11/05/2026
چوہدری عمران گجر عرف مانی چیچی صاحب انہوں نے پچیس ہزار روپے مرکزی قبرستان دھنی کیلیے عطیہ دیا۔ اپنے والدین کے ایصالِ ثواب کیلیے۔ اللہ رب العزت اُن کی اس نیکی کو اپنی بارگاہِ اقدس میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور اُن کے والدین اور خاندان کے تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی جان، مال، اولاد اور رزق میں برکت، خوشحالی اور سلامتی عطا فرمائے۔ اور صحت و تندروستی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ہم اُن کے اس نیک جذبے اور قیمتی تعاون پر دل کی گہرائیوں سے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔