JTI khanewal

JTI khanewal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JTI khanewal, Youth Organization, Punjab Pakistan, Khanewal.

خوش آمدید قاٸدطلباءMalik Awais
23/07/2026

خوش آمدید قاٸدطلباء
Malik Awais

تحفظِ دینی مدارس — عوامی حقوق کانفرنسجب ایمان کی شمعیں بجھانے کی کوشش کی جائے تو مدارسِ دینیہ چراغِ ہدایت بن کر امت کی ر...
09/07/2026

تحفظِ دینی مدارس — عوامی حقوق کانفرنس

جب ایمان کی شمعیں بجھانے کی کوشش کی جائے تو مدارسِ دینیہ چراغِ ہدایت بن کر امت کی راہوں کو روشن کرتے ہیں۔ یہی وہ مقدس مراکز ہیں جہاں قرآنِ کریم کی خوشبو، سنتِ رسول ﷺ کی روشنی اور اکابرِ امت کی علمی و فکری میراث نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔

آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے دینی تشخص، اسلامی اقدار اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے ایک آواز بن جائیں۔ یہی اتحاد ہماری قوت، یہی بیداری ہماری کامیابی اور یہی شعور ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

آئیے!
11 جولائی 2026 کو چولائی، قصور میں منعقد ہونے والی عوامی حقوق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے اس عزم کا اظہار کریں کہ:

"دینی مدارس ہماری پہچان ہیں، ان کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔"

آؤ! مل کر حق کی صدا کو قوت دیں، باطل کے اندھیروں کو شکست دیں، اور علمِ نبوت ﷺ کے ان روشن چراغوں کی حفاظت کا عہد تازہ کریں۔

"مدارس محفوظ ہوں گے تو دین محفوظ ہوگا، اور دین محفوظ ہوگا تو قوم کا مستقبل روشن ہوگا۔"

سفرِ حق میں اٹھایا گیا ہر قدم اجر و ثواب کا ذریعہ ہے۔ اس بابرکت قافلے میں شمولیت کے لیے فی کس کرایہ صرف 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ آج ہی اپنی نشست محفوظ کروائیں اور اس تاریخی اجتماع کا حصہ بنیں۔

رابطہ برائے رجسٹریشن:
📞 محمد ابوبکر: 03473237158
📞 معاذ محمود: 03202758080

منجانب:
جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال

جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوالمجلسِ عاملہ کا اہم اجلاسجمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس بروز بدھ، 8...
08/07/2026

جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال

مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس

جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس بروز بدھ، 8 جولائی، بمقام پریس کلب کبیروالا، ضلعی صدر محترم محمد آصف جاوید کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔ بعد ازاں جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال محمد ابوبکر نے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا پیش کیا، جس پر مجلسِ عاملہ کے اراکین نے نہایت سنجیدگی، ذمہ داری اور تنظیمی شعور کے ساتھ اپنی قیمتی آراء، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کے بعد مہمانانِ خصوصی راؤ ساجد شمس (جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام پنجاب) اور
رانا عطاءالرحمان (ترجمان جمعیت طلبہ اسلام پنجاب) نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت طلبہ اسلام کے اغراض و مقاصد، تنظیمی ذمہ داریوں، فکری و تربیتی تقاضوں اور ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں طلبہ کے کردار پر جامع اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اخلاص، نظم و ضبط اور عملی جدوجہد کو اپنا شعار بناتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔

اجلاس کے اہم فیصلے

1. 11 جولائی کو منعقد ہونے والی تحفظِ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال بھرپور انداز میں قافلے کی صورت میں شرکت کرے گی اور اس سلسلے میں تمام تحصیلوں اور یونٹس کو فوری تیاریوں کی ہدایت جاری کی گئی۔

2. اگست میں منعقد ہونے والے مری اجتماع کی تیاریوں، انتظامی امور اور شرکت کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ذمہ داران کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

3. اکتوبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے لیے ابتدائی لائحۂ عمل مرتب کیا گیا اور ضلع بھر میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

4. ضلع بھر میں درسِ قرآن کے حلقوں کے انعقاد اور ان کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہر تحصیل اور یونٹ میں باقاعدگی سے دروسِ قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔

5. تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ضلع بھر میں نئے یونٹس کے قیام کے عمل کو تیز کرنے اور اسے جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال کے نائب صدر سید جلال الدین شاہ صاحب کے والدِ محترم، جمعیت علماء اسلام ضلع خانیوال کے سرپرست، پیرِ طریقت حضرت مولانا سید معاویہ امجد شاہ صاحب رحمہ اللہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر امتِ مسلمہ کی سربلندی، وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، دینی مدارس کے تحفظ اور جمعیت طلبہ اسلام کی مزید ترقی، استحکام اور کامیابی کے لیے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔

منجانب:
معاذ محمود چوہدری
ترجمان، جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال

جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوالمجلسِ عاملہ کا اجلاسجمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس بروز بدھ، 8 جول...
07/07/2026

جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال
مجلسِ عاملہ کا اجلاس
جمعیت طلبہ اسلام ضلع خانیوال کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس بروز بدھ، 8 جولائی، صبح 11:00 بجے پریس کلب کبیروالا میں محترم محمد آصف جاوید صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
مہمانانِ خصوصی:
محترم راؤ ساجد شمس صاحب
جنرل سیکرٹری، جمعیت طلبہ اسلام پنجاب
محترم رانا عطا الرحمٰن صاحب
ترجمان، جمعیت طلبہ اسلام پنجاب
ایجنڈا
1. 11 جولائی کو منعقد ہونے والی تحفظِ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ۔
2. اگست میں ہونے والے مری اجتماع کی تیاری اور منصوبہ بندی۔
3. اکتوبر میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کی تیاری۔
4. تنظیمی امور اور آئندہ لائحۂ عمل پر مشاورت۔
5. ضلع بھر میں درسِ قرآن کے انعقاد اور فروغ کا جائزہ۔
6. ضلع بھر میں نئے یونٹس کے قیام اور تنظیمی توسیع کا جائزہ
منجانب۔معاذمحمود چودھری ترجمان جمعیت طلباءاسلام ضلع خانیوال

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَجمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر، مولانا سید جلال الدین  شاہ ص...
25/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر، مولانا سید جلال الدین شاہ صاحب کے والدِ محترم کے پیر طریقت حضرت مولانا سید معاویہ امجد شاہ صاحب کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور اولاد کے لیے سایۂ رحمت ہوتے ہیں۔ والد کی جدائی ایسا غم ہے جس کی تلافی ممکن نہیں، کیونکہ والد شفقت، تربیت، رہنمائی اور دعاؤں کا وہ سرچشمہ ہوتے ہیں جو اولاد کی زندگی کو سنوارتا ہے۔
اس المناک سانحہ پر ہم مولانا سید جلال الدین شاہ صاحب، اہل خانہ اور تمام پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
منجانب: جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال

جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال یونٹ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زیرِ اہتمام درسِ قرآن بسلسلہ شہادتِ سیدنا عمر فاروق...
19/06/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال یونٹ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زیرِ اہتمام درسِ قرآن بسلسلہ شہادتِ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت پروگرام میں مدارس اسکول اورکالجز کے طلباء نے شرکت کی۔ مقررین نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ، عدل و انصاف، جرات و بہادری اور اسلام کے لیے آپ کی عظیم خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو قیامت تک مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔
آخر میں امتِ مسلمہ کی سربلندی، ملکِ پاکستان کی سلامتی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
منجانب معاذمحمود چوھدری ترجمان جمعیت طلباءاسلام ضلع خانیوال

 #اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
16/05/2026

#اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام یونٹ 5 کسی میں ایک پُراثر اور بابرکت درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مق...
01/05/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام یونٹ 5 کسی میں ایک پُراثر اور بابرکت درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی احباب نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قرآنِ مجید کی تعلیمات کو نہایت جامع اور دلنشین انداز میں بیان کیا گیا، اور حاضرین کو اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب دی گئی۔
یہ روحانی نشست علم و عمل کی شمع روشن کرنے کا ذریعہ بنی اور شرکاء کے قلوب کو ایمان کی حرارت سے منور کر گئی۔
جاری کردہ۔معاذمحمودچودھری ترجمان جے ٹی آٸی ضلع خانیوال

وفدِ جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی کبیروالا آمدجمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر و مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد مع...
01/05/2026

وفدِ جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی کبیروالا آمد
جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے صدر و مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد معین کی قیادت میں ایک معزز وفد کی کبیروالا آمد ہوئی، جہاں ان کی ملاقات جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری محمد ابو بکر اور ترجمان معاذ محمود چودھری سے ہوئی۔
وفد میں ضلع ملتان کے نائب صدر محمد مبشر صدیق
اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع ملتان امیرحمزہ خان بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران تنظیمی امور، باہمی روابط کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بالخصوص اگست میں منعقد ہونے والے مری اجتماع اور اکتوبر میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اسلام آباد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ دینی و تربیتی سرگرمیوں، خصوصاً درسِ قرآن کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ ملاقات باہمی اتحاد، تنظیمی استحکام اور دینی خدمات کے تسلسل کے عزم کی عکاس رہی۔
منجانب۔جمعیت طلباءاسلام ضلع خانیوال
Muhammad Abu Bakar
Malik Moeen
Mubashir Siddique Khokhar
Maaz Mehmood

تنظیمی ملاقات۔جمعیت طلباء اسلام پنجاب کے معزز ترجمان، جناب راناعطاءالرحمان صاحب سے جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے جنرل...
04/04/2026

تنظیمی ملاقات۔
جمعیت طلباء اسلام پنجاب کے معزز ترجمان، جناب راناعطاءالرحمان صاحب سے جمعیت طلباء اسلام ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری محمد ابوبکر اور ضلعی ترجمان معاذ محمود چودھری کی ایک بامقصد، خوشگوار اور فکری نشست منعقد ہوئی۔
اس اہم ملاقات میں تنظیمی اُمور پر نہایت سنجیدہ اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ بالخصوص جے ٹی آئی پنجاب کے صدر اور جنرل سیکرٹری صاحبان کے متوقع ضلعی دورے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس دورے کو ہر لحاظ سے کامیاب، منظم اور یادگار بنانے کے لیے حکمتِ عملی پر غور و خوض کیا گیا۔
اسی کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں دروسِ قرآن کے پروگرامز کے انعقاد اور فروغ پر خصوصی زور دیا گیا، تاکہ نوجوان نسل کے قلوب کو نورِ قرآن سے منور کیا جا سکے اور دینی شعور و فکری بیداری کو عام کیا جائے۔ اس حوالے سے مربوط منصوبہ بندی اور عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید برآں، شعبۂ اطلاعات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید مستحکم، فعال اور مؤثر بنانے پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا، تاکہ تنظیم کا پیغام نہایت مؤثر انداز میں عوام الناس تک پہنچ سکے اور فکری و تنظیمی رہنمائی کا دائرہ وسیع تر ہو۔
یہ ملاقات باہمی ہم آہنگی، فکری یکجہتی اور تنظیمی استحکام کی ایک درخشاں مثال ثابت ہوئی، جو مستقبل میں مزید منظم، مربوط اور نتیجہ خیز جدوجہد کی بنیاد فراہم کرے گی، اِن شاء اللہ
منجانب شعبہ نشرواشاعت جمعیت طلباءاسلام ضلع خانیوال

Address

Punjab Pakistan
Khanewal
58150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share