Chak No.10/AH Khanewal

Chak No.10/AH Khanewal It's a page that represent the Chak No.10/AH

زمین دار حضرات متوجہ ہوں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے واجبات جلد ازجلد ادا کریں۔
14/04/2026

زمین دار حضرات متوجہ ہوں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے واجبات جلد ازجلد ادا کریں۔

اطلاعِ وفاتانا للہ وانا الیہ راجعون 😰💔نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد منشاء جویہ (بیوپاری) رضائے...
13/04/2026

اطلاعِ وفات
انا للہ وانا الیہ راجعون 😰💔

نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد منشاء جویہ (بیوپاری) رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔

لواحقین: محمد عمر محبوبی جویہ، محمد اسماعیل پپو جویہ محبوبی اور محمد امان اللہ جویہ کے والدِ محترم؛ محمد ہارون جویہ اور محمد جمیل جویہ کے تایا جان۔

نمازِ جنازہ: سوموار 13-04-2026 دوپہر 4 بجے

مقام: چک نمبر 7 ونوئی

تمام دوست احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

18/08/2025

الحمدللہ 10 چک کی سرزمین پر کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد۔




آزادی کرکٹ میلہ 10 اے ایچ فائنل ٹاکرہ آج شام 5 بجےہم آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیںاسپانسر رانا آصف را...
17/08/2025

آزادی کرکٹ میلہ 10 اے ایچ فائنل ٹاکرہ آج شام 5 بجے
ہم آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں
اسپانسر
رانا آصف
رانا فرحان اسلم

الحمدللہ رب العالمین 10 چک کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن اسپانسرز رانا آصف اور رانا فرحان کی خصوصی کاوش سے تقریباً 60 پلی...
13/08/2025

الحمدللہ رب العالمین 10 چک کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن اسپانسرز رانا آصف اور رانا فرحان کی خصوصی کاوش سے تقریباً 60 پلیئرز میں شرٹس تقسیم کی گئی جس پر پلیئرز کا جزبہ دیدنی تھا ہم اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لگن اور ولولے سے ہمارا ساتھ دیااور ہم امید کرتے ہیں وہ آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون کرتے رہیں گے منجانب کمیٹی محمد رمضان ،راشد راشی ،شاہد ظفر ،علی اویس

انشاء اللہ ♥️13 اگست 2025سرمنی شرٹ کی تقسیم آج شام 3 بجےبمقام: قبرستان گراؤنڈ تمام کپتان حضرات اپنی پوری ٹیم کے ساتھ 3 ب...
13/08/2025

انشاء اللہ ♥️13 اگست 2025

سرمنی شرٹ کی تقسیم آج شام 3 بجے
بمقام: قبرستان گراؤنڈ
تمام کپتان حضرات اپنی پوری ٹیم کے ساتھ 3 بجے گراؤنڈ پہنچیں گے اسپانسر حضرات شرٹیں تقسیم کریں گے اس کے بعد آج کے میچ کھیلے جائیں گے♥️💯

ہم آنے والے تمام معزز مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
03/08/2025

ہم آنے والے تمام معزز مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

18/05/2025

کبیروالا: سرکاری اسکول میں غیر اخلاقی تقریب، پولیس کا چھاپہ، خواتین ڈانسرز اور متعدد افراد گرفتار

کبیروالا کے نواحی علاقے "پانچ کسی" میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں برتھ ڈے پارٹی کی آڑ میں مجرے کی محفل سجائی گئی، جس پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق، تقریب کے دوران دو خواتین ڈانسرز مجرا پیش کر رہی تھیں جبکہ درجنوں تماشائی شریک تھے۔ اس دوران شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پولیس نے موقع سے دو خواتین ڈانسرز سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دو پسٹل اور گولیوں کے خ*ل بھی برآمد کیے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ فنکشن سی ای او ایجوکیشن آفس خانیوال کے اسسٹنٹ ایڈمن نوید ساجد کی مبینہ ایما پر منعقد کیا گیا تھا۔

علاقہ مکینوں نے مجرے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 15 پر کال کی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اسکول کا چوکیدار جاوید نامی شخص چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے

Punjab Police Pakistan Rana Sikandar Hayat ゚viralシ

17/05/2025

*اطلاع برائے کاشتکار حضرات*

*تمام کاشتکار بھائیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے حالیہ سیزن میں گندم کاشت کی ہے، ان کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے گندم سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت فی ایکڑ5000روپے سبسڈی دی جا رہی ہے

*درخواست دینے کے لیے اہل کاشتکار گھر بیٹھے آن لائن درخواست درج کر سکتے ہیں ویب سائٹ کے ذریعے:*
*wsp2025.punjab.gov.pk*

*اہلیت کے لیے شرائط:*

*رقبہ 12.5 ایکڑ سے کم ہو*

*صرف مالک یا مشتمل کاشتکار اپلائی کر سکتے ہیں*

*درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 31 مئی 2025*

*مزید معلومات کے لیے قریبی محکمہ زراعت افس سے رابطہ کریں*
شکریہ

03/07/2024

اب موقع پر فائلر ہو کر پراپرٹی کی خرید وفروخت کرنے والوں کے لیے FBR نے ایک نیا سلیب جاری کردیا جو بندہ 5 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خرید کے وقت فائلر ہوگا اس کو 6% FBR ٹیکس لگے گا نان فائلر کو 12% اور ریگولر فائلر کو 3% لگے گا

اسی طرح پراپرٹی کو موقع پر فروخت کرنے پر فائلر ہونے والے کو بھی 6% FBR ٹیکس لگے گا نان فائلر کو 10% اور ریگولر فائلر کو 3% لگے گا

اور جو بندہ پراپرٹی خرید کر 6 سال کے اندر دوبارہ فروخت کرے گا اس کو پرانی رجسٹری اور نئی رجسٹری کے فرق/ منافع کا فائلر ہونے پر 15% تک اور نان فائلر ہونے پر 45% تک ٹیکس اپنی ٹیکس ریٹرن کے وقت FBR کو ادا کرنا ہوگا.

Address

Chak 10ah Khanewal
Khanewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak No.10/AH Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share