United Foundation Kohat

United Foundation Kohat ہمارا میشن تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان۔
🤲🤲🤲

یونائٹڈ فاؤنڈیشن  نے کوہاٹ اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں تھیلیسیمیا آگاہی سیشنز اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کا کامیاب انعقاد...
25/05/2026

یونائٹڈ فاؤنڈیشن نے کوہاٹ اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں تھیلیسیمیا آگاہی سیشنز اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تمام پروگرامز پی پی اے ایف اور سباؤن کے اشتراک سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نوجوانوں میں تھیلیسیمیا سے متعلق شعور بیدار کرنا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے خون کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

18 مئی 2026 —
الفلاح کالونی جرمہ کوہاٹ میں منعقدہ آگاہی سیشن میں 100 سے زائد نوجوانوں اور علاقائی مشران نے بھرپور شرکت کی، جبکہ 35 سے زائد نوجوانوں نے اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔

اورکزئی چوک ہائی وے کرکٹ گراؤنڈ
یہاں منعقدہ بڑے آگاہی اور بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 200 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ 40 نوجوانوں نے انسانیت کی خاطر اپنا خون عطیہ کیا۔
20 مئی 2026 — مدرسہ کاشف العلوم، پشاور روڈ متنی
اس سیشن میں 80 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ 28 نوجوانوں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے خون عطیہ کیا۔
ملک پلازہ، درہ بازار درہ آدم خیل
یہاں بھی تھیلیسیمیا آگاہی پروگرام اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ 20 سے زائد نوجوانوں نے خون عطیہ کیا۔
ان تمام پروگرامز میں نوجوانوں، علاقائی مشران، سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے بھرپور تعاون کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قوم انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔
ان پروگرامز میں ڈائریکٹر یاسین افریدی ڈاکٹر محمد اللہ، ڈاکٹر نوید اقبال، ایڈمنسٹریٹر سید شہزادہ علی شاہ، پبلک ریلیشن آفیسر زرولی افریدی اور میڈیکل ٹیکنیشنز نے خصوصی طور پر حصہ لیا اور مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آخر میں یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ کی پوری ٹیم علاقائی مشران، نوجوانوں اور تمام رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس نیک مقصد میں بھرپور ساتھ دیا۔
خصوصی شکریہ
یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ کے سی ای او سید واصف اللہ شاہ کا پی پی اے ایف اور سباؤن کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ، جنہوں نے ہر قدم پر تعاون اور بھرپور سپورٹ فراہم کی۔







One of the best, latest, reliable, and well-qualified medical laboratories in Kohat.Specialized in blood testing, especi...
21/05/2026

One of the best, latest, reliable, and well-qualified medical laboratories in Kohat.
Specialized in blood testing, especially Hb Electrophoresis, Peripheral Blood Smear, HbA1c, and all other routine blood tests.

آج محمد زئی اصلاحی کمیٹی کے صدر جناب خالد شاہ اور نائب صدر جناب مشتاق بنگش نے یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ یونائیٹڈ فا...
20/05/2026

آج محمد زئی اصلاحی کمیٹی کے صدر جناب خالد شاہ اور نائب صدر جناب مشتاق بنگش نے یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر جناب زرولی خان آفریدی نے محمد زئی اصلاحی کمیٹی ٹیم کی اچھی کارکردگی کو سراہا اور ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اس کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ فاؤنڈیشن نے کوہاٹ میں پہلی بار HB Electophoresis پر کام شروع کیا۔ جس کا مقصد آنے والی نسل تھلیسیمیا سے پاک کروائیں۔
ہمارا مشن تھلیسیمیا سے پاک پاکستان
منجانب: محمد زئی اصلاحی کمیٹی کوہاٹ اس موقع پر یونائٹڈ فاؤنڈیشن کا ڈائریکٹر یاسین افریدی نے بھی مشین کے بارے میں بریفنگ دیا اور محمد زو اصلاحی کمیٹی کا صدر خالد حان اورمشتاق کا شکریہ ادا کیا یونائٹڈ فاؤنڈیشن کا مشن تھلسیمیا سے پاک پاکستان

19/05/2026
یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے پبلک ریلیشن آفیسر زرولی خان کی کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آفس میں ادارے کی سرگرمیوں خصوصاً ت...
18/05/2026

یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے پبلک ریلیشن آفیسر زرولی خان کی کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آفس میں ادارے کی سرگرمیوں خصوصاً تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح و بہبود، علاج اور خون کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور بتایا کہ یونائیٹڈ فاؤنڈیشن معاشرے کے نادار اور مستحق تھیلیسیمیا مریض بچوں کے لیے اہم خدمات انجام دے رہی ہے اور عوامی تعاون سے اس مشن کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ نے یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کی خدمت انسانیت کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے ادارے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے یونائیٹڈ فاؤنڈیشن اور اس کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کوہاٹ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سید فیضان بنوری اور سیکریٹری جنرل کوہاٹ چیمبر واجد خان بھی موجود تھے

یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ کی جانب سے تھیلیسیمیا آگاہی مہم اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کامیابی سے مکمل01 مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک...
16/05/2026

یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ کی جانب سے تھیلیسیمیا آگاہی مہم اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کامیابی سے مکمل

01 مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع خصوصاً کوہاٹ، ہنگو، درہ آدم خیل اور کرک کے مختلف علاقوں میں تھیلیسیمیا آگاہی پروگرامز اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تمام پروگرامز پی پی اے ایف اور سباؤن کے اشتراک سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد عوام میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

یکم مئی
بلال مسجد میاگان کالونی کوہاٹ میں آگاہی سیشن منعقد کیا گیا جہاں 200 سے زائد افراد کو تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی گئی، جبکہ 30 نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔

8 مئی
مسجد عمر خطاب زاڑہ میلہ جرمہ کوہاٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی اور 25 نوجوانوں نے خون عطیہ کیا۔

13 مئی
ہنگو پٹک میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کلینک میں تھیلیسیمیا آگاہی پروگرام منعقد ہوا، جس میں مقامی افراد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

14 مئی
درہ آدم خیل ملک پلازہ میں منعقدہ پروگرام میں 400 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، جبکہ 18 نوجوانوں نے خون عطیہ کر کے انسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

15 مئی
کرک کے علاقے گرگرے نایانو بانڈا میں 300 سے زائد افراد کو تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی دی گئی، جبکہ 20 سے زائد نوجوانوں نے خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں کے مشرانوں اور عوامی شخصیات نے یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ کے سی ای او
سید واصیف اللہ شاہ
کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی پی پی اے ایف اور سباؤن کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی مدد سے یہ کامیاب مہم ممکن بن سکی۔

یونائٹڈ فاؤنڈیشن کی ٹیم میں
ڈاکٹر نوید اقبال،
ڈاکٹر محمد اللہ،
ڈاکٹر نیاز محمد،
ایڈمنسٹریٹر
سید شہزادہ علی شاہ،
پی آر او
زرولی افریدی
اور میڈیکل ٹیکنیشنز نے بھرپور کردار ادا کیا۔

یونائٹڈ فاؤنڈیشن کوہاٹ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت تھیلیسیمیا سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

United Foundation received the best award by Commissioner Kohat for introduction the latest technology in Blood Banking ...
08/05/2026

United Foundation received the best award by Commissioner Kohat for introduction the latest technology in Blood Banking components processing and HB Electrophoresis facilities first time in Kohat Division.

کوہاٹ ڈویژن میں پہلی بار تھیلیسیمیا کی جدید تشخیصی مشینری کا افتتاحکمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ نے یونائیٹیڈ فاؤنڈی...
07/05/2026

کوہاٹ ڈویژن میں پہلی بار تھیلیسیمیا کی جدید تشخیصی مشینری کا افتتاح
کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ نے یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن میں 'HB Electrophoresis' اور 'Platelet Agitator' کا باقاعدہ آغاز کر دیا
کوہاٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر کوہاٹ ڈویژن کے عوام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ نے یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں نصب کردہ جدید ترین مشینری کے ذریعے تھیلیسیمیا ٹیسٹ HB Electrophoresis اور Platelet Agitator کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ پیش رفت کوہاٹ ڈویژن کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ پورے ڈویژن میں پہلی مرتبہ تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بروقت تشخیص کے لیے ایچ بی الیکٹروفورسس (HB Electrophoresis) ٹیسٹ کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، جس سے اس موروثی بیماری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف (PPAF) کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے حوالے سے قابلِ فخر کام کر رہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے انسانیت کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔تقریب میں یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن کی ٹیم کے اراکین ڈاکٹر نور الامین، ڈاکٹر نیاز محمد، ڈاکٹر نوید اقبال، ڈائریکٹر یاسین آفریدی، سید شہزاد علی شاہ، زر ولی خان آفریدی، بلال خان، جنید، اورنگزیب، وسیم خان، شایان خان اور نور الرحمٰن سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔معززین علاقہ میں متحدہ علماء پیر شاہنواز، سابق صدر چیمبر آف کامرس سید فائق شاہ، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن نوید خان، سابق این پی سی چیئرمین الحاج شکیل بنگش، ملک نظام الدین چمکنی، بازار صدر باز محمد خٹک، ملک اول مرجان اور حافظ مجید اورکزئی بھی موجود تھے۔آخر میں یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن کے سی ای او سید واصف اللہ شاہ نے جدید مشینری کی فراہمی پر کمشنر کوہاٹ اور پی پی اے ایف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ تھیلیسیمیا سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے شادی سے پہلے HB Electrophoresis ٹیسٹ کو لازمی یقینی بنائیں۔

افسوسناک خبرانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ممتاز عالمِ دین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کو اتما...
05/05/2026

افسوسناک خبر

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ممتاز عالمِ دین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کو اتمانزئی میں شہید کر دیا گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔😭😭😭

02/05/2026

Address

Tehsil Road Opposite Girls Degree College Peshawar Chowk Kohat
Kohat
26000

Telephone

+923329899977

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when United Foundation Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to United Foundation Kohat:

Share