22/06/2026
بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل اور روشن کل ہیں ہر قیمت پر ان کی بہترین تعلیم وتربیت تمام مکاتب فکر کی اولین ذمہ داری ہے ....
ایک چھوٹا بچہ اپنے بچپن میں بہت زیادہ بات چیت اور لیکچر کو نہیں سمجھتا اور نہ ہی وہ کسی کی تقریر کو سمجھنے کا متحمل ہوسکتا ہے لیکن وہی کام کرنے لگتا ہے جواپنے ماں باپ کو کرتے ہوے دیکھتا ہے ...
چنانچہ والدین جب نماز پڑھتے ہیں تو ان کو دیکھ کر چھوٹا بچہ بھی مصلی بچھاتا ہے ...
ننھے ہاتھ کندھوں تک اٹھاکر باندھتاہے رکوع کرتا اور سجدے میں جاتا ہے اور پھر والدین کی طرف دیکھ کر سلام پھیرتا ہےاور دعا کے لئے اپنے ننھے سے ہاتھ اٹھالیتا ہے ....
بچے کو نماز پڑھنا کسی نے نہیں سکھایا ....
لیکن ماں باپ کا عمل دیکھ کر وہ خود ہی نقل کرنے لگتاہے بالکل یہی اصول دیگر تمام کاموں میں بھی کارفرما ہے کہ بچہ ماں باپ کے اخلاق اسوہ اورہر عمل و کردار کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے ....
ایسے میں والدین اگر اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے کردار و اخلاق کو درست کریں .............
بچہ اپنے والدین کو دیکھے گا تو اس کے نتیجے میں اچھے کردار اور اعمال و اخلاق خود ہی سیکھے گا ....
بچوں کو بتانا ، سمجھانا اور وعظ و نصیحت کرنا تربیت کا اہم ترین ذریعہ ہے یعنی اچھی باتیں سمجھا کر ان پر عمل کی تلقین کرنا اور بری باتیں سمجھا کر ان سے اجتناب کرنے کی نصیحت کرنا اور مسلسل یہ کام کرتے رہنا یہ بھی کار پیغمبری ہے .....
قرآن کریم کے نزول کا مقصد بھی وعظ ونصیحت ہی ہے ....
ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں وہ وہی بنیں گے جیسا ہم ان کو ماحول دیں گے جیسی ان کی تربیت کریں گے ....
کوئی ماں باپ نہیں چاہتا کہ اس کی اولاد کسی غلط کام میں ملوث ہو لیکن ہم جانے انجانے میں کچھ غلطیاں کر جاتے ہیں جن کے نتائج بہت بھیانک ہوتے ہیں .....
بچوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ اگر وہ کہیں جاتے ہیں تو وہ اکیلے نہیں ہوتے بلکہ تعلیم ہماری تربیت ’تہذیب‘ عزت و وقار کو ساتھ لے کر جاتے ہیں ان کی تربیت ایسی کریں کہ ..............
اللہ کو جواب دیں سکیں اور کوئی آپ پر آپ کی تربیت پر انگلی نہ اٹھا سکے ۔۔۔۔
رانی وحیدہ ملک چیف ایگزیکٹو ...
مدنی وومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن تحصیل و ضلع کوٹ ادو پنجاب پاکستان ...
#پاکستان #پنجاب #سندھ #بلوچستان #خیبرـپختونـخواہ #آزادـکشمیر
📚 🏠 👨👩👧👦 💐 💝 🇵🇰 🌍 🙋♀️🙋♂️ 👨👩👧👦 ....
🙍♀️ 💐
🎓 💐 ....
🇵🇰 ..