Baloch Rights Council

Baloch Rights Council Baloch Rights Council is a non-profit social Organization working since 2004 for the betterment of the Baloch Community.

Raise Voice for the Baloch nation social economical, Political and common Issues High light the basic human Rights violations. Baloch Rights Council an non profitable Community base Organization Working on human rights violations, Enforced Disappearance, Freedom of Expression & Discrimination with Baloch Community,, BRC main cause and mission focusing the Socio-economic, Politico-Culture condition, Awareness about human rights education, injustice, un equities and negative Impact of Terrorism,.

‏بعض ریاستی نمائندے اور بلوچستان اسمبلی کے چند اراکین کی جانب سے میرے، میرے ساتھیوں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے خلاف ...
04/06/2026

‏بعض ریاستی نمائندے اور بلوچستان اسمبلی کے چند اراکین کی جانب سے میرے، میرے ساتھیوں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے خلاف لگائے گئے حالیہ الزامات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ بلوچستان میں پرامن سیاسی جدوجہد کو بدنام کرنے کی ایک واضح اور منظم کوشش کا حصہ ہیں۔ یہ الزامات ایسی فضا پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں جہاں سیاسی اختلاف کو جرم اور انسانی حقوق کے مطالبے کو ریاست دشمنی قرار دیا جائے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک عوامی، غیر مسلح اور پرامن پلیٹ فارم ہے جو قیام سے اب تک بلوچ عوام کے بنیادی حقوق، انصاف اور انسانی وقار کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ ہمارے مطالبات واضح ہیں: جبری گمشدگیاں ختم ہوں، ماورائے قانون گرفتاریوں کا خاتمہ ہو، اظہارِ رائے کی آزادی یقینی ہو، بلوچستان کے وسائل پر بلوچ عوام کے حق کو تسلیم کیا جائے ،اور بلوچستان کے عوام کو ان کے آئینی اور تاریخی حقوق دیے جائیں۔

بدقسمتی سے ریاستی عناصر ان مطالبات کا جواب دینے کے بجائے جھوٹے الزامات، کردار کشی اور پروپیگنڈے کے ذریعے عوامی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ الزامات نہ صرف میرے اور میرے ساتھیوں کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے ہیں بلکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن جدوجہد کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔گزشتہ ایک سال سے بلوچ یکجہتی کمیٹی مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر صبیحہ بلوچ ، سمی بلوچ، لالا وہاب اور دیگر ورکران نے انتہائی مشکل حالات میں بھی تنظیم زمہداریوں کو پورا کیا ، بی وائی سی بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالیوں کے زمہ دارانہ رپورٹنگ کر رہی ہے ،بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ عوام کے نمائندہ تنظیم ہے ، عوامی تحریک کو بزور طاقت کچلنے سے بلوچستان کے عوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے اس ریاست میں پر امن جدوجہد کیلئے کوئی جگہ نہیں ، جنگی منافع خوروں کیلئے بلوچ قوم کے زندگیوں کی کوئی قیمت نہیں ۔

یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ بلوچ سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے لیے کوئی قابلِ اعتماد شواہد موجود نہیں ہیں۔بلوچستان میں مسلح تنظیموں کے کاروائی کے بعد ریاستی ادارے اپنے نہ اہلی کو چھپانے کے ناکام کوشش میں بی وائی سی کے خلاف ایک نیا جھوٹا پروپیگنڈہ تیار کرتے ہے، اور پھر بلوچ عوام کے وسائل کا استعمال کر کے اس پروپیگنڈے کو پرنٹ اور سوشل میڈیا میں شائع کیا جاتی ہے ، ہم سوال کرتے ہے کہ کیا اس پروپیگنڈے سے آپ بلوچ قوم کے دلوں میں محفوظ ریاستی جبر کے داستانوں کو مٹا سکتے ہے ؟ کیا آپ جبراً پریس کانفرنس کروا کر بلوچ ماں کے دل سے اس کے بیٹے کے وجو

31/05/2026

انسانی حقوق کی تنظیموں اور باضمیر شہریوں سے اپیل
میں انتہائی دکھ اور تشویش کے ساتھ ایک سنگین واقعے کی طرف آپ سب کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔
مورخہ 31may 2026 کو رات کے اندھیرے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے حاجی ابراھیم گوٹھ کاٹہور میں ہمارے گھر پر چہاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، اور میرے معصوم چاچا پپو عرف غلام قادر عمر 45 سال کو پیشہ لہاز سے مزدور ہیں زبردستی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
نہ کوئی وارنٹ دکھایا گیا۔
نہ کوئی جرم بتایا گیا۔
نہ یہ بتایا گیا کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔
کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ہمیں ان کا کچھ پتا نہیں ہے۔ پورا خاندان شدید ذہنی اذیت اور خوف کا شکار ہے۔ کسی بھی انسان کو اس طرح بغیر کسی قانونی کارروائی کے غائب کر دینا آئینِ پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
میری آپ سب سے گزارش ہے:
خدارا! اس ظلم پر خاموش نہ رہیں۔ میرے چاچا کی بحفاظت اور فوری واپسی کے لیے آواز بلند کریں۔ حکامِ بالا پر دباؤ ڈالیں کہ وہ قانون کا احترام کریں اور ایک شہری کو اس طرح لاپتہ نہ ہونے دیں۔

Address

Suit# 13, 2nd Floor Bombay Life Building Opp: Memon Masjid M. A. Jinnah Road Karachi South
Karanchi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Rights Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Baloch Rights Council:

Shortcuts

Share