Daghoni Students Forum DSF Reg

Daghoni Students Forum DSF Reg Daghoni Students Forum DSF (Reg)– A nonpolitical platform dedicated to education, unity, and youth empowerment
(3)

نومنتخب عوامی نمائندے جناب ابراہیم ثنائی صاحب کو ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم رجسٹرڈ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ساتھ ڈا...
08/06/2026

نومنتخب عوامی نمائندے جناب ابراہیم ثنائی صاحب کو ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم رجسٹرڈ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ساتھ ڈاغونی سے ابراہیم ثنائی صاحب کے حامیوں ووٹرز کو بھی بہت بہت مبارک ہے اور ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم یہ امید رکھتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم رجسٹرڈ کے ساتھ شانہ بشانا کھڑے رہیں گے اور ہمیشہ تعاون رکھیں گے۔
اسی طرح جناب ڈاکٹر عاشق حسین صاحب کی انتخابی عمل میں شرکت اور عوامی مسائل کے حوالے سے دلچسپی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والی قیادت عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بالخصوص تعلیم نوجوانوں کی فلاح اور ڈاغونی کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) ایک غیر سیاسی تعلیمی و فلاحی پلیٹ فارم کے طور پر ہر مثبت اور عوامی مفاد کے اقدام میں تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے۔

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg)

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کا مؤقفجمہوری عمل اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور جلد عوام کے منتخب نمائندے کا باضابطہ اعلا...
07/06/2026

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کا مؤقف
جمہوری عمل اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور جلد عوام کے منتخب نمائندے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) اپنے آئین اور غیر سیاسی اصولوں کے مطابق ہر منتخب نمائندے کے ساتھ تعلیمی سماجی اور ترقیاتی امور میں تعمیری تعاون پر یقین رکھتا ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ کی طرح تعلیم نوجوانوں کی فلاح بنیادی سہولیات اور ڈاغونی کی پائیدار ترقی رہے گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والی قیادت عوامی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے بالخصوص تعلیم کے شعبے نوجوانوں کے مواقع بنیادی ڈھانچے اور عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے گی۔ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم رجسٹرڈ نہ کسی شخصیت کا پلیٹ فارم ہے اور نہ کس سیاسی جماعت کا، بلکہ یہ ڈاغونی کے نوجوانوں طلبہ اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے قائم ایک تعلیمی و فلاحی فورم ہے۔ جو بھی عوامی نمائندہ علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے گا DSF اس کے مثبت اقدامات میں ہر ممکن تعمیری تعاون فراہم کرے گا۔افراد بدلتے رہتے ہیں لیکن تعلیم، شعور اور ترقی کا سفر جاری رہنا چاہیے۔
سلیم خان مؤسس ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg)

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF) کا اہم پیغامالیکشنی سرگرمیوں کے دوران سب ڈویژن ڈاغونی کے تمام عوام سیاسی کارکنان اور نوجوانوں...
28/05/2026

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF) کا اہم پیغام
الیکشنی سرگرمیوں کے دوران سب ڈویژن ڈاغونی کے تمام عوام سیاسی کارکنان اور نوجوانوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ سکولوں کے نزدیک کلاس ٹائم کے دوران کسی بھی سیاسی کیمپ میں میوزک گانے یا لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کیا جائے۔
اسکولوں اور کالجز میں زیرِ تعلیم طلبہ ہماری وادی کا مستقبل ہیں، اور ان کی تعلیم و توجہ کو متاثر کرنا ہم سب کے لیے نقصان دہ ہے۔ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی پہچان یہی ہے کہ وہ تعلیم کا احترام کرے۔
شکریہ




مبارکباد | فخرِ ڈاغونی ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کی جانب سےسینئر ایڈووکیٹ جناب عبید اللہ صاحب کو بطور صدر ڈسٹرکٹ با...
20/05/2026

مبارکباد | فخرِ ڈاغونی
ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کی جانب سے
سینئر ایڈووکیٹ جناب عبید اللہ صاحب کو بطور صدر ڈسٹرکٹ بار گانچھے اور سینئر ایڈووکیٹ جناب عنایت حسین صاحب کو بطور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار گانچھے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی یقیناً آپ دونوں کی محنت قابلیت اور وکالت کے شعبے میں بے مثال خدمات کا ثمر ہے۔ آپ دونوں ڈاغونی کے لیے باعثِ فخر تعلیم دوست اور باشعور شخصیات ہیں جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہر اہم موقع پر DSF کی رہنمائی اور بھرپور حمایت فرمائی۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیمتی مشاورت تجربہ اور سرپرستی آئندہ بھی DSF اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg)




Announcement for GB StudentsGB Quota Seats for FA/FSc are available in LahoreDaghoni Students Forum (DSF Reg) Lahore Cha...
05/05/2026

Announcement for GB Students
GB Quota Seats for FA/FSc are available in Lahore
Daghoni Students Forum (DSF Reg) Lahore Chapter will provide complete academic guidance to all applicants.
Contact DSF Lahore Chapter for:
· Admission process
· Document preparation
· College information

Share it as much as possible.

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہمشرف حسین (ممبر DSF)، اس وقت یونی...
24/04/2026

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ
مشرف حسین (ممبر DSF)، اس وقت یونیورسٹی آف بلتستان میں BS کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔
مشرف حسین اپنی تعلیمی زندگی کے آغاز سے ہی ایک شاندار طالب علم رہے ہیں اور اسکول کے زمانے سے مسلسل ٹاپرز میں شامل رہے ہیں۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی میں بھی پہلے سے پانچویں سمسٹر تک اپنی کلاس میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے جو ان کی محنت لگن اور قابلیت کا واضح ثبوت ہے۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے مزید خوشی ہو رہی ہے کہ آج انہیں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ بھی ملا ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے ڈاغونی اور بالخصوص DSF کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) ہمیشہ سے تعلیم شعور اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ مشرف حسین کی یہ کامیابی ہمارے لیے باعث مثال ہے ۔
ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کی جانب سے ہم مشرف حسین اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں، ترقی اور عزت سے نوازے۔ آمین
ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg)

پاکستانی نوجوانوں کے لیے عالمی موقع — انٹرنیشنل فیسٹیول آف یوتھ 2026 کے لیے درخواستیں طلباسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں ک...
22/04/2026

پاکستانی نوجوانوں کے لیے عالمی موقع — انٹرنیشنل فیسٹیول آف یوتھ 2026 کے لیے درخواستیں طلب

اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک شاندار عالمی موقع سامنے آگیا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل فیسٹیول آف یوتھ 2026 کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان بھر سے نوجوان شرکت کر سکتے ہیں۔

یہ عالمی ایونٹ روس کے شہر یکاترینبرگ میں 11 سے 17 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر سے نوجوان لیڈرز، سوشل ایکٹیوسٹس اور تخلیقی ذہن اکٹھے ہوں گے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد مختلف ممالک کے نوجوانوں کو آپس میں جوڑنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور عالمی سطح پر مثبت تبدیلی لانا ہے۔

منتظمین کے مطابق درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ نشستیں محدود ہیں، اس لیے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو جلد از جلد اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار یا تو فراہم کردہ QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں یا آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ موقع پاکستانی نوجوانوں کے لیے نہ صرف عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ مختلف ثقافتوں کو سمجھنے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا بھی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

آج بروز بدھ 15 اپریل ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کے بانی اراکین نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈاغونی کا دورہ کیا، جہاں ...
15/04/2026

آج بروز بدھ 15 اپریل ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) کے بانی اراکین نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈاغونی کا دورہ کیا، جہاں DDO ہائی اسکول ڈاغونی جناب محمد علی صاحب سے اسکول کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر متعدد اہم مسائل زیرِ بحث آئے، جن کے حل کے لیے ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم رجسٹرڈ اعلیٰ عہدیداروں تک اپنی آواز بلند کرے گی اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ DDO صاحب نے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں DSF Reg کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔
‎بعد ازاں وفد نے گرلز ہائی اسکول ڈاغونی کا بھی دورہ کیا جہاں پرنسپل سر عنایت صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وہاں درپیش تعلیمی مسائل پر بات چیت کی گئی اور ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ پرنسپل صاحب نے ڈاغونی سٹوڈنٹس فورم کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے میدان میں مسائل کے حل کے لیے اس جذبے کو سراہا۔
‎ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم رجسٹرڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ دنوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گانچھے سے بھی ملاقات کی جائے گی تاکہ تعلیمی نظام میں موجود مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکیں۔
‎ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg)

ڈاغونی کے تعلیمی نظام کو اس وقت ایک سنجیدہ بحران کا سامنا ہے۔ اساتذہ کی کمی اور بعض جگہوں پر عدم حاضری نے ہمارے بچوں کی ...
14/04/2026

ڈاغونی کے تعلیمی نظام کو اس وقت ایک سنجیدہ بحران کا سامنا ہے۔ اساتذہ کی کمی اور بعض جگہوں پر عدم حاضری نے ہمارے بچوں کی تعلیم کو شدید متاثر کیا ہے، جو کہ نہایت تشویشناک امر ہے۔ خصوصاً حالیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہر صورت اپنی ڈیوٹی ڈاغونی میں انجام دیں۔ تعلیم جیسے مقدس شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور جہاں بھی کوتاہی پائی جائے، وہاں مؤثر اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔ ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg) ہمیشہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم تصادم نہیں بلکہ اصلاح چاہتے ہیں، تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہماری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں سے شاید توقع بھی نہ کی جا رہی ہو ہم ان عناصر کو بھی متنبہ کرنا چاہتے ہیں جو دانستہ یا نادانستہ طور پر ڈاغونی کے تعلیمی نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں کہ ہماری شعوری اور مہذب رویے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم تعلیم کے لیے ہر وقت، ہر جگہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
لہٰذا سب سے گزارش ہے کہ ڈاغونی کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، نہ کہ اسے مزید بگاڑنے کا سبب بنیں۔

ڈاغونی اسٹوڈنٹس فورم (DSF Reg)
Directorate of Education Gilgit-Baltistan
Education Department GB
Abdul Wahab Mir
Office of the Secretary Education, Gilgit-Baltistan

Address

Daghoni Valley. Siachen Road. Ghanche
Khapalu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daghoni Students Forum DSF Reg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share