10/10/2025
اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے معروف معاشی ماہر اور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر ان کے بیٹے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے مرحوم کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اپنی پوری زندگی ملک کی معاشی بہتری اور دیانتدارانہ خدمت کے لیے وقف کی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔