24/08/2026
📢 اہم اطلاع برائے والدین
کل بنہ ہسپتال سے ڈاکٹر حضرات تشریف لا رہے ہیں، جو پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔
لہٰذا آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ کل اپنے بچوں کو مسلم اباد پرائمری سکول کے نیچے مدرسہ ریاض الجنّہ تشریف ضرور لے آئیں۔
جن بچوں کے پاس حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ موجود ہو وہ لازمی ساتھ لائیں، اور جن کے پاس کارڈ نہ ہو اُن کے لیے نیا کارڈ بنا کر ٹیکے لگائے جائیں گے۔
اپنے بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی ضروری ہے۔
15سال سے 49 سال تک کے خواتین کو بھی حفاظتی ٹیکے لگوائے جائینگے۔۔
⏰ اوقات: صبح 9بجے سے 12بجے تک
📍 مسلم اباد پرائمری سکول کے نیچےمدرسہ ریاض الجنّہ
تمام حضرات وقت کی پابندی کرتے ہوئے بروقت پہنچ جائیں۔
حمید شاہین
ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ
Epi sub division Allai