Sehar Welfare Foundation

Sehar Welfare Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sehar Welfare Foundation, Nonprofit Organization, kohiwala bus stop, Kohiwala.

ہر طرح کی حمد و ثنا صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا رب، نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔ 🙏رب العا...
13/04/2026

ہر طرح کی حمد و ثنا صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا رب، نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔ 🙏
رب العالمین نے ہمیں اور آپ حضرات کو ذریعہ بناتے ہوئے 10 مستحق گھرانوں تک ماہانہ راشن پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
ہم انسانوں کی یہ مجال نہیں کہ کسی دوسرے انسان کو ایک نوالہ بھی کھلا سکیں، مگر اللہ تعالیٰ کے حکم اور اذن سے۔
بے شک وہی رب العزت ہمارے دلوں میں اپنے احکامات ڈالتا ہے، اور ہم تو صرف اس کے حکم کی تعمیل کرنے والے عاجز بندے ہیں۔

معذور افراد کی بحالی/ مدد کے لیے طبی آلاتسحر فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریباً چار سال قبل ایک فلاحی منصوبہ شروع کیا گیا، جس ک...
08/04/2026

معذور افراد کی بحالی/ مدد کے لیے طبی آلات
سحر فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریباً چار سال قبل ایک فلاحی منصوبہ شروع کیا گیا، جس کا مقصد ایسے افراد کی مدد کرنا ہے جو کسی بیماری، حادثے یا سرجری کے باعث وقتی طور پر معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسے مریضوں کو محدود مدت کے لیے وہیل چیئر، واکر یا دیگر طبی آلات کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن ان آلات کی خریداری پر کافی رقم خرچ ہو جاتی ہے۔ بعد ازاں جب مریض صحت یاب ہو جاتا ہے تو یہی آلات گھروں میں غیر استعمال شدہ پڑے رہتے ہیں اور کسی کام نہیں آتے۔
اسی تناظر میں سحر فاؤنڈیشن نے ایک منظم نظام کے تحت یہ سہولت فراہم کی کہ ضرورت مند افراد کو یہ آلات مفت اور عارضی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔ جب مریض کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو وہ یہ سامان واپس فاؤنڈیشن کو جمع کروا دیتا ہے، تاکہ وہی وسائل کسی دوسرے ضرورت مند کے کام آ سکیں۔
عوامی ضرورت اور بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ میں مزید سامان شامل کیا گیا ہے، جن میں:
کموڈ سٹول 16 عدد
واکنگ سٹک 4 عدد
کموڈ چیئر 2 عدد
واکنگ سٹینڈ 6 عدد
بیساکھی ایلومینیم 2 عدد شامل ہیں۔
اگر کسی کے پاس اس نوعیت کے اضافی یا غیر استعمال شدہ آلات موجود ہوں تو وہ انہیں سحر فاؤنڈیشن کو عطیہ کر سکتے ہیں۔ آپ کا دیا ہوا یہ عطیہ ایک بہترین صدقہ جاریہ ہے، جو مسلسل اجر کا باعث بنتا رہے گا۔
سحر فاؤنڈیشن کے پاس میڈیکل بیڈ، سٹریچر، وہیل چیئر، واکنگ سٹینڈ، واکنگ سٹک، کموڈ چیئر، کموڈ سٹول، نیبولائزر، بیساکھی اور اینٹی ڈکیوبیٹس میٹرس وغیرہ موجود ہیں۔
الحمدللہ، اس پروجیکٹ کے ذریعے اب تک کم وبیش 300 افراد مستفید ہو چکے ہیں، اور یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کر رہا ہے۔
یہ امر قابلِ فخر ہے کہ سحر فاؤنڈیشن آج جس مقام پر کھڑی ہے، وہ مختلف صاحبِ دل اور مخلص افراد کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس پروگرام کا تصور محترم عمران مغل صاحب کا پیش کردہ ایک نہایت قابلِ قدر آئیڈیا تھا، جسے عملی شکل دی گئی۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ریاکاری سے بچائے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہم اس کارِ خیر کا ثواب محترم Muhammad Imran Mughal صاحب کے والد مرحوم کی روح کو ایصال کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

رمضان راشن پروگرام کی تکمیل کے بعد کچھ مستحق خاندانوں کے بارے اطلاع موصول ہوئی ضروری ویری فکیشن کے دوران فیملیز انتہائی ...
22/03/2026

رمضان راشن پروگرام کی تکمیل کے بعد کچھ مستحق خاندانوں کے بارے اطلاع موصول ہوئی ضروری ویری فکیشن کے دوران فیملیز انتہائی مستحق پائی گئیں جنہیں عید کے روز باعزت طریقے سے راشن مہیا کر دیا گیا۔

18/03/2026
16/03/2026

🌙 رمضان راشن پروگرام – سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک راشن پہنچانے کی خدمت سرانجام دی۔

اس پروگرام کے تحت:
✨ فیز ون بتاریخ 15 رمضان المبارک کو 180 مستحق خاندانوں تک ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا۔
✨ فیز ٹو بتاریخ 20 رمضان المبارک کو مزید 71 مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا گیا۔

یوں مجموعی طور پر 251 مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک میں ایک ماہ کا راشن مہیا کیا گیا تاکہ وہ بھی اس بابرکت مہینے میں سکون اور عزت کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

یہ پروگرام صرف راشن کی تقسیم نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ ہم اپنے تمام ڈونرز، دوستوں اور رضاکاروں کے بے حد مشکور ہیں جن کے تعاون اور محنت سے سحر کی تاریخ میں ابھی تک کا سب سے بڑا راشن پروگرام کرنا ممکن ہوا۔

🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

اگر آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مزید مستحق خاندانوں تک راشن، تعلیم، صحت اور روزگار جیسے فلاحی منصوبوں کے تحت بروقت اور مؤثر مدد پہنچائی جا سکے۔

آئیے مل کر انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو آگے بڑھائیں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن — خدمتِ انسانیت ہمارا مشن

12/03/2026

الحمدللہ ❤️
Phase-2.

Address

Kohiwala Bus Stop
Kohiwala

Telephone

+923011947878

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sehar Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share