25/02/2025
رمضان المبارک کے بابرکت لمحات کو سمیٹیں خدمت کے ساتھ:
دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ – حکومتِ پنجاب سے رجسٹرڈ ادارہ ہے
اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم، شفیق بزرگوں، مخلص دوستوں اور اہلِ علاقہ کے تعاون سے دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ میں مستحق، غریب اور بے سہارا بچوں کو بہترین دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ یہاں بچوں کے لیے مکمل تعلیمی سہولیات بشمول رہائش، کھانا، کتابیں اور لباس کا مفت انتظام کیا گیا ہے۔
تعلیم و ترقی میں سنگِ میل
الحمدللہ! اس سال ہم نے تعلیمی معیار، سہولیات اور بہترین تعلیمی ماحول کی بدولت ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ پچھلے سال 30 طلبہ زیرِ تعلیم تھے، جو اب بڑھ کر 70 تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کامیابی کی بڑی وجہ سکول کی جدید تعلیمی سہولیات اور انگلش میڈیم نصاب کا آغاز ہے۔
رمضان المبارک – رحمتیں اور برکتیں سمیٹنےکا مہینہ!
دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ کے مستحق بچوں کی تعلیم، سحر و افطار اور روزمرہ اخراجات میں اپنا تعاون کریں۔
زکوٰۃ، صدقات اور عطیات سے علم کے چراغ روشن کریں!
نوٹ: آپ ہمیں رمضان کے لیے راش، برتن، بچوں کے کپڑے بھی دے سکتے ہیں۔
جزاکم اللّٰہ خیراً!
درسگاہ "دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ" میں بے سہارا اور غریب ?