09/04/2025
The Al Khidmat Foundation Kohat and their entire team are appreciated for recognizing Dar ul Insaf Organization with an award.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته
آج، مورخہ 8 اپریل 2025 کو الخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران خدمات انجام دینے والے ساتھیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم چترالی صاحب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ وقاص احمد صاحب تھے ، اس تقریب میں ان تمام محنتی رضاکاروں کو ان کی مثالی خدمات پر شیلڈز سے نوازا گیا۔
انہی نمایاں ناموں کے درمیان DAR UL INSAF ORG کوہاٹ کا بھی ایک چھوٹا سا نام شامل تھا، جو ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ، بالخصوص صدر ڈاکٹر لقمان صاحب اور جنرل سیکرٹری نوید صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو دین و دنیا میں سرخرو کرے۔
آمین ثم آمین۔
Asif Paracha
صدر،
Asif Paracha