Kohat KDA Nurses

Call Directions

Kohat KDA Nurses Represent the views of district kohat nurses

 #ملگری  #نرسان سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ بحیثیتِ کوہاٹی، ہم Dr. Syed Tahir Ali Shah کی مریضوں ...
05/09/2026

#ملگری #نرسان
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ بحیثیتِ کوہاٹی، ہم Dr. Syed Tahir Ali Shah کی مریضوں کے لیے دن رات محنت، خلوص اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

تنقید ضرور ہونی چاہیے، مگر حقائق اور خدمت کی بنیاد پر۔ جو لوگ عوام کی خدمت کے لیے عملی میدان میں کام کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ملگری نرسان اس کی پر زور مذمت کرتے ھیں

 #ڈاکٹر  #افتخار  #عالم  #جنرل  #سرجری  #یورالوجی  #لیپروسکوپک  #شفا  #کلینکس  #کچہری  #چوک  #کوھاٹ
31/08/2026

#ڈاکٹر #افتخار #عالم #جنرل #سرجری #یورالوجی #لیپروسکوپک
#شفا #کلینکس #کچہری #چوک #کوھاٹ

فی میل کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ _ *_*لیڈی ڈاکٹر کفلین حسن_**_    *تعلیم و قابلیت* ایم بی بی ایس (کے ایم سی) ایف سی پی ایس کار...
31/08/2026

فی میل کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ _
*_*لیڈی ڈاکٹر کفلین حسن_**_
*تعلیم و قابلیت*
ایم بی بی ایس (کے ایم سی) ایف سی پی ایس کارڈیالوجی (کے ٹی ایچ)، ایم آرسی پی-1 (یوکے)، سی ایچ آر، سی ایچ پی ای-
ڈی ایچ کیو (DHQ) کوہاٹ — کارڈیالوجی وارڈ
🏥 ماہر امراض:
بلڈ پریشر
شوگر
ھائی کولیسٹرول
اور دل کے تمام مسائل
🔬 *سہولیات* :
🩺 ای سی جی (ECG)
🫀 ایکو (ECHO)
⏰ *کلینک کے اوقات کار* :
پیر و منگل: صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک
جمعرات: دوپہر 3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک
❌ تعطیل: بروز بدھ اور جمعہ
☑️ پتہ و رابطہ نمبر:
کلینک کا پتہ: کوھاٹ میڈیکل سنٹر۔ کوھاٹ
رابطہ نمبر / 03130965686

آنے سے پہلے رابطہ کریں شکریہ

 Near Police line Kohat Sunday Morning Asim Raza
30/08/2026


Near Police line Kohat Sunday Morning Asim Raza

Qualified consultant Peshawar Fcps KTH Peahawar ماھر امراض قلب ، بلڈ پریشر ،فالج ،شوگر ، معدہ
04/06/2026

Qualified consultant Peshawar
Fcps KTH Peahawar
ماھر امراض قلب ، بلڈ پریشر ،فالج ،شوگر ، معدہ

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَOur Ex collegue of DHQ Kohat , Ihsan Ul Haq (RN Officer Saidu group of teachi...
24/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Our Ex collegue of DHQ Kohat , Ihsan Ul Haq (RN Officer Saidu group of teaching hospitals), is no more with us.
Heartbroken and deeply saddened by this great loss. May Allah forgive him, grant him the highest place in Jannah, and give patience to his family and friends. You will always be remembered in our prayers and hearts. 🤲

آج پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن کوہاٹ کے تحت بلڈ ڈ...
21/05/2026

آج پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن کوہاٹ کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ منقعد کیا گیا، تقریب کا افتتاح میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ نے کیا اس موقعے پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سعود انور ،ریجنل بلڈ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل ،نرسنگ سپرنٹینڈنٹ نوشابہ ریاض، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن کوہاٹ ڈاکٹر حامد خٹک، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سہیل، ڈاکٹر امانت خٹک، ڈاکٹر قاضی منیب ، ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسیشن کے صدر ظفر اقبال ، ملگری نرسان کے محفوظ خٹک ، وسیم احمد موجود تھے،
ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ نے اس موقعے پر کہا کہ خون کے ضرورت مندوں کی سہولت کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہم نے خون کے مستحقین کے لئے ریجنل بلڈ سینٹر قائم کیا جو کہ کوہاٹ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جہاں خون کے اشد ضرورت مندوں کو ڈونر کے بدلے فوری خون مہیا کیا جاتا ہے جس سے قیمتی جانیں بچائی جاتی ہیں، یہ عطیہ خون کیمپ ہر تین ماہ بعد لگایا جاتا ہے ، اس موقعے پر بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، میڈیکل/ ڈینٹل/ نرسنگ اسٹوڈنٹس نے خون عطیہ کیا،
بڑے شہروں، پشاور، مردان میں اس طرح کی تنظیمی فلاحی کاموں کی روایات پائی جاتی ہیں، موجودہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی کاوشوں کی بدولت ریجنل بلڈ سینٹر کے قیام سے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن جیسی شعبہ طب سے منسلک تنظیموں کی مدد سے کوہاٹ میں بھی اب یہ سہولت میسر ہوچکی ہے، ایسی کاوشیں بلاشبہ قابل تحسین ہیں ، کوہاٹ کے مخیر حضرات کو اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور اس طرح کے فلاحی اقدامات پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن جیسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جانی چائیہیے۔

محکمۂ صحت خیبر پختونخوا کی جانب “خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈرز اینڈ فیسلٹیز (تشدد اور املاک کو نقصان سے تحفظ...
14/05/2026

محکمۂ صحت خیبر پختونخوا کی جانب “خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈرز اینڈ فیسلٹیز (تشدد اور املاک کو نقصان سے تحفظ) ایکٹ 2020” کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نرسز کی نمائندگی صدر صوبائی نرسز ایسوسیشن خیبرپختونخوا عنایت الحق، ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن ضلع دیر لوئر کے صدر ہدایت اللہ اخونخیل،
ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر بہار علی اور سینیئر ممبر عبدالقیوم نے کی۔
اجلاس میں ڈاکٹرز، نرسز ، پیرامیڈیکس و جملہ ذیلی اسٹاف کے تحفظ، قانونی معاونت، ہسپتالوں میں مؤثر سکیورٹی نظام اور ہیلتھ کیئر پروٹیکشن ایکٹ 2020 کے مکمل نفاذ کے حوالے سے اہم تجاویز، ترامیم اور سفارشات پیش کی گئیں۔
صدر صوبائی نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے کہا کہ تمام نرسز ایسوسیشنز ان سفارشات پر مکمل عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی تاکہ نرسز اور تمام ہیلتھ ورکرز کو قانونی تحفظ، باوقار ماحول اور محفوظ ورک پلیس فراہم کیا جا سکے، جبکہ ہیلتھ سکیورٹی ایکٹ کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔
ہمیشہ کی طرح PNA خیبر پختونخوا نرسوں اور تمام ہیلتھ ورکرز کے حقوق، عزت، تحفظ اور وقار کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،
اس موقعے پر اجلاس میں شامل تمام ضلعی صدور برائے نرسز ایسوسیشنز نے صدر عنایت الحق کی تائید کی اور اس ایکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

نرسنگ ڈے کوہاٹ منگل کے روز کانفرنس ہال پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ (PGMI) بلاک ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی اے ...
12/05/2026

نرسنگ ڈے کوہاٹ

منگل کے روز کانفرنس ہال پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ (PGMI) بلاک ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں نرسز ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نرسنگ آفیسر محمد ریاض نے ہدیہ تلاوت پیش کیا ، تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت و صدر سماجی تنظیم کاروان عمل کوہاٹ سلیم الطاف ایڈووکیٹ تھے، جبکہ اس موقعہ پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سرجن سید طاہر علی شاہ ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سعود انور ، نرسنگ سپرنٹینڈنٹ محترمہ نوشابہ ریاض، پرنسپل نرسنگ کالج کوہاٹ محترمہ زیب النساء، کلینیکل انسٹرکٹر شگفتہ روز نے شرکت کی ، یہ دن جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹینگل کی یاد کی مناسبت سے منایا جاتا ہے ، اس موقعہ پر صدر ڈسٹرکٹ نرسز ایسوسیشن ظفر اقبال نے سپاس نامہ پیش کیا اور کہا اس سال 2026 کو انٹرنیشنل کونسل آف نرسنگ جنیوا نے نرسز کے اختیارات کا سال قرار دیا ہے ، انھوں نے کہا نرسز ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کام کے شدید دباؤ کا شکار ہے ، مگر اس کے باوجود نرسز سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے خدمت کے معیار کو مزید بہتر کرے گی ، ڈاکٹر سید طاہر علی شاہ صاحب نے ہسپتال کی کارکردگی میں نرسز کے کردار کو سراہا انھوں نے تمام طبی عملے کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ، جبکہ مہمان خصوصی سلیم الطاف ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں نرسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے مریضوں کے معاملات میں حسن سلوک سے پیش آنے کی ضرورت پر زور دیا، بعد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مختلف ہیڈ نرسز، نرسنگ آفیسرز و نرسنگ سپرینٹنڈنٹ کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں، اور آخر میں نرسنگ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ، تقریب کا اختتام پروقار ظہرانے سے کیا گیا ۔

یوم نرسز مبارک 🥰🌺🌹
12/05/2026

یوم نرسز مبارک 🥰🌺🌹

Address

District Kohat Kpk
Kohat
0922

Telephone

03332741103

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat KDA Nurses posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share