Telha Foundation

Telha Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Telha Foundation, Nonprofit Organization, Fateh Sheri Chowk main indus Highway, Karak.

Telha Foundation is an organization dedicated to establish a state-of-the-art medical facility that provides healthcare services to people of Southern KPK and surrounding in Pakistan

خدمت کے ساتھ ساتھ آرام بھی- طلحہ فاؤنڈیشن کیمپ کی تیاریاں مکمل۔کل کے میڈیکل کیمپ کے لیے ہم نے گراؤنڈ سیٹ کر دیا ہے-مریضو...
25/04/2026

خدمت کے ساتھ ساتھ آرام بھی- طلحہ فاؤنڈیشن کیمپ کی تیاریاں مکمل۔
کل کے میڈیکل کیمپ کے لیے ہم نے گراؤنڈ سیٹ کر دیا ہے-
مریضوں کی سہولت کے لیے پنکھوں اور آرام دہ کرسیوں کا مکمل انتظام کر دیا گیا ہے تاکہ آپ تپتی دھوپ اور گرمی سے محفوظ رہ کر اپنا علاج کروا سکیں۔
مرد و خواتین کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز اور میڈیسن بلاک بھی تیار ہیں۔ ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ آپ کو گھر جیسا سکون ملے۔
انسانیت کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

25/04/2026
صحت سب کے لیے!کیا آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بہترین طبی مشورے کا منتظر ہے؟ طلحہ فاؤنڈیشن فلاحی ہسپتال لا رہا ہے فری میڈ...
24/04/2026

صحت سب کے لیے!
کیا آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بہترین طبی مشورے کا منتظر ہے؟ طلحہ فاؤنڈیشن فلاحی ہسپتال لا رہا ہے فری میڈیکل کیمپ جہاں آپ کو ملیں گے تجربہ کار ڈاکٹرز اور مفت طبی مشورے۔
کیمپ میں شامل امراض: آنکھیں، زچگی، شوگر، جگر اور دیگر پیچیدہ امراض۔
وقت: 9:00 صبح تا 3:30 دوپہر
ہیلپ لائن: 1147777-0345
یاد رکھیں، تندرستی ہزار نعمت ہے!

صحت سب کے لیے!
کیا آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا بہترین طبی مشورے کا منتظر ہے؟ طلحہ فاؤنڈیشن فلاحی ہسپتال لا رہا ہے فری میڈیکل کیمپ جہاں آپ کو ملیں گے تجربہ کار ڈاکٹرز اور مفت طبی مشورے۔
کیمپ میں شامل امراض: آنکھیں، زچگی، شوگر، جگر اور دیگر پیچیدہ امراض۔
وقت: 9:00 صبح تا 3:30 دوپہر
ہیلپ لائن: 1147777-0345
یاد رکھیں، تندرستی ہزار نعمت ہے!

جب ہر جگہ آپریشن کا کہا گیا، تب طلحہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے کر دکھائی نارمل ڈیلیوری۔آج طلحہ فاؤنڈیشن کے گائنی وارڈ میں ایک ا...
22/04/2026

جب ہر جگہ آپریشن کا کہا گیا، تب طلحہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے کر دکھائی نارمل ڈیلیوری۔
آج طلحہ فاؤنڈیشن کے گائنی وارڈ میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جہاں مریضہ کو دو سے تین مختلف ہسپتالوں میں سیکشن (بڑے آپریشن) کا مشورہ دیا گیا تھا۔ مایوسی کے اس عالم میں جب یہ لوگ طلحہ فاؤنڈیشن پہنچے، تو ہماری ماہر گائنی ٹیم نے کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔الحمدللہ، ہماری تجربہ کار ٹیم کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت آج ایک کامیاب نارمل ڈیلیوری مکمل ہوئی۔ ماں اور بچی دونوں مکمل صحت یاب ہیں اور ان کے گھر والوں کے چہروں پر موجود خوشی ہی ہمارا اصل انعام ہے۔
کیوں لوگ طلحہ فاؤنڈیشن کا انتخاب کر رہے ہیں؟
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ غیر ضروری آپریشن سے بچا جائے۔
انفیکشن سے پاک محفوظ ماحول۔
ہر وقت تجربہ کار ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی موجودگی۔
بغیر کسی تاخیر کے مریض کی دیکھ بھال کا آغاز۔اگر آپ بھی اپنے پیاروں کے لیے ایک محفوظ، صاف ستھرا اور قابلِ اعتماد ہسپتال چاہتے ہیں، تو طلحہ فاؤنڈیشن آپ کا بہترین انتخاب ہے۔
ضروری نوٹ: یہ معلومات اور تصاویر مریضہ کے اہل خانہ کی باقاعدہ اجازت اور پرمیشن کے بعد عوامی آگاہی اور خوشی بانٹنے کے لیے شیئر کی جا رہی ہیں۔
#کرک #انسانیت

21/04/2026

"ریفر ٹو کرک" پشاور سے ریفر ہو کر مریض اب کرک آ رہے ہیں۔
کرک میں عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ہر مریض کو پشاور ریفر کر دیا جاتا ہے، لیکن طلحہ فاؤنڈیشن نے اس سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج حالات یہ ہیں کہ پشاور جیسے بڑے شہروں، پنجاب کے دور دراز اضلاع اور یہاں تک کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے بھی مریض علاج کے لیے کرک کا رخ کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ان مریضوں کی گواہی ہے جو پشاور جیسے بڑے شہروں سے ریفر ہو کر ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ ہماری کوالٹی اور جدید ترین سہولیات نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو چھوٹے شہروں میں بھی عالمی معیار کا علاج ممکن ہے۔
ضروری نوٹ: یہ ویڈیو مختلف مریضوں کے تاثرات (Testimonials) پر مبنی ہے، جنہیں ان کی باقاعدہ اجازت اور رضامندی کے بعد عوامی آگاہی اور ادارے کی شفافیت کے لیے شیئر کیا جا رہا ہے۔
#کرک

19/04/2026

ایک عظیم مقصد کی راہ میں حائل رکاوٹ ختم، ننھے حافظِ قرآن کا کامیاب علاج
اللہ پاک کے کلام کو سینے میں محفوظ کرنے والے اس ننھے طالبِ علم کے لیے آنکھوں کی بیماری (Keratoconus) ایک بڑی مشکل بنی ہوئی تھی۔ لیکن الحمدللہ، طلحہ فاؤنڈیشن میں اس بچے کا جدید لیزر ٹیکنالوجی (CXL) کے ذریعے کامیاب ٹریٹمنٹ کر لیا گیا ہے۔ اس علاج کا مقصد کیراٹوکونس کے مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا اور بینائی کو مزید گرنے سے بچانا ہے، تاکہ یہ بچہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا حفظِ قرآن مکمل کر سکے۔ طالبِ علم کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہونے کی بنا پر طلحہ فاؤنڈیشن نے یہ تمام علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا ہے۔ ان شاء اللہ، اب اس بیماری کا پھیلاؤ رک جائے گا اور یہ بچہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دے سکے گا۔
آپ کا تعاون ، کسی کی دنیا اور آخرت روشن کرنے کا ذریعہ۔
ضروری نوٹ: یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے طالبِ علم اور ان کے اہل خانہ سے باقاعدہ اجازت لی گئی ہے تاکہ دیگر مستحق افراد تک بھی آگاہی پہنچ سکے۔

#انسانیت #کرک

محبت، اپنائیت اور احساسِ ذمہ داری...آج طلحہ فاؤنڈیشن کی او پی ڈی (OPD) میں ایک ایسا خوبصورت منظر دیکھا جس نے دل جیت لیا۔...
18/04/2026

محبت، اپنائیت اور احساسِ ذمہ داری...
آج طلحہ فاؤنڈیشن کی او پی ڈی (OPD) میں ایک ایسا خوبصورت منظر دیکھا جس نے دل جیت لیا۔ ایک ننھا بچہ، جو اپنے گھر کے کسی مریض کے ساتھ آیا تھا، اپنی باری کے انتظار میں فارغ بیٹھنے کے بجائے خود اٹھا اور خاموشی سے لان میں پودوں کو پانی دینے لگا۔ یہ ننھا سا عمل ایک بہت بڑی بات کہہ گیا—یہ کہ یہاں آنے والے لوگ طلحہ فاؤنڈیشن کو صرف ایک ہسپتال نہیں بلکہ اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ جب کسی ادارے کے ساتھ ایسا لگاؤ اور اپنائیت کا رشتہ قائم ہو جائے، تو وہاں انتظار کی گھڑیاں بھی بوجھ نہیں بنتیں۔ سچ تو یہ ہے کہ طلحہ فاؤنڈیشن ہم سب کا ہے، اور اس کی ہریالی اور خوبصورتی کا یہ احساس ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

جب روشنی واپس آتی ہے تو صرف آنکھیں نہیں بلکہ پوری زندگیاں سنور جاتی ہیں…الحمدللہ! آج طلحہ فاؤنڈیشن کی تاریخ میں ایک اور ...
17/04/2026

جب روشنی واپس آتی ہے تو صرف آنکھیں نہیں بلکہ پوری زندگیاں سنور جاتی ہیں…
الحمدللہ! آج طلحہ فاؤنڈیشن کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب روشن ہوا ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ طلحہ فاؤنڈیشن ضلع کرک کا وہ واحد ہسپتال ہے جہاں معصوم بچوں کی آنکھوں کے پیچیدہ آپریشن جدید ترین سہولیات اور جنرل اینستھیزیا (GA) کے تحت کامیابی سے کیے جا رہے ہیں۔ کرک کی سرزمین پر پہلی بار یہ انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ ہماری بچوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔ آج جن دو معصوم بچیوں کی سرجری کی گئی، ان کے علاج میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور دنیا کے نمبر ون اور سب سے معتبر برانڈ الکان (Alcon) کے لینز کے ساتھ ساتھ تمام ڈسپوزیبلز بھی اسی عالمی برانڈ کے استعمال کیے گئے۔ الکان بین الاقوامی سطح پر آنکھوں کے علاج میں پہلے نمبر پر مانا جانے والا دنیا کا بہترین برانڈ ہے، اور اس اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی وجہ سے ایک ایک سرجری پر تقریباً 5 لاکھ روپے کی لاگت آتی ہے، جو آپ کے تعاون سے ان بچیوں کے لیے بالکل مفت ممکن ہوئی۔ یہ صرف ایک سرجری نہیں بلکہ اندھیروں سے روشنی کی طرف ایک سفر تھا، جس نے ان معصوموں کے مستقبل کو روشن کر دیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس ادنیٰ سی کاوش کو قبول فرمائے۔
ضروری نوٹ: سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تمام تصاویر اور ویڈیوز مریضوں یا ان کے لواحقین کی باقاعدہ اجازت اور رضامندی کے بعد ہی پوسٹ کی جاتی ہیں۔

الحمدللہ کرک کی سرزمین پر انسانیت کی خدمت کا ایک اور تاریخی دن – 54 کامیاب سرجریاں! ​آج طلحہ فاؤنڈیشن میں امید اور روشنی...
17/04/2026

الحمدللہ کرک کی سرزمین پر انسانیت کی خدمت کا ایک اور تاریخی دن – 54 کامیاب سرجریاں!
​آج طلحہ فاؤنڈیشن میں امید اور روشنی کا ایک بڑا دن تھا۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج ایک ہی دن میں ریکارڈ 54 آنکھوں کے آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے۔ ان 54 کیسز میں سے صرف 2 پرائیویٹ تھے، جبکہ باقی تمام 52 مستحق مریضوں کے آپریشن آپ کے دیے گئے زکوٰۃ فنڈ سے بالکل مفت کیے گئے۔​مریضوں اور ان کے لواحقین کا یہ رش اس بات کی گواہی ہے کہ اب کرک کے عوام کو علاج کے لیے بڑے شہروں کے دھکے نہیں کھانے پڑتے۔ یہ اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
​ضروری نوٹ: سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تمام تصاویر اور ویڈیوز مریضوں یا ان کے لواحقین کی باقاعدہ اجازت اور رضامندی کے بعد ہی پوسٹ کی جاتی ہیں۔

16/04/2026

معیار اور اعتماد کی منزل، طلحہ فاؤنڈیشن
جب بات بہترین علاج اور خدمتِ خلق کی ہو، تو فاصلے معنی نہیں رکھتے۔ آج امن کوٹ (ٹل) سے آئے ہوئے معزز مہمانوں نے ہمارے ادارے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوہاٹ شہر قریب پڑتا تھا اور وہاں علاج کے کئی دوسرے مراکز بھی موجود تھے، لیکن ہم نے طلحہ فاؤنڈیشن کی بہترین کوالٹی اور یہاں کے اچھے ماحول کے بارے میں اتنا سن رکھا تھا کہ ہم نے خاص طور پر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں آ کر ہمیں اندازہ ہوا کہ حقیقت تو ہماری سنی سنائی باتوں سے بھی کہیں زیادہ متاثر کن ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں۔
نوٹ یہ ویڈیو مریض کی اٹینڈنٹ کی ہے اور ان کی خصوصی اجازت و مرضی کے بعد عوامی معلومات کے لیے شیئر کی جا رہی ہے۔

غربت بینائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ آنکھیں خواب دیکھتی ہیں، لیکن جب ان آنکھوں پر بیماری کی دھند چھا جائے اور جیب م...
15/04/2026

غربت بینائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
آنکھیں خواب دیکھتی ہیں، لیکن جب ان آنکھوں پر بیماری کی دھند چھا جائے اور جیب میں علاج کے پیسے نہ ہوں، تو وہ خواب مرنے لگتے ہیں۔ آج طلحہ فاؤنڈیشن کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ہم نے ضلع بنوں کے علاقے سوکڑی سے آئے ان دو معصوم بچوں (ایک بچی اور ایک بچہ) کے خوابوں کو دوبارہ روشن کیا۔یہ دونوں بچے ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے لیے CXL (لیزر) جیسے مہنگے علاج کا تصور بھی ناممکن تھا۔ لیکن آپ کے تعاون اور زکوٰۃ کے بدولت، طلحہ فاؤنڈیشن نے ان کا کامیاب علاج مکمل کر لیا ہے۔ اب ان کی آنکھوں میں اندھیرا نہیں، بلکہ ایک روشن مستقبل کی امید ہے۔ان شاء اللہ، یہ بچے بہت جلد صحت یاب ہو کر اپنی زندگی کی خوشیاں دوبارہ سمیٹیں گے۔
نوٹ: ان بچوں کی تصاویر ان کے والدین کی باقاعدہ اجازت اور رضامندی کے بعد انسانیت کی بھلائی اور آگاہی کے لیے شیئر کی جا رہی ہیں۔
#سوکڑی #بنوں #انسانیت

Address

Fateh Sheri Chowk Main Indus Highway
Karak
27210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Telha Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Telha Foundation:

Share