Kasur Literary Society ( KLS )

Kasur Literary Society ( KLS ) People Who Are Interested.

The aim of society is to Introduce new writers of Kasur to general public.To fight for the rightful place of Literary personalities of Kasur and bring their work to light.To create a bridge between Old and new people to bring out positive literature.

20/04/2026

میں نے اس طور سے تجھے چاہا اکثر
جیسے مہتاب کو بے انت سمندر چاہے
جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
جیسے خوشبو کو ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے

جیسے پتھر کے کلیجے سے کرن پھوٹتی ہے
جیسے غنچے کھلے موسم سے حنا مانگتے ہیں
جیسے خوابوں میں خیالوں کی کمان ٹوٹتی ہے
جیسے بارش کی دعا آبلہ پا مانگتے ہیں

مرا ہر خواب مرے سچ کی گواہی دے گا
وسعت دید نے تجھ سے تری خواہش کی ہے
مری سوچوں میں کبھی دیکھ سراپا اپنا
میں نے دنیا سے الگ تیری پرستش کی ہے

خواہش دید کا موسم کبھی ہلکا جو ہوا
نوچ ڈالی ہیں زمانوں کی نقابیں میں نے
تری پلکوں پہ اترتی ہوئی صبحوں کےلیے
توڑ ڈالی ہیں ستاروں کی طنابیں میں نے

میں نے چاہا کہ تیرے حسن کی گلنار فضا
میری غزلوں کی قطاروں سے دہکتی جائے
میں نے چاہا کہ مرے فن کے گلستان کی بہار
تری آنکھوں کے گلابوں سے مہکتی چائے

طے تو یہ تھا سجاتا رہے لفظوں کے کنول
میرے خاموش خیالوں میں تکلم ترا
رقص کرتا رہے ، بھرتا رہے خوشبو کا خمار
مری خواہش کے جزیروں میں تبسم ترا

تو مگر اجنبی ماحول کی پروردہ کرن
مری بجھتی ہوئی راتوں کو سحر کر نہ سکی
تری سانسوں میں مسیحائی تھی لیکن تو بھی
چارہ زخم غم دیدہ کر نہ سکی

تجھ کو احساس ہی کب ہے کہ درد کا داغ
آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا ہے
تو کہیں سیماب طبیعت ہے تجھے کیا معلوم
موسم ہجر ٹھہر جائے تو کیا ہوتا ہے

تو نے اس موڑ پہ توڑا ہے تعلق کہ جہاں
دیکھ سکتا نہیں کوئی بھی پلٹ کر جاناں
اب یہ عالم ہے کہ آنکھیں جو کھلیں گی اپنی
یاد آئے گا تری دید کا منظر جاناں

مجھ سے مانگے گا ترے عہد محبت کا حساب
ترے ہجراں کا دہکتا ہوا محشر جاناں
یوں مرے دل کے برابر ترا غم آیا ہے
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں __!!

Address

Orient School Near Haveli Haal, Khara Road
Kasur
54000

Telephone

03217077856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur Literary Society ( KLS ) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share