Mian Youth Foundation

Mian Youth Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mian Youth Foundation, Youth Organization, Kohat.

06/01/2026

نوجوانو! آپ کو کون سی سرگرمی سب سے زیادہ پسند ہے؟
کھیل، ورکشاپ یا کمیونٹی سروس؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں اور میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنا حصہ بنائیں!

06/01/2026

نوجوانو! کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی، بلکہ محنت، صبر اور خود پر یقین سے حاصل ہوتی ہے۔
میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنا مستقبل سنواریں اور اپنی صلاحیتیں پہچانیں!

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی، سینئر نائب صدر ساجد آفریدی اور جنرل سیکرٹری عمر ولید نے فاؤنڈیشن کے ایگ...
05/01/2026

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی، سینئر نائب صدر ساجد آفریدی اور جنرل سیکرٹری عمر ولید نے فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ممبران کے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے پال آفس کوہاٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام سے ملاقات کی گئی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے امور پر گفتگو ہوئی، جو میاں یوتھ فاؤنڈیشن کی شفافیت اور منظم کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔



04/01/2026

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کی حلف برداری کی تقریب کے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔



میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدالرحیم محسود صاحب سے ملاقات کی۔ملاقات میں کو...
03/01/2026

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدالرحیم محسود صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کوہاٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی میاں یوتھ فاؤنڈیشن کی کابینہ کی حلف برداری تقریب پر گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے بانی چیئرپرسن کو یقین دہانی کروائی کہ وہ بذاتِ خود تقریب میں شرکت کریں گے اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔





جاری کردہ شعبہ اطلاعات و نشریات میاں یوتھ فاؤنڈیشن

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ڈسٹرکٹ یوتھ کوہاٹ کے نمائندوں سید ساجد شاہ اور کاشف صاحب سے ملاقات کی...
02/01/2026

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ڈسٹرکٹ یوتھ کوہاٹ کے نمائندوں سید ساجد شاہ اور کاشف صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے مشن اور نوجوانوں کے لیے جاری و آئندہ منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود، باہمی تعاون اور مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سمت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میاں یوتھ فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ کوہاٹ مل کر نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔



میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ریجنل اسپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات ک...
01/01/2026

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ریجنل اسپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے اور انڈر 21 گیمز میں ریجن کے نوجوانوں کی شمولیت، ٹرائلز اور ٹیلنٹ کو آگے لانے پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے کردار پر بھی بات کی گئی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔



میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے اپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ سیکرٹری ٹو کمشنر کوہاٹ ڈویژن جناب امتیاز ...
31/12/2025

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے اپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ سیکرٹری ٹو کمشنر کوہاٹ ڈویژن جناب امتیاز علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے مشن، ویژن اور نوجوانوں سے متعلق مختلف سماجی و تعلیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرپرسن نے فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری ٹو کمشنر کوہاٹ ڈویژن جناب امتیاز علی شاہ نے فاؤنڈیشن کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی۔



میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر ندا اقبال صاحبہ سے باضابطہ ملاقات کی۔اس ملاق...
30/12/2025

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر ندا اقبال صاحبہ سے باضابطہ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے مشن، ویژن اور نوجوانوں کی فکری و سماجی رہنمائی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن نے فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں، اہداف اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر ندا اقبال صاحبہ نے فاؤنڈیشن کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات کو نوجوانوں کی بہتری اور اداروں کے باہمی تعاون کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔


میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن عقل نواز اورکزئی نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، عبدالرحیم محسود صاحب س...
29/12/2025

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن عقل نواز اورکزئی نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، عبدالرحیم محسود صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاؤنڈیشن کے مشن اور وژن پر بات چیت ہوئی۔
DC صاحب نے Oath Taking Ceremony میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت قبول کی اور کہا کہ عنقریب ہم DC Office میں آپ کے مہمان ہوں گے۔

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے اپنی کابینہ اراکین کے ساتھ کمشنر کوہاٹ ڈویژن، معتصم باللہ شاہ سے تعار...
29/12/2025

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے اپنی کابینہ اراکین کے ساتھ کمشنر کوہاٹ ڈویژن، معتصم باللہ شاہ سے تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات میں فاؤنڈیشن کے مشن، وژن اور نوجوانوں کی رہنمائی، صلاحیتوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل میں شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اورکزئی مشران ملک عزت گل، فیض اللہ اورکزئی، حاجی نور حیف، وسیع سید اور رحیم گل بھی موجود تھے۔ زیڑہ روڈ سمیت دیگر عوامی مسائل بھی اٹھائے گئے، جس پر کمشنر نے مرمت کا جلد آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
فاؤنڈیشن نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور معاشرتی فلاح کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔



28/12/2025

میاں یوتھ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن عقل نواز اورکزئی نے ISPR انٹرنشپ ونٹر 2025 کے حوالے سے ایک جامع رہنمائی پر مبنی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا، جس میں انٹرنشپ کی ڈاکومنٹیشن، درخواست کا طریقہ، سلیکشن پراسیس اور انٹرنشپ کی مدت سمیت اہم نکات پر مختصر مگر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی گئی۔
میاں یوتھ فاؤنڈیشن نوجوانوں کو بروقت رہنمائی اور مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔




Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Youth Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share