Youth Welfare Organization Khadar khel

Youth Welfare Organization Khadar khel السلام وعلیکم ہمارے پیج پر آنے والے تمام حضرات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمیدید کہتے ہیں ۔۔

یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیلالسلام علیکم!الحمدللہ، ہر سال کی طرح اس سال بھی یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیل نے ایک اہ...
28/05/2026

یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیل
السلام علیکم!
الحمدللہ، ہر سال کی طرح اس سال بھی یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیل نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو آبادی سے دور مناسب مقامات پر منتقل کرکے ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا۔
اس خدمتِ خلق کے کام کے لیے تنظیم کی جانب سے دو مزدور مقرر کیے گئے تھے، جبکہ لوکل گورنمنٹ نے بھی اپنا عملہ اور گاڑی فراہم کرکے بھرپور تعاون کیا، جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔
اس سال جب سے ہماری تنظیم نے یہ اقدام اٹھایا ہے، ہمارے گاؤں کا ماحول پہلے کی نسبت کہیں زیادہ صاف ستھرا اور خوشگوار نظر آ رہا ہے۔ ماضی میں عید کے دنوں میں جگہ جگہ گندگی اور بدبو پھیلی ہوتی تھی، لیکن الحمدللہ اب صورتحال بہت بہتر ہے اور گاؤں میں صفائی کا واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔
ہم تمام اہلِ علاقہ، رضاکاروں اور اداروں کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے معاشرے کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیل (YWO)

26/05/2026

🌸 الحمدللہ 🌸 سال 2026
یوتھ ویلفیئر ارگنائزیشن خدرخیل کی جانب سے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر یتیموں اور بیواؤں میں تقریباً 80 ہزار روپے تقسیم کر دیے گئے، تاکہ وہ بھی اس خوشی میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکیں۔
یہ سب آپ حضرات کے تعاون، اعتماد اور محبت کی بدولت ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے رزق میں برکت نصیب فرمائے۔ آمین 🤲
اگر کوئی دوست تنظیم کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے:
🏦 بینک اسلامی اکاؤنٹ نمبر:
0310100103240366
اکاؤنٹ نام: شمس العابدین
📱 جاز کیش اکاؤنٹ نمبر:
03075662795
اکاؤنٹ نام: سیف اللہ
🤝 آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی کسی ضرورت مند کے چہرے پر خوشی لا سکتا ہے۔

30/04/2026

اسلام علیکم !
تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ گاؤں مہمندی کی ایک معصوم اور مجبور خاتون بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے لیکن مالی وسائل نہ ہونے کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گھر کے حالات بھی انتہائی کمزور ہیں اور علاج کے اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں رہا. آپ سب حضرات سے درخواست ہے کہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔
نوٹ ۔ اگر کوئی زکوٰۃ دینا چاہے تو وہ زکوٰۃ کے مستحق ہیں شکریہ 🙌 منجانب یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدرخیل لاچی کوہاٹ ۔
بینک اسلامی اکاؤنٹ نمبر 0310100103240366
اکاؤنٹ نام
شمس العابدین
جیز کیش اکاؤنٹ نمبر
0307 5662795
اکاؤنٹ نام سیف اللہ

💔 گردوں کے مریض کی مدد کی اپیل 💔یہ غریب اور مجبور بھائی حمید  والد خانان (تحصیل کوہاٹ، گاؤں (ڈوڈا) کا رہنے والا ہے  جنہو...
16/04/2026

💔 گردوں کے مریض کی مدد کی اپیل 💔

یہ غریب اور مجبور بھائی حمید والد خانان (تحصیل کوہاٹ، گاؤں (ڈوڈا) کا رہنے والا ہے جنہوں نے ہم سے عامر ہیر ڈریسر خدرخیل کے ذریعے رابطہ کیا ہے کیونکہ عامر کا ماموں ہے ان کا مسئلہ لوگوں تک پہنچایا جائے۔

وہ اس وقت گردوں کے شدید مرض میں مبتلا ہیں اور بستر پر ہیں۔ گھر کی حالت انتہائی خراب ہے، نہ علاج کے لیے وسائل ہیں اور نہ ہی بچوں کی بنیادی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔

ان کے معصوم بچے باپ کی اس تکلیف دہ حالت کو دیکھ کر بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ یہ خاندان اس وقت ہم سب کی مدد کا شدت سے محتاج ہے۔

🙏 اہلِ خیر سے گزارش ہے کہ خدارا اس مجبور بھائی کی مدد کریں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد بھی ان کے لیے زندگی کا سہارا بن سکتی ہے۔

📞 رابطہ نمبر: 03338680139
💸 جاز کیش اکاؤنٹ: 03075662795

صدقہ، زکوٰۃ یا کسی بھی قسم کی مالی امداد دے کر اس خاندان کے لیے آسانی پیدا کریں۔

🤲 اللہ پاک آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین

30/03/2026

یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سیف اللہ نے 23 مارچ کی رزلٹ تقریب میں شرکت کی، معاشرے میں منشیات کے خلاف بہترین آگاہی پیش کی، گلشہ خیل ائیڈیل پبلک سکول اسٹاف کو سراہا اور بچوں کی پرفارمنس کی تعریف کی۔

08/11/2025

گاؤں کے بھائی نے تنظیم کے بارے میں شکریہ 🙌 اور نیک خواہشات آور حوصلہ افزائی پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں

الحمدللہ
ہمارے گاؤں میں سوشل ویلفیئر تنظیم نے جو خدمتِ خلق کا کام سرانجام دیا ہے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
گلیوں اور راستوں کی تعمیر، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد، اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی مسلسل محنت اس بات کی گواہی ہے کہ یہ تنظیم خلوصِ نیت سے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو دن رات محنت کر کے گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے، اجرِ عظیم عطا کرے، اور انہیں مزید خدمت کا حوصلہ دے۔ آمین۔ 🌿

طارق محمود کے گھر کے ساتھ واقع راستہاس راستے میں پہلے نکاسیٔ آب کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ گھروں سے روزمرہ استعمال کا پانی...
22/10/2025

طارق محمود کے گھر کے ساتھ واقع راستہ
اس راستے میں پہلے نکاسیٔ آب کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ گھروں سے روزمرہ استعمال کا پانی راستے پر بہہ کر پورے راستے میں پھیل جاتا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔
خاص طور پر جب لوگ نماز کے لیے مسجد جاتے تھے تو ان کے کپڑے گندے اور خراب ہو جاتے تھے۔
تنظیم کی کوششوں سے اب اس راستے میں نالی تعمیر کی گئی ہے تاکہ روزمرہ کا پانی نالی میں جمع ہو کر آسانی سے بہہ جائے اور راستہ صاف و قابلِ گزر رہے۔

گرلز ہائی سکول اور محلہ مالکان کا راستہ مکمل بحال 🚧کافی عرصے سے گرلز ہائی سکول اور محلہ مالکان کے درمیانی راستے کا ایک چ...
20/10/2025

گرلز ہائی سکول اور محلہ مالکان کا راستہ مکمل بحال 🚧
کافی عرصے سے گرلز ہائی سکول اور محلہ مالکان کے درمیانی راستے کا ایک چھوٹا سا حصہ خراب تھا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں دقت پیش آ رہی تھی۔ خاص طور پر اسکول کی بچیوں کے لیے آنے والی گاڑیوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا۔

الحمدللہ، یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیل کی جانب سے یہ راستہ مرمت کر دیا گیا ہے، اب گاڑیاں باآسانی گزر سکیں گی۔

تمام دوستوں، بھائیوں اور ممبران سے درخواست ہے کہ تنظیم کے ساتھ جانی و مالی تعاون جاری رکھیں تاکہ ایسے مزید عوامی فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

جزاکم اللہ خیر ✨
یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن خدر خیل

ایک راستہ مکمل ہو گیا یہ دوسرے راستے پر کام شروع کیا ہے محلہ اودھا خیل مسجد سے لیکر خالدکاکا کے گھر تک آج دوسرا دن ہے کا...
17/10/2025

ایک راستہ مکمل ہو گیا یہ دوسرے راستے پر کام شروع کیا ہے محلہ اودھا خیل مسجد سے لیکر خالدکاکا کے گھر تک آج دوسرا دن ہے کام جاری ہے ۔
آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ جو ہم کام کر رہے ہیں راستوں پر یہ اپنی مدد آپ کے تحت تنظیم فنڈ سے اور تنظیم کے نگرانی میں کیا جا رہا ہے
یوتھ ویلفیئر ارگنائزیشن خدر خیل کی جانب سے محلہ اؤدخیل کے دوسرے راستے پر کام جاری۔
اس پر ایک بڑی اماؤنٹ تنظیم کی جانب سے خرچ کی جا رہی ہے
تنظیم کے ساتھ مالی و جانی تعاون کریں۔
ایزی پیسہ نمبر اور بینک اکاؤنٹ نمبر نیچے درجہ ہے
03075662795
Saifullah
Easy pesa
Title: SHAMS UL AABIDIN
Bank Name: Bank Islami
Account No.: 310100103240366
IBAN: PK83BKIP0310100103240366

الحمدللہ رحمت علی شاہ دکان کے ساتھ راستے پر کام مکمل ہو گیا ہے انشاءاللہ کل عوام الناس کے لیے کھول دیا جائے گا کل تک اس ...
16/10/2025

الحمدللہ رحمت علی شاہ دکان کے ساتھ راستے پر کام مکمل ہو گیا ہے انشاءاللہ کل عوام الناس کے لیے کھول دیا جائے گا کل تک اس راستے پر چلنے سے پرہیز کریں شکریہ 🙌
تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہے
منجانب ۔ یوتھ ویلفئیر ارگنائزیشن خدرخیل لاچی کوہاٹ

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Welfare Organization Khadar khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share