امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے

امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے, Non-Governmental Organization (NGO), Khapalu.

الحمداللہ،امید ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و چیرمین ایڈووکیٹ عقیل عباس ترابی لاہور ہائی کورٹ کے تاحیات ممبر اور ہائی کورٹ کے...
23/05/2025

الحمداللہ،
امید ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و چیرمین ایڈووکیٹ عقیل عباس ترابی لاہور ہائی کورٹ کے تاحیات ممبر اور ہائی کورٹ کے لائسنس ملنے کے بعد ہائی کورٹ کے وکیل بن گئے،
اس پر مسرت و خوشی کے موقع پر عقیل عباس ترابی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ پاک مذید کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔
آمین
امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈوغنی
امید ویلفیئر سوسائٹی امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے

امید ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر ممبران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ...
16/05/2025

امید ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر ممبران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جاری منصوبہ جات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ سابق صدر امتیاز علی صائم نے اپنے دور صدارت کے تجربات اور چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ قیادت کو قیمتی مشورے دیے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر فعال ممبران کو دوبارہ متحرک کرنے، سوشل میڈیا ٹیم کو منظم کرنے، اور سماجی بہبود کے منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ تمام ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ امید ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو مزید وسعت دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

پاکستان اور بھارت کے آپس کے حملوں کی وجہ سے نفرت اور دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، گھروں، مسجد اور کا...
07/05/2025

پاکستان اور بھارت کے آپس کے حملوں کی وجہ سے نفرت اور دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، گھروں، مسجد اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

خدارا! امن کو موقع دیں، نفرت نہیں، محبت بانٹیں۔
عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے

پریس ریلیزامید ویلفیئر سوسائٹیتاریخ: 28 اپریل 2025امید ویلفیئر سوسائٹی کے لیے نئی کابینہ سازی مکمل – فزیکل اور آن لائن ا...
28/04/2025

پریس ریلیز
امید ویلفیئر سوسائٹی
تاریخ: 28 اپریل 2025
امید ویلفیئر سوسائٹی کے لیے نئی کابینہ سازی مکمل – فزیکل اور آن لائن انٹرویوز کا کامیاب انعقاد
امید ویلفیئر سوسائٹی میں نئی کابینہ کے انتخاب کے لیے ایک جامع اور شفاف عمل مکمل کر لیا گیا۔ کابینہ سازی کے سلسلے میں فزیکل اور آن لائن انٹرویوز کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
انٹرویوز کا مرحلہ سوسائٹی کے چیئرمین جناب عقیل، سابق صدر جناب امتیاز صائم اور سابق جنرل سیکریٹری جناب اشفاق احمد سکرچن کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔ تینوں معزز شخصیات نے امیدواروں کے نظریات، صلاحیتوں اور خدمت کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرویوز کا تفصیلی جائزہ لیا اور باہمی مشاورت سے بہترین امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا۔
نئی کابینہ سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ امید ویلفیئر سوسائٹی کے مشن اور ویژن کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھائے گی اور معاشرتی خدمات کے نئے منصوبوں کو بہتر انداز میں عملی جامہ پہنائے گی۔ منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔
چیئرمین، سابق صدر اور سابق جنرل سیکرٹری نے تمام امیدواروں کی دلچسپی اور جذبے کو سراہتے ہوئے منتخب ارکان کو اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، خلوص اور محنت سے نبھانے کی تلقین کی ہے۔
رابطہ:
امید ویلفیئر سوسائٹی

ایک غریب اور ضرورت مند لڑکی کی شادی کے سلسلے میں آپ سب کی مدد درکار ہے۔  یہ لڑکی ایک نہایت کم وسائل رکھنے والے گھرانے سے...
24/04/2025

ایک غریب اور ضرورت مند لڑکی کی شادی کے سلسلے میں آپ سب کی مدد درکار ہے۔
یہ لڑکی ایک نہایت کم وسائل رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، اور اسے شادی کے لیے کپڑے، جوتے، اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں۔ آپ کا دیا ہوا تھوڑا سا حصہ بھی اس خاندان کے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہو سکتا ہے۔

25/03/2025

الحمداللہ، اللہ پاک کا شکر ہے کہ رب العالمین کی توفیق و عنایات رحمانی سے امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی نے حسب سابق رمضان پیکیج کی ڈور ٹو ڈور تقسیم مکمل کر لی ہے۔ اس دوران سوسائٹی کے صدر امتیاز علی صائم نے مستحقین کے گھروں تک رمضان پیکیج خفیہ طور پر پہنچایا جو کہ امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی کا آغاز سے ہی ایک مشن ہے۔ یہ عمل تنظیم کی نیک نیتی، ایمانداری اور انسانیت کی خدمت کا مظہر ہے جو ہر سال رمضان کے مقدس مہینے میں مستحق افراد کے درمیان خوشیاں بانٹنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام مخیر خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مالی، قولی اور فعلی تعاون کے ذریعے اس اہم مقصد کو کامیاب بنایا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی نیکی کے اس سفر میں پہلے سے بڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنی خوشیوں میں مستحق اور نادار افراد کو بھی شامل رکھیں گے تاکہ ان کا دل بھی خوش ہو سکے۔

منجانب:
امتیاز علی صائم
صدر
امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی رجسٹرڈ گانچھے

Saim Balghari امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے

الحَمْدُ ِلله  🙏*امید ویلفیئر سوسائٹی* کی طرف سے آج ایک اور خوبصورت قدم اٹھایا گیا۔  ہم نے پانچ غریب طلباء کو *یونیفارم*...
24/03/2025

الحَمْدُ ِلله 🙏
*امید ویلفیئر سوسائٹی* کی طرف سے آج ایک اور خوبصورت قدم اٹھایا گیا۔ ہم نے پانچ غریب طلباء کو *یونیفارم* فراہم کی اور چار انتہائی غریب بچے کو *سکول فیس* اور *کتابوں*و دیگر اسٹشنری آٹمز کا انتظام کیا تاکہ وہ بھی اپنے تعلیمی سفر میں آگے بڑھ سکے۔ امید ویلفیٸر سوساٸٹی پچھلے چھ سالوں سے تعلیم پے دن رات محنے کر رہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ ایک دن بڑے نتائج کی صورت میں سامنے آئے گی۔ ان شاء اللہ، ہم اس طرح کے مزید اقدامات اٹھائیں گے تاکہ تعلیم کا روشن مستقبل ہر بچے کا حق بن سکے۔
اللہ تعالیٰ ہماری محنت کو قبول فرمائے اور ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے۔ آمین!
سابق صدر امید ویلفیٸر سوساٸٹی سب ڈویژن ڈوغنی

اس عید کی خوشیوں میں غریبوں کو بھی ضرور یاد رکھیں۔۔۔!!!اللہ تعالیٰ کی توفیق سے رمضان المبارک کے روزے بہ خیر وخوبی پورے ہ...
22/03/2025

اس عید کی خوشیوں میں غریبوں کو بھی ضرور یاد رکھیں۔۔۔!!!

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے رمضان المبارک کے روزے بہ خیر وخوبی پورے ہورہے ہیں، ایک مسلمان کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
ہم عید الفطر منانے والے ہیں، یہ خوشی کا دن ہے، لیکن ہمیں اپنی خوشی میں اس طرح مست نہیں ہونا چاہئے کہ ہم اپنے غریب رشتہ داروں اور غریب پڑوسیوں کو بھول جائیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں، اور ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ یہ ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی اپنے لیے اور اپنے اہل وعیال کے لیے اچھے لباس اور اچھے کھانے کا نظام کرسکیں۔ حسب سابق امید ویلفیئر سوسائٹی نے اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق گھرانوں کی مدد کرنے کے لیے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی تھی۔
الحمداللہ سب مخیر حضرات نے بذریعہ ایزی پیسہ اپنے خوشیوں میں غریبوں کو بھی شریک کرنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔
رمضان المبارک میں سب نے پارٹیوں میں ہزاروں روپے خرچ کرتے ہوئے خوشیاں سمیٹی آج اگر آپ اس میں بھی 50،100,500 روپے غریبوں کے لیے دے دیں تو یقینا اللہ اس چیز کو بے پسند کرتے ہیں اور آپکے روزہ و عبادات قبول فرماتے ہوئے۔

جزاک اللّہ خیرا کثیرا

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر:
امتیاز علی
03485949681

بلتستان سہارا مشن کے ڈونیشن سیکرٹری جناب عنایت اللہ حکیمی صاحب نےامید ویلفیئر سوسائٹی کے  طرف سے جاری امید فری ٹیوشن سین...
23/01/2025

بلتستان سہارا مشن کے ڈونیشن سیکرٹری جناب عنایت اللہ حکیمی صاحب نےامید ویلفیئر سوسائٹی کے طرف سے جاری امید فری ٹیوشن سینٹر کا خصوصی دورہ کیا اور سینٹر کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سینٹر کی خدمات کی تعریف کی۔
اس موقع پر عنایت اللہ حکیمی صاحب نے سینٹر کے تعلیمی مشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے مالی تعاون بھی فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈوغنی کے بچوں کے لیے علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور بلتستان سہارا مشن ان کوششوں میں ہمیشہ ان کا ساتھ دے گا۔

امید فری ونٹر ٹیوشن سنٹر کا دورہامید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی کے عبوری ایجوکیشن سیکرٹری طارق آخوندزادا نے امید فری...
22/01/2025

امید فری ونٹر ٹیوشن سنٹر کا دورہ
امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی کے عبوری ایجوکیشن سیکرٹری طارق آخوندزادا نے امید فری ونٹر ٹیوشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی خود اعتمادی اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے استانیوں کی محنت اور علم دوستی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

سابق صدر امتیاز علی صائم نے سنٹر کے قیام اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر روشنی ڈالی۔
یہ ٹیوشن سنٹر سابق صدر کی کوششوں سے قائم کیا گیا، جہاں 120 سے زائد طلبہ و طالبات کو پانچ خواتین اساتذہ بطور رضاکار مفت تعلیم دے رہی ہیں۔

منجانب: امید ویلفیئر سوسائٹی ڈغونی، گانچھے

UWS Free Winter Academy Update امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی رجسٹرڈ گانچھے کے عبوری صدر ملک ساقی اور سابق صدر امتی...
18/01/2025

UWS Free Winter Academy Update

امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی رجسٹرڈ گانچھے کے عبوری صدر ملک ساقی اور سابق صدر امتیاز علی صائم نے امید فری ونٹر ٹیوشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امید ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک ساقی نے بچوں سے سوالات کیے اور بچوں سے ریڈنگ کروائی۔ بچوں کی خود اعتمادی اور بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور فری ٹیوشن سنٹر کی استانیوں کی انتھک محنت اور علم دوست اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر امید ویلفیئر سوسائٹی کے سابق صدر امتیاز علی صائم نے ٹیوشن سنٹر کے حوالے سے اپنی سابقہ کابینہ کی پالیسی اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے عبوری صدر کو آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ پرائمری اسکول سوق بلغار میں امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی نے خصوصی طور پر سابق صدر کی کاوشوں سے امید فری ونٹر ٹیوشن سنٹر قائم کیا ہوا ہے، جہاں کلاس نرسری سے کلاس 7 تک کے 120 سے زائد طلبہ و طالبات کو دو سیکشن کے تحت 5 فی میل اساتذہ مفت تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔ لیڈی ٹیچرز بطور والینٹر علاقے کے مستحق بچوں کو تعلیم دینے کے لیے خصوصی کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ علم دوست ہونے کے ناتے علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں۔
امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی کے عبوری صدر اور سابق صدر نے فی میل اساتذہ کے تعاون اور تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی امید ظاہر کی۔

منجانب: امید ویلفیئر سوسائٹی سب ڈویژن ڈغونی رجسٹرڈ گانچھے

الحمد للہمیں (امتیاز علی صائم)  صدر  امید  ویلفیئر سوسائٹی کابینہ 2023/24 اپچھلے دو سالوں سے حلقہ ون کے تمام اسکولوں کے ...
03/01/2025

الحمد للہ
میں (امتیاز علی صائم) صدر امید ویلفیئر سوسائٹی کابینہ 2023/24 اپچھلے دو سالوں سے حلقہ ون کے تمام اسکولوں کے دورے کر رہا تھا، اور اس دوران کئی چیزیں دیکھنے کو ملیں۔ سب سے زیادہ دکھی اور مجبور بچے ان غریب گھرانوں کے تھے جن کے والدین بھی اپنی بے بسی کے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے انتہائی پریشان تھے۔ اپنی عزت نفس کے باعث وہ کسی سے مدد طلب کرنے میں بھی جھجک محسوس کرتے تھے۔
یہ حالات دیکھ کر میں اور میرے ٹیم نے ایک عہد کیا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو غریب بچوں کے لیے یا تو مکمل طور پر مفت اسکول کھولوں گا، اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو کم از کم سردیوں کے دوران فری ٹیوشن سینٹرز ضرور قائم کروں گا۔
الحمد للہ، اللہ کے فضل سے ہمارا یہ خواب پورا ہوا۔ پہلی بار سب ڈویژن ڈوغنی میں مکمل طور پر امید مفت ٹیوشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ان سینٹرز کے لیے چار انتہائی قابل اور محنتی خواتین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ابتدا سے ہی 80 سے زائد بچوں کو داخلہ دیا گیا ہے، اور سب ڈویژن کے مختلف گاؤں سے بچے اس اکیڈمی کا حصہ بن رہے ہیں۔
ان بچوں کے لیے ہیٹنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے اور ضرورت مند بچوں کو کاپیاں اور پنسلیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ الحمد للہ، یہ سفر ایک چھوٹے سے قدم کے ساتھ شروع ہوا ہے، لیکن امید ہے کہ یہ آگے جا کر بہت سے بچوں کے مستقبل کو روشن کرے گا۔
آپ کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہے تاکہ یہ مشن جاری رہے اور مزید ترقی کرے۔
امتیاز علی صائم
سابق صدر امید ویلفیئر سوسائٹی
Saim Balghari
امید ویلفیئر سوسائٹی

Address

Khapalu

Telephone

+923478695881

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to امید ویلفیئر سوسائٹی گانچھے:

Share