01/05/2026
گزشتہ روز حمیشہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے فنانس ممبر و سائیڈ انجینئر جناب ملک عطا سکرچن صاحب کی صدر جناب زاہد چنڈوی صاحب سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں حالیہ سمارٹ ویلیج سروے اور ٹریننگ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں کمیونٹی کی ضروریات، وسائل اور مسائل کے جائزے پر بات ہوئی، جبکہ آئندہ کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر صاحب نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی کے لیے کام مزید تیزی سے جاری رکھا جائے گا۔
انشاءاللہ، بہت جلد ایک مثبت اور بڑا پروجیکٹ سامنے آنے والا ہے۔