ہوئے کہا۔

لڑکی حیران رہ گئی۔ باپ تو معمولی کلرک تھے۔ کس کی جان بچائی تھی؟

عورت نے بتایا: "دس سال پہلے کی بات ہے، میں نے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔ تمہارے باپ نے مجھے بچایا۔ ہسپتال میں روز آتے، پھولوں کا گلدستہ لاتے۔"

لڑکی کو یقین نہیں آیا۔ باپ تو پھول خریدنے کی استعداد نہیں رکھتے تھے۔

اگلے ہفتے ایک بوڑھا آیا۔ "تمہارے باپ نے میری دکان بچائی تھی۔ میں قرض کے نیچے دب کر جان دینے جا رہا تھا۔ انہوں نے اپنی ساری جمع پونجی دے دی۔"

لڑکی کی حیرت بڑھتی گئی۔

پھر ایک نوجوان آیا۔ "سر نے مجھے پڑھایا تھا۔ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھا سبزیاں بیچتا تھا۔ وہ روز آتے، ایک گھنٹہ پڑھاتے، سبزیاں خریدتے۔"

ایک کے بعد ایک لوگ آتے رہے۔ ہر کوئی ایک نیا قصہ لے کر آتا۔ باپ کے بارے میں وہ باتیں جو لڑکی نے کبھی نہیں سنی تھیں۔

آخری دن ایک اندھی بڑھیا لڑکے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے آئی۔ "بیٹا، تمہارے باپ نے میرا آنکھوں کا آپریشن کرانے کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی تھی۔ قسمت نے انہیں میری آنکھیں واپس دلوانے نہیں دیں۔"

لڑکی نے روتی ہوئی پوچھا: "لیکن امّاں، آپ تو اندھی ہیں؟"

بڑھیا نے مسکراتے ہوئے کہا: "ہاں بیٹا، مگر تمہارے باپ نے میری بیٹی کی شادی کرا دی۔ اب میرا بیٹا مجھے دیکھ لیتا ہے۔"

لڑکی گھر لوٹی تو باپ کے کمرے میں ایک پرانی ڈائری ملی۔ آخری صفحے پر لکھا تھا:

**"دنیا مجھے ایک غریب آدمی سمجھتی ہے۔ مگر میں نے اپنی زندگی میں ایسے خزانے جمع کیے ہیں جو کسی بینک میں نہیں، لوگوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔ جب میں مر جاؤں گا، تو میری بیٹی کو پتہ چلے گا کہ اس کا باپ اصل میں کتنا امیر تھا۔"**

لڑکی نے ڈائری سینے سے لگا لی۔ اسے اب سمجھ آئی تھی کہ باپ کی میراث روپے پیسے میں نہیں، بلکہ ان نیک کاموں میں تھی جو انہوں نے چپ چاپ کیے تھے۔

اور پھر اس نے عہد کیا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں ایسے ہی خزانے جمع کرے گی - لوگوں کے دلوں میں۔

13/10/2025


11/10/2025

اور اللہ کی مدد ایسے وسیلوں سے تم تک آئے گی کہ تمہیں لگے گا معجزہ ہو گیا۔ ❤️

Address

Kot-Moman

Telephone

+923414049453

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al madad welfare foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al madad welfare foundation:

Share