SuniKhel Youth سنی خيلو ځوانان

SuniKhel Youth سنی خيلو ځوانان ہمارا نصب العین پرامن، متحد اور خوشحال سنی خیل

17/06/2026
03/06/2026

سنی خیل کول کمیٹی چیئرمین مفتی ثناؤاللّه صدیقی ، سنی خیل مشران ، اور سنی خیل یوتھ کا تور چھپر احتجاجی کیمپ کا دورہ ۔۔۔

03/06/2026

سنی خیل کول کمیٹی چیئرمین مفتی ثناؤاللّه صدیقی ، سنی خیل مشران ، اور سنی خیل یوتھ کا تور چھپر احتجاجی کیمپ کا دورہ ۔۔

01/06/2026

نئی امید، نیا عزم: خدمتِ خلق کی جانب ایک اور بڑا قدم! ✨🤝
​ایس آر کے ویلفیئر آرگنائزیشن نے بہت ہی کم عرصے میں اپنے شاندار کاموں اور نمایاں خدمات سے علاقے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
​اسی جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے، اب سنی خیل یوتھ کے باہمت جوانوں نے بھی آیس آر کے ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کا یہ اتحاد علاقے کے مظلوم اور ضرورت مند لوگوں کی مزید بہتر اور مؤثر خدمت کرنے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
​جب عزم سچے ہوں اور نوجوان متحد ہوں، تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ ہم سنی خیل یوتھ کے تمام جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ساتھ ہمارے علاقے میں خوشحالی اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گا۔
​آئیں مل کر اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں!

انشاءلله قوم سنی خیل میں نماز عیدالاضحی 6 بجے اجتماعی طور پر شہدا قبرستان جنازگاہ میں ادا کیا جایگا ۔
26/05/2026

انشاءلله قوم سنی خیل میں نماز عیدالاضحی 6 بجے اجتماعی طور پر شہدا قبرستان جنازگاہ میں ادا کیا جایگا ۔

🚨 انسانی ہمدردی کی اپیل 🚨السلام علیکم!ہمارے دوست کامران ولد علی بادشاہ سنی خیل سردار خیل پایاں کی معصوم بیٹی خون کے خطرن...
19/05/2026

🚨 انسانی ہمدردی کی اپیل 🚨

السلام علیکم!
ہمارے دوست کامران ولد علی بادشاہ سنی خیل سردار خیل پایاں کی معصوم بیٹی خون کے خطرناک مرض بلڈ کینسر میں مبتلا ہے۔ اس وقت وہ شدید تکلیف اور مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ علاج کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور خاندان اکیلے یہ بوجھ برداشت نہیں کر پا رہا۔

🙏 ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس بچی کی مدد کریں۔ آپ کی تھوڑی سی مالی مدد بھی ایک زندگی بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کسی کا تعاون اس معصوم بچی کے علاج کا ذریعہ بن سکے۔
Contact: 03321900734
Easy paisa :: 0332 1900734 ( Kamran)

15 مئی 2023 یوم شہدا سنی خیل .....آج یعنی 15 مئی سنی خیل بلکہ درہ آدم خیل  کی تاریخ کا ایک  المناک ، خون آشام اور درد سے...
15/05/2026

15 مئی 2023 یوم شہدا سنی خیل .....

آج یعنی 15 مئی سنی خیل بلکہ درہ آدم خیل کی تاریخ کا ایک المناک ، خون آشام اور درد سے بھرا دن ،

جسے یاد کرتے ہوئے آج بھی دل لرز اٹھتا ہے،آنکھیں نم ہو جاتی ہیں،اور روح کانپ جاتی ہے۔
وہ دن صرف ایک حادثہ نہیں تھا،بلکہ سنی خیل کے سینے پر لگا ایسا زخم تھا
جو شاید کبھی نہیں بھر سکے گا۔
آج ہی کے دن یعنی 15 مئی 2023 کو ایک درنده صفت انسان پیر عطاء مامد اخوروال کی بے رحمانہ کارروائی میں سنی خیل کے 11 نوجوانوں کو اپنے حق پر بے دردی سے شہید کیا گیا۔
وہ نوجوان جو اپنے گھروں کی امید تھے،
اپنی ماؤں کی آنکھوں کی روشنی تھے،
اپنے بچوں کا سہارا تھے،
اور اپنی قوم کا فخر تھے۔
مگر ظلم نے ایک ہی دن میں گیارہ گھروں کے چراغ بجھا دیے۔
اس دن سنی خیل کی گلیوں میں خاموشی تھی ، فضا سوگوار تھی،
ہر طرف آہیں، سسکیاں اور ماتم تھا ۔ ایک کے بعد ایک جنازہ اٹھ رہا تھا،
اور ہر جنازے کے ساتھ سینکڑوں دل ٹوٹ رہے تھے ۔ وہ منظر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے ،
جب مائیں اپنے جوان بیٹوں کے چہروں کو آخری بار دیکھ رہی تھیں،
بھائی اپنے بھائیوں کے جنازے اٹھا رہے تھے،
اور پورا سنی خیل اشکبار آنکھوں کے ساتھ
اپنے شہداء کو سپردِ خاک کر رہا تھا۔
آج اُن شہداء کی تیسری برسی ہے،
تین سال گزر گئے ، مگر وقت بھی اس غم کو کم نہ کر سکا۔
کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں ۔ جو وقت کے ساتھ اور گہرے ہو جاتے ہیں۔
15 مئی کا زخم بھی ایسا ہی زخم ہے۔
آج ہم اپنے ان عظیم شہداء کو عقیدت، احترام اور آنسوؤں کے ساتھ یاد کرتے ہیں:
شہید سید نواز
شہید عاصم
شہید محسن
شہید کاشف علی
شہید عمر
شہید نادر
شہید ابراہیم
شہید حامد
شہید اسرار
شہید عبدالماجد
شہید صفی اللہ
یہ وہ نام ہیں ۔ جو ہمیشہ سنی خیل کی تاریخ میں قربانی، مظلومیت اور بہادری کی علامت رہیں گے ۔
ان شہداء نے اپنی جانیں کھو دیں ، مگر اپنی قوم کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ ہو گئے ۔

سنی خیل اپنے ان شہداء کو کبھی نہیں بھولے گا۔
کیونکہ قومیں اپنے شہداء کے خون سے زندہ رہتی ہیں۔
یہ قربانیاں صرف خاندانوں کا نقصان نہیں تھیں ، بلکہ پوری قوم کا دکھ تھیں۔
15 مئی صرف ایک تاریخ نہیں،
بلکہ سنی خیل کے دل پر لکھا ہوا
ایک ایسا نوحہ ہے ۔ جو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ان کی قبروں کو نور سے بھر دے،
اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

Address

Kohat
26100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SuniKhel Youth سنی خيلو ځوانان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SuniKhel Youth سنی خيلو ځوانان:

Share