23/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 200 باہمت بچوں کے لیے عید گفٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کو اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق خود خریداری کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں میں خوشی اور اعتماد کی فضا دیکھنے کو ملی، جبکہ اس اقدام کا مقصد انہیں عید کی خوشیوں میں بھرپور شریک کرنا اور خودمختاری کا احساس دینا تھا۔
الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح معاشرے کے خصوصی اور مستحق طبقات کی خدمت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ہر چہرے پر مسکراہٹ بکھیری جا سکے۔