09/06/2026
مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت | الفلاح سکالرشپ سکیم کا طرّہ امتیاز |
مورخہ 08 جون 2026 الفلاح سکالرشپ سکیم کے مالی امور اور اکاؤنٹس کی شفافیت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں الفلاح انٹرنل آڈٹ ٹیم نے ماہ جنوری تا اپریل 2026 کا آڈٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔اس تفصیلی آڈٹ کا عمل انٹرنل آڈٹ ٹیم کے معزز ممبر جناب طارق محمود ثاقب نے سرانجام دیا، جبکہ الفلاح سکالرشپ سکیم کے فنانس مینیجر حافظ توقیر حسن نے تمام مالیاتی ریکارڈز کی فراہمی اور پیشہ ورانہ معاونت کے ذریعے اس عمل کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
الفلاح سکالرشپ سکیم کا عزم — سو فیصد شفافیت:
ڈونرز کے عطیات اور زکوٰۃ کو ایک مقدس امانت سمجھتے ہوئے، الفلاح سکالرشپ سکیم میں ہر سہ ماہی (Quarterly) بنیادوں پر باقاعدگی سے انٹرنل آڈٹ کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، سالانہ آڈٹ کے لیے ہمیشہ بہترین اور مستند آڈٹ فرمز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں تاکہ الفلاح سکالرشپ سکیم کے مالی معاملات میں بین الاقوامی معیار کی شفافیت (Transparency) کو برقرار رکھا جا سکے۔
الفلاح کا پیغام | تعلیم رہے عام