Kasur City

Kasur City Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kasur City, Community Service, kasur, Kasur.

سچ بولتی تصویر — قصور کی گلی نمبر 5/7، بھسرپورہیہ تصویر کسی کچرا کنڈی کی نہیں، قصور کی ایک رہائشی گلی کی ہے۔یہاں ویسٹ وا...
23/02/2026

سچ بولتی تصویر — قصور کی گلی نمبر 5/7، بھسرپورہ

یہ تصویر کسی کچرا کنڈی کی نہیں، قصور کی ایک رہائشی گلی کی ہے۔
یہاں ویسٹ والے پورا ایک ہفتہ، بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زیادہ دیر بعد آتے ہیں۔ نالیوں سے کچرا نکال کر اٹھانے کے بجائے پوری گلی میں پھیلا دیتے ہیں، جو پھر ہفتوں نہیں اٹھایا جاتا۔

نتیجہ؟

پوری گلی میں بدبودار تعفن

موٹر سائیکلوں کے ٹائروں اور لوگوں کے پاؤں گندے

وہی گندگی گھروں کے اندر تک پہنچتی ہے

بچے، بوڑھے اور بیمار سب متاثر

مچھر، بیماریاں، ذہنی اذیت — یہ سب ہماری روزمرہ زندگی بن چکا ہے

اب سوال یہ ہے کہ ذمہ دار کون ہے؟

مریم نواز؟

قصور میونسپل کمیٹی؟

یا وہ ٹھیکیدار/عملہ جو غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے؟

اگر حکومت واقعی عوام کی ہے تو یہ عذاب کیوں؟
کیا صاف ماحول ہمارا حق نہیں؟
کیا صحت مند زندگی صرف نعروں تک محدود ہے؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں:

باقاعدہ اور بروقت کچرا اٹھایا جائے

نالیوں کی صفائی کے بعد گندگی فوراً منتقل کی جائے

ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو

عوام کی صحت سے کھلواڑ بند کیا جائے

یہ پوسٹ صرف شکایت نہیں، ایک چیخ ہے۔
خدارا! اس آواز کو سنیں، تاکہ ہماری جان اس اذیت سے چھوٹے اور ہمارے بچے صاف اور محفوظ ماحول میں سانس لے سکیں۔


Maryam Nawaz Sharif commissioner kasur waseem sheikh Muhammad Naeem Safdar Ansari

28/10/2024

*گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ۔۔۔۔۔!!!*

کراچی :---
گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ ہوگیا، چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے بتایا کہ حکومت تیل اور گھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا -!!!'

تعلیمی ادارے پنجاب کالج میں آج پیش آنے والے واقعات قابل افسوس ہیں، طلباء پر تشدد معاملے کا حل نہیں ہے بلکہ جو ہوا اس پر ...
14/10/2024

تعلیمی ادارے پنجاب کالج میں آج پیش آنے والے واقعات قابل افسوس ہیں، طلباء پر تشدد معاملے کا حل نہیں ہے بلکہ جو ہوا اس پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیں۔

کھڈیاں سے قصور مردہ گوشت فروخت کرنیوالے کو پٹرولنگ پولیس نے گرفتار کرلیا  قصور کھڈیاں محلہ رحمان آباد کا رہاءشی قصور پیر...
08/10/2024

کھڈیاں سے قصور مردہ گوشت فروخت کرنیوالے کو پٹرولنگ پولیس نے گرفتار کرلیا
قصور کھڈیاں محلہ رحمان آباد کا رہاءشی قصور پیرو والہ روڈ پر قصاب کی دوکان لگاکر مردہ گوشت فروخت کرتا تھا پٹرولنگ پولیس کے جوان ملک فاروق نول اور انکی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے قصوریوں کو مزید مردہ گوشت کھانے سے محفوظ کرلیا
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تھانہ صدر قصور کے ایک افیسر کو گزشتہ دو سال سے اسی طرح مردہ گوشت فری میں کھلاتا رہایے ساتھ پیرو والہ روڈ کے شہریوں کو بھی پٹرولنگ پولیس نور پور نے پنجاب فورڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر نہ صرف ایکشن کیا البتہ اس ملزم کو گرفتار کیا مقدمہ بھی درج لیکن افسوس کہ لوگ لالچ میں مسلمانوں کو مردہ گوشت تک کھلا جاتے ہیں
اس پر صرف معمولی سزا نہیں کڑی سزا ہونی چاہیے

Share please
29/09/2024

Share please

🔴 سندھ میں اونٹ کا ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پاکستانی میڈیا نے آسماں سر پر اٹھایا تھا۔ اچھی بات تھی وہ بھی جانور تھا لیکن آج ...
24/09/2024

🔴 سندھ میں اونٹ کا ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پاکستانی میڈیا نے آسماں سر پر اٹھایا تھا۔ اچھی بات تھی وہ بھی جانور تھا لیکن آج میرعلی میں مکمل مال مویشی منڈی زندہ جلائی گئی لیکن کسی کو احساس بھی نہیں، باقی جانی مالی نقصانات تو الگ بات ہے۔ تصاویر شئیر کرنے کے قابل نہیں۔ میڈیا ذرا غیرت کرے اور بتاۓ یہ کس نے اور کیوں کیا؟ نہ انسان محفوظ، نہ جانور محفوظ نہ مال محفوظ

قصور : لائیو سٹاک ٹیم اور پولیس کی اسپیشل برانچ رپورٹ پر مشترکہ کاروائی قصور : تھانہ اے ڈویژن کی حدود شمسی مارکیٹ میں مر...
13/09/2024

قصور : لائیو سٹاک ٹیم اور پولیس کی اسپیشل برانچ رپورٹ پر مشترکہ کاروائی

قصور : تھانہ اے ڈویژن کی حدود شمسی مارکیٹ میں مردہ گوشت فروخت کرنے والے 2 قصاب پکڑ لئیے

قصور : ملزمان عثمان اور عابد کو چودہ من مردہ گوشت سمیت پکڑ کر تھانہ میں منتقل کر دیا گیا

قصور : ملزمان عرصہ دراز سے نہ صرف دکانوں پر مردار بیف فروخت کرتے ہیں بلکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی بڑے ہوٹلوں میں یہ گوشت سپلائی کرتے ہیں

سوہنا شہر قصور لہریں والا قبرستانچا بلندا روڈ قصور سٹی
31/08/2024

سوہنا شہر قصور
لہریں والا قبرستان
چا بلندا روڈ
قصور سٹی

31/08/2024

میلہ بابا بلھے شاہ شہر قصور

سدا بہار ایم پی اے اور سدا بہار ایم این اے صاحب خدا نخواستہ ایک اور سانحہ کے منتظر ہیں آج سے تین سال پہلے شفیع والے چوک ...
29/08/2024

سدا بہار ایم پی اے اور سدا بہار ایم این اے صاحب خدا نخواستہ ایک اور سانحہ کے منتظر ہیں آج سے تین سال پہلے شفیع والے چوک میں ایک بچہ نالے میں ڈوب کر شہید ہو گیا تھا
اب بھی فوٹو سیشن تو بہت ہو رہے کہ ایم پی اے صاحب خود نالوں کی صفائی کروا رہے یہ ہوگیا وہ ہوگیا یہ کارکردگی سب کے سامنے ہے مین شفیع والا چوک میں ایک گٹر کا ڈھکن ہی اٹھا دیا گیا دوسرے گٹر کا ڈھکن ٹوٹا ہوا لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں
ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ علاقہ کسی دور دراز گاؤں میں نہیں بلکہ مین شہر قصور میں واقع بلکہ ایم پی اے صاحب کے آبائی گھر کو بھی یہی رستہ جاتا ہے مین شہر میں یہ حالات ہیں تو دور دراز علاقوں کا تصور خود کر لیں آپ لوگ
لیکن ہیں پھر بھی جناب سدا بہار ایم پی اے اور سدا بہار ایم این اے صاحب

پنجاب /ضلع قصور / پھول نگر*پھولنگر اکرم ڈوگر واپڈا ملازم پھول نگر بل ریکوری کرنے گیا.*`میٹر مالک نے بل کیلئے وقت مانگا ا...
29/08/2024

پنجاب /ضلع قصور / پھول نگر

*پھولنگر اکرم ڈوگر واپڈا ملازم پھول نگر بل ریکوری کرنے گیا.*

`میٹر مالک نے بل کیلئے وقت مانگا اکرم ڈوگر نے میٹر اُتارنے کی کوشش کی تو میڑ مالک نے ٹانگوں پر گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا.`

میٹر مالک فرار ، واپڈا ملازم ہسپتال منتقل ، پولیس کے چھاپے جاری

جماعت پورہ گندا نالے میں ایک  کٹی ہوئی انسانی ٹانگ ملی ہے اور باقی باقیات کو تلاش کرنےکے لیے ریسکو  کی ٹیم اور پولیس موا...
24/08/2024

جماعت پورہ گندا نالے میں ایک کٹی ہوئی انسانی ٹانگ ملی ہے اور باقی باقیات کو تلاش کرنےکے لیے ریسکو کی ٹیم اور پولیس مواقع پر موجود ہیں

Address

Kasur
Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share