Friends Of Kharian

Friends Of Kharian Let's Join hands to elevate & make it a model Tehsil Kharian, Lalamus, & dinga in collaboration with

Friends Of Kharian, strengthen bond of Oversee's Pakistani's by providing same help and resources they receive oversee's. Oversees Desk will help people residing abroad by helping them resolve local administrative tasks and paperwork. Establish International Language, cultural awareness and technical university center to facilitate language, cultural, and technical barriers for those that are trav

eling abroad in near future. Upgrade local education system and hospital to maintain international requirements and facilities. Bring all on one page in order to strengthen and resolve local issues and rebuild infrastructures.

میاں محمد خاں آف نور جمال فاؤنڈر ایگزیکٹو  ممبر فرینڈز آف کھاریاں کی طرف سے مجلس عاملہ وشوری فرینڈز آف کھاریاں کے جملہ م...
24/12/2025

میاں محمد خاں آف نور جمال فاؤنڈر ایگزیکٹو ممبر فرینڈز آف کھاریاں کی طرف سے مجلس عاملہ وشوری فرینڈز آف کھاریاں کے جملہ ممبران کو دعوت دی گئی تھی مگر کچھ مصروفیات کی وجہ سے چند ممبران شرکت نہ کر سکے
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور جنرل سیکرٹری انوار احمد قادری نے حاضرین کو تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا جس میاں محمد خاں صاحب کی وساطت سے چند نئے دوستوں نے بھی اس نیک مشن میں شامل ہونے کو اپنی خوش قسمتی قراردیا
کافی امور پر تبادلہ خیال ہوا جن میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان دور کیا جائے ،کھاریاں تھپلہ چوکی کو سٹی پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جائے تاکہ امن قائم کرنے میں آسانی ہو لالہ موسی ،کھاریاں ،کوٹلہ،ڈنگہ کیلیے ایک بہترین سبزی وفروٹ منڈیاں تمام شہروں سے باہر قائم کی جائیں تاکہ اندرون شہر صفائی اور ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارہ مل سکے
میاں محمد خاں صاحب نے بہترین کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی اور تحائف بھی پیش کیے
آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

فرینڈز آف کھاریاں کے ممبران نے صدر چوہدری عادل حیات پسوال کی قیادت میں ایڈیشنل کمشنر ڈویژن  گجرات جناب محمد قیصر نعیم اع...
23/12/2025

فرینڈز آف کھاریاں کے ممبران نے صدر چوہدری عادل حیات پسوال کی قیادت میں ایڈیشنل کمشنر ڈویژن گجرات جناب محمد قیصر نعیم اعظم صاحب سے ملاقات کی اور فرینڈز آف کھاریاں کے اغراض ومقاصد کے بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا

فرینڈز آف کھاریاں کے سیکرٹری  نشرواشاعت چوہدری یاسین ورائچ کے صاحبزادے کو سیکنڈلیفٹینینٹ بننے پر فرینڈز آف کھاریاں کی مر...
07/12/2025

فرینڈز آف کھاریاں کے سیکرٹری نشرواشاعت چوہدری یاسین ورائچ کے صاحبزادے کو سیکنڈلیفٹینینٹ بننے پر فرینڈز آف کھاریاں کی مرکزی قیادت نے مبارک باد پیش کی جس میں صدر چوہدری عادل حیات،چوہدری فضائل اکرم ,سینیئر وائس چئیرمین میاں محمد صفدر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری رضوان لیاقت قادری، جنرل سیکرٹری چوہدری انوار احمد قادری چئیرمین مجلس عاملہ چوہدری ندیم منظور بیگہ شامل تھے

فرینڈز آف لھاریاں وفد جس میں شامل صدر چوہدری عادل حیات پسوال ،،چئیرمین مجلس عاملہ چوہدری ندیم منظور بیگہ،ایگزیکٹو ممبر م...
28/11/2025

فرینڈز آف لھاریاں وفد جس میں شامل صدر چوہدری عادل حیات پسوال ،،چئیرمین مجلس عاملہ چوہدری ندیم منظور بیگہ،ایگزیکٹو ممبر میاں محمد خاں نور جمال ،چوہدری فضائل اکرم،جنرل سیکرٹری چوہدری انوار قادری ،نے وائس چئیرمین فرینڈز آف کھاریاں میاں محمد صفدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی

تحریر رضوان لیاقت قادری کھاریاں شہر کی مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ گزشتہ ایک ماہ سے خندقوں، مٹی کے ڈھیروں اور کھدائی کے باعث ...
07/11/2025

تحریر رضوان لیاقت قادری
کھاریاں شہر کی مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ گزشتہ ایک ماہ سے خندقوں، مٹی کے ڈھیروں اور کھدائی کے باعث عوام کے لیے اذیت کا منظر پیش کر رہی تھی۔ روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا تھا، گرد و غبار نے فضا آلودہ کر رکھی تھی، اور آئے روز حادثات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر، مریضوں کی آمد و رفت دشوار، اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔تاہم اب اس اذیت ناک صورتحال کے خاتمے کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ جی ٹی روڈ کھاریاں پر خندقیں بھرنے اور بحالی کا کام باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے، جس سے شہریوں میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ مثبت پیشرفت دراصل ان سماجی شخصیات اور تحصیل کھاریاں کے متحرک میڈیا نمائندگان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے عوامی مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور متعلقہ حکام تک عوام کی آواز پہنچائی۔
فرینڈز آف کھاریاں کے صدر چوہدری عادل حیات پسوال، وائس چیئرمین میاں محمد صفدر اور چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری ندیم منظور بیگہ نے اس معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر فیصل نعیم اور دیگر متعلقہ محکموں سے فوری رابطہ کیا۔ ان کی سنجیدہ کوششوں اور انتظامیہ کے تعاون سے بالآخر بحالی کا عمل شروع ہو گیا۔اسی طرح سینئر صحافی انعام مرزا نے این ایچ اے کے اعلیٰ افسران سے مسلسل رابطہ رکھ کر عوامی مسئلہ اجاگر کیا، جبکہ مقامی میڈیا نے بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس معاملے کو پرنٹ اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر نمایاں انداز میں پیش کیا۔ اس بھرپور کردار پر تحصیل کھاریاں کی صحافی برادری خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔شہریوں نے ان سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی مخلص کوششوں کی بدولت شہر کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔کھاریاں جیسے ترقی پذیر شہر کے لیے یہ واقعہ ایک روشن مثال ہے کہ جب عوام، سماجی تنظیمیں، صحافی اور انتظامیہ ایک صفحے پر آ جائیں تو کوئی بھی مسئلہ ناممکن نہیں رہتا۔ یہ تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ اجتماعی سوچ اور مثبت مکالمہ ہی حقیقی ترقی کی کنجی ہے۔

27/10/2025

تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے ہر فرد کو اس مشن کا حصہ بننا ہو گا

فرینڈز آف کھاریاں  مجلس عاملہ وشوری کی جانب سے سابق چئیرمین  یونین کونسل سہنہحاجی ملک شوکت علی اعوان کو خوش آمدید کہتے ہ...
24/10/2025

فرینڈز آف کھاریاں مجلس عاملہ وشوری کی جانب سے

سابق چئیرمین یونین کونسل سہنہ
حاجی ملک شوکت علی اعوان کو
خوش آمدید کہتے ہیں

اور امید کرتے ہیں کہ ان کی شمولیت کھاریاں کی عوام کیلیے بہتری پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی

جی آیاں نوں خوش آمدیدامید کرتے کہ محمد ناظم بٹ صاحب اپنی صلاحیتوں سے کھاریاں کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں گےفر...
23/10/2025

جی آیاں نوں
خوش آمدید
امید کرتے کہ محمد ناظم بٹ صاحب اپنی صلاحیتوں سے کھاریاں کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں گے

فرینڈز آف کھاریاں کی مجلس عاملہ وجملہ ممبران کی جانب
آپ کو خوش آمدید

چئیرمین مجلس عاملہ  چوہدری ندیم منظور بیگہ اور سیکرٹری نشرواشاعت چوہدری یاسین وڑائچ نے برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کے دف...
21/10/2025

چئیرمین مجلس عاملہ چوہدری ندیم منظور بیگہ اور سیکرٹری نشرواشاعت چوہدری یاسین وڑائچ نے برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کے دفد سے ملاقات کی اور ان کو تحصیل کھاریاں کے حالات اور سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے بارے آگاہ کیا

Address

Kharian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends Of Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Friends Of Kharian:

Share