سٽيزنس ويلفيئر ايڪشن ڪاميٽي ڪشمور

سٽيزنس ويلفيئر ايڪشن ڪاميٽي ڪشمور سوشل ورڪرز/ايڪٽوسٽ

اگر زندگی کا انجام موت ہے تو، پھر شہادت سے بہتر کچھ نہیں.
02/03/2026

اگر زندگی کا انجام موت ہے تو،
پھر شہادت سے بہتر کچھ نہیں.

23/02/2026

اسلام عليڪم
جيئن ته اڄ ڪشمور شھر جي معززين ميان يوسف رسول ميان غلام علي وڏيرو خير بخش مزاري وڏيرو برڪت مزاري سردار معشوق ملڪ سٽيزنس ويلفيئر ايڪشن ڪاميٽي ڪشمور جي چيئرمين پرويز خان سولنگي وڪيل علي مراد چاچڙ وڪيل عرفان علي ڪلوڙ ذوالفقار علي ملڪ سرفراز ستار سومرو شھري ايڪشن ڪاميٽي چيئرمين حاڪم علي ڀٽي راڻا غفار وڏيرو جنيد خان سولنگي سيد بھار شاھ ۽ ڪلوڙ برادري جا معززين ڪلوڙ برادري جي وچ ۾ ھلندڙ تڪرار جي نبيري لاءِ ميڙ منٿ قافلو ڪلوڙ برادري وٽ پھتو جتي سڀني ڌرين دوستن کي فيصلي لاءِ سٺي موٽ ڏني ۽ فيس بوڪ تي ھلندڙ تڪرار کي به ختم ڪرڻ لاءِ راضي ٿيا انشاء الله ڪجھ ڏينھن ۾ ڪلوڙ برادري فيصلو ڪري پاڻ ۾ کير کنڊ ٿي ويندا
الله تعالي کان دعا آهي ته ڪشمور شھر کي امن جو گھوار بڻائي آمين

سٹیزنس ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کے وفد نے چیئرمین انجینئر پرویز احمد سولنگی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کشمور ايٽ کندکوٽ جن...
23/02/2026

سٹیزنس ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کے وفد نے چیئرمین انجینئر پرویز احمد سولنگی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کشمور ايٽ کندکوٽ جناب آغا شیر زمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے اپنی تنظیم کا تعارف پیش کیا اور مختلف فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
وفد کی جانب سے درخواست کی گئی کہ تنظیم کو مناسب سرکاری رہنمائی اور سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں مؤثر اور معیاری منصوبے شروع کیے جا سکیں اور تحصیل کشمور میں عوامی خدمت کے مزید پروگرام بہتر انداز میں منعقد کیے جا سکیں۔

18/02/2026

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں، مغفرت اور نجات کا بابرکت مہینہ ہے۔ حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں یہ مہینہ صبر، عبادت، تقویٰ اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔ سٹیزنس ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان کی آمد دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
آئیے اس مقدس مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت، بھائی چارے، محبت اور خیرات کے جذبے کو فروغ دیں، تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور حقیقی فلاح کا پیغام عام ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت مہینے کی برکتوں سے بھرپور حصہ نصیب فرمائے اور ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

آج گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول مدرسہ احياء العلوم میں منعقدہ پروگرام میں سٹیزنز ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کے چیئرمی...
17/02/2026

آج گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول مدرسہ احياء العلوم میں منعقدہ پروگرام میں سٹیزنز ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کے چیئرمین انجینئر پرویز احمد سولنگی کی قیادت میں شرکت کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جناب علی مراد چاچڙ اور جناب سرفراز ستار سومرو بھی موجود تھے۔
چیئرمین صاحب نے بطور چیف گیسٹ پروگرام میں شرکت کی اور اپنی خصوصی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ کو ایک شاندار اور منظم پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سٹیزنز ویلفیئر ایکشن کمیٹی کی جانب سے اسکول کو پانچ ہزار روپے کا کیش انعام بھی دیا گیا، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اسکول کے تعلیمی و تربیتی پروگرامز میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا، ان شاء اللہ۔

اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب جی جی ایچ ایس ایس کیمپس کشمور میں ہماری معزز سینئر ہیڈمسٹریس میڈم شاہینہ میمن کی قیادت میں...
13/02/2026

اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب جی جی ایچ ایس ایس کیمپس کشمور میں ہماری معزز سینئر ہیڈمسٹریس میڈم شاہینہ میمن کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس تقریب کو ٹی ای او میڈم خدیجہ، ہیڈمسٹریس میڈم روشن بیگم ملک، اور ہیڈمسٹریس میڈم رقیہ تبسم کی معزز شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔
سٹیزن ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور (رجسٹرڈ) کی ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کا تعاون، لگن اور خدمات اس تقریب کی کامیابی میں نہایت قابلِ قدر رہیں۔
یہ پروگرام واقعی یادگار رہا اور مضبوط ٹیم ورک اور عزم کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

CWAC KASHMORE stands in Solidarity with KashmirTogether, we raise our voices for freedom and dignity. Today and always, ...
05/02/2026

CWAC KASHMORE stands in Solidarity with Kashmir
Together, we raise our voices for freedom and dignity. Today and always, CWAC-KASHMORE stands with Kashmir.

CWAC-KASHMORE Proud ✌🏻🌹
02/02/2026

CWAC-KASHMORE Proud ✌🏻🌹

𝗔𝗱𝘃𝗼𝗰𝗮𝘁𝗲 𝗔𝗹𝗶 𝗠𝘂𝗿𝗮𝗱 𝗖𝗵𝗮𝗰𝗵𝗮𝗿

Social Worker | Chairman – Citizens Welfare Action Committee, Kashmore

Advocate Ali Murad Chachar is a committed social worker and legal professional, currently serving as the Chairman of the Citizens Welfare Action Committee, Kashmore (Registered). Through his leadership, he actively works for community welfare, social justice, and the protection of citizens’ rights, addressing grassroots issues with dedication and responsibility.

Known for his people-centered approach, Advocate Ali Murad Chachar continues to serve society by promoting awareness, advocacy, and collective action for the betterment of the Kashmore community.

📞 Contact: 0333-7365143

📢 Get featured on The Pakistan Stories
📱 Contact on WhatsApp: wa.me/ 0316 0012110





سٹیزنز ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کیمپس کشمور میں طالبات کے لیے اسپورٹس ویک ک...
01/02/2026

سٹیزنز ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کیمپس کشمور میں طالبات کے لیے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس سرگرمی کا مقصد بچیوں میں جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
سٹیزنز ویلفیئر ایکشن کمیٹی کشمور ہمیشہ تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کے میدان میں اپنی بچیوں کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرمِ عمل رہتی ہے۔ کمیٹی کا یہ عزم ہے کہ معاشرے کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہ رہیں، بلکہ انہیں اعتماد، حوصلہ اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک روشن اور کامیاب مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
یہ اسپورٹس ویک طالبات کے لیے نہ صرف تفریح بلکہ سیکھنے اور خود کو منوانے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوا، جس پر تمام منتظمین اور معاونین قابلِ تحسین ہیں۔

جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر نکل رہا ہےآپ پر زوال نہیں آ سکتا!خیر کا مطلب:ایک پلیٹ کھانا، کچھ پیسے اُدھار، اچھا مشورہ، دلاسہ ...
30/01/2026

جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر نکل رہا ہے
آپ پر زوال نہیں آ سکتا!

خیر کا مطلب:
ایک پلیٹ کھانا، کچھ پیسے اُدھار، اچھا مشورہ، دلاسہ دینا،
خوشی میں بلا حسد مبارکباد اور وہ چھوٹی چھوٹی باتیں
جن سے خوشیاں بانٹی جائیں۔

یہ ماڈل گزشتہ ایک اسٹیم پروگرام کے مقابلوں کے دوران ایک اسکول کے طلبہ کی جانب سے “کمیونٹی لائبریری” کے عنوان سے تیار کیا...
26/01/2026

یہ ماڈل گزشتہ ایک اسٹیم پروگرام کے مقابلوں کے دوران ایک اسکول کے طلبہ کی جانب سے “کمیونٹی لائبریری” کے عنوان سے تیار کیا گیا تھا۔ اگر اس ماڈل کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ ایک نہایت بامقصد اور معنی خیز تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ماڈل کے ذریعے ہماری کمیونٹی اور بالخصوص کمیونٹی کے ذمہ دار اور معزز افراد کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شہریوں کے لیے مثبت اور تعمیری اقدامات کریں۔
کشمور میں ایک معیاری کمیونٹی لائبریری کا قیام ایک اہم ضرورت ہے، جس کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے طلبہ اور سماجی کارکن مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر کشمور میں ایک اچھی اور مکمل لائبریری قائم کی جائے تو اس سے طلبہ طبقہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ طلبہ وہاں تعلیمی و تحقیقی کتابوں کا مطالعہ کریں گے، علمی شعور حاصل کریں گے اور آگے چل کر معاشرے کے لیے بہترین آفیسرز اور باصلاحیت افراد بن سکیں گے، جو مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔
اسی تناظر میں یہ کمیونٹی لائبریری ماڈل نہایت اہم اور قابلِ توجہ ہے۔ اس ماڈل کو دیکھتے ہوئے کشمور کے معزز ایم این ایز، ایم پی ایز اور دیگر ذمہ دار نمائندگان کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور کشمور کے طلبہ کے لیے ایک مثالی کمیونٹی لائبریری کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے۔
بالخصوص یہ تجویز نہایت اہم ہے کہ طالبات کے لیے علیحدہ لائبریری اور طلبہ کے لیے علیحدہ لائبریری قائم کی جائے، تاکہ دونوں ایک بہتر، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول میں علم حاصل کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔

25/01/2026

نجي ڪمپني به ڪم نه پٽيو پر ٽائون انتظاميا صرف ڪشمور کي کنڊرات ۾ تبديل ڪرڻ ۾ لڳي پئي آهي

Address

Kashmore
79200

Telephone

+923337364173

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سٽيزنس ويلفيئر ايڪشن ڪاميٽي ڪشمور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to سٽيزنس ويلفيئر ايڪشن ڪاميٽي ڪشمور:

Share