Karak Matters

Karak Matters Karak Matters is your source for credible reporting and local insights

بابر عدیل قتل کیس طویل عرصے تک ایک معمہ بنا رہا۔ ایک طرف یہ کیس پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا تو دوسری جانب سوشل میڈیا اور ...
29/04/2026

بابر عدیل قتل کیس طویل عرصے تک ایک معمہ بنا رہا۔ ایک طرف یہ کیس پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا تو دوسری جانب سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر افواہوں اور قیاس آرائیوں کا طوفان برپا تھا۔ “سو منہ سو باتیں” کے مصداق ہر شخص اپنے اندازے کے مطابق کسی نہ کسی کو موردِ الزام ٹھہرا رہا تھا، جس سے نہ صرف نئی دشمنیاں جنم لے رہی تھیں بلکہ غلط فہمیوں کا بازار بھی گرم تھا۔ عوام شدید بے چینی کا شکار تھے کہ آخر قاتل کیوں گرفتار نہیں ہو رہے اور کیسے اس قدر مہارت سے غائب ہو گئے کہ کوئی سراغ نہیں مل رہا۔
اب ذرائع کے مطابق اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے تحصیل تخت نصرتی سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ طور پر اعتراف جرم کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں۔ تاہم قانونی تقاضوں کے پیش نظر فی الحال زیادہ تفصیلات منظر عام پر لانا مناسب نہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیے جانے کی توقع ہے، جس کے بعد پولیس انہیں میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔ ابتدائی معلومات یہ بھی بتاتی ہیں کہ گرفتار افراد کا مقتول بابر عدیل سے کوئی خاندانی تعلق یا پرانی دشمنی نہیں تھی، جو اس کیس کے ایک اہم پہلو کو واضح کرتا ہے۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے گرفتاری سے قبل ایک پولیس اہلکار سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی بھی چھینی، جس کے بعد ان کی گرفتاری ممکن ہوئی اور اسی دوران بابر عدیل قتل کیس میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی۔
ڈی پی او عمران، ڈی ایس بی ٹیم اور اس کیس کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیمیں یقیناً خراجِ تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے مسلسل محنت کے بعد اس پیچیدہ کیس کو اہم مرحلے تک پہنچایا۔
آنے والے 24 گھنٹوں میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ کیس میں مزید کوئی پیچیدگی یا نیا موڑ سامنے نہیں آئے گا اور حقیقت مکمل طور پر واضح ہو جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے کچھ انتظار ضروری ہے۔

کرک کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ کومنٹ میں بتائیں
24/04/2026

کرک کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ کومنٹ میں بتائیں

کرک کے تینوں حلقوں میں بلدیاتی انتخابات سر پر کھڑے ہیں، اور ایک بار پھر وہی چہرے، وہی نعرے، وہی وعدے۔ مگر اس بار سوال مخ...
17/04/2026

کرک کے تینوں حلقوں میں بلدیاتی انتخابات سر پر کھڑے ہیں، اور ایک بار پھر وہی چہرے، وہی نعرے، وہی وعدے۔ مگر اس بار سوال مختلف ہے:
ووٹ دینا ہے… یا حساب لینا ہے؟
سالہا سال سے عوام نے پاکستان #تحریک انصاف، #جمعیت علمائے اسلام اور عوامی #نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو #اسمبلیوں تک پہنچایا۔ ہر بار یقین دلایا گیا کہ اب حالات بدلیں گے، اب #کرک ترقی کرے گا، اب #بنیادی سہولیات عوام کے دروازے تک آئیں گی۔
لیکن آج اگر زمینی حقیقت دیکھی جائے تو #سوال یہ بنتا ہے کہ کیا واقعی کچھ بدلا؟
ہسپتالوں کا حال دیکھیے #…
نومولود بچوں کے لیے انکیوبیٹر نہیں۔ ایک ماں جب اپنے بچے کو زندگی دینے کے لیے ہسپتال لے جاتی ہے، تو اسے سہولت نہیں، صرف “ #ریفر ٹو پرائیویٹ کلینک” یا “ #پشاور لے جائیں” کا مشورہ ملتا ہے۔ دن 1-2 بجے کے بعد صرف ایمرجنسی اور وہ بھی نام کی رہ جاتی ہے۔

#پانی… جو زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، وہی نایاب ہے۔
بعض ویلیج کونسلز میں پرائیویٹ ٹیوب ویل فی گھنٹہ پانی 1400 روپے
زیادہ تر علاقوں میں لوگ صاف پانی کے لیے #ترس رہے ہیں، اور کہیں #مجبوری میں #کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ #آبپاشی کا نظام تباہ ہو چکا، زمینیں بنجر ہو رہی ہیں، مگر کسی کے پاس کوئی واضح #منصوبہ نہیں۔
کیا یہی ترقی ہے؟
بجلی اور گیس…
#لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، گیس کی بندش یہ سب روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔
اور اوپر سے #رائیلٹی کے نام پر سیاست، مگر عوام کے حصے میں کچھ نہیں۔
پیداواری علاقوں میں بھی بنیادی سہولتیں نہیں، یہ کیسا #انصاف ہے؟
#سڑکیں…
ہر الیکشن میں نئی سڑکوں کے وعدے، مگر حقیقت یہ کہ ایک کلومیٹر میں سے صرف چند سو میٹر بنا کر باقی #فنڈز “غائب” ہو جاتے ہیں۔ اگلے الیکشن میں وہی سڑک دوبارہ ادھوری بنائی جاتی ہے تب تک پہلے دور والی کھنڈر بن چکی ہوتی ہے۔
یہ ترقی نہیں، یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔
اور سب سے بڑھ کر…
بدامنی، وارداتیں، خوف کا ماحول لیکن عوامی نمائندے خاموش۔ جیسے انہیں کچھ سنائی ہی نہیں دیتا۔
اس لیے اب کی بار سوچھ سمجھ کر تحریک انصاف ،جمعیت علماء اسلام یا عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دیں۔

بدل دو نظام ، لیڈرشپ کنونشن 14 فروری مہمان خصوصی جناب حافظ نعیم الرحمن بمقام گوہر ایوب پلازہ جیل چوک کرک
06/02/2026

بدل دو نظام ، لیڈرشپ کنونشن 14 فروری مہمان خصوصی جناب حافظ نعیم الرحمن بمقام گوہر ایوب پلازہ جیل چوک کرک

خوشحال ایجوکیشنل ایکسپو 2026علم، سیرت اور مثبت سرگرمیوں کا حسین امتزاج!خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے طلبہ کے لیے ایک ش...
27/12/2025

خوشحال ایجوکیشنل ایکسپو 2026

علم، سیرت اور مثبت سرگرمیوں کا حسین امتزاج!
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے طلبہ کے لیے ایک شاندار اور بامقصد ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں علم و تفریح کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔

ایکسپو میں شامل پروگرامات:

1۔ سیرتُ النبی ﷺ کوئز ٹیسٹ
سیرتِ طیبہ ﷺ سے آگاہی اور علمی استعداد کو جانچنے کے لیے MCQs پر مشتمل کوئز ٹیسٹ۔
--> متعلقہ کتاب کا QR Code پوسٹر پر مہیا کیا گیا ہے تاکہ طلبہ بآسانی تیاری کر سکیں۔

2۔ نعتِ رسول ﷺ مقابلہ
عشقِ رسول ﷺ کے اظہار کا خوبصورت موقع۔
ہر ڈیپارٹمنٹ سے صرف ایک طالب علم اس مقابلے میں شرکت کر سکے گا۔

3۔ انعام گھر
دلچسپ اور معلوماتی سرگرمی، جس میں مقرر سوال کرے گا اور
✔️ درست جواب دینے والے خوش نصیب طلبہ کو فوری انعامات دیے جائیں گے۔

رجسٹریشن فیس: صرف 200 روپے
تاریخ: 7 جنوری 2026

📞 مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:
0332-0385386

علم، سیرت اور مثبت تفریح کا حصہ بنیں اور اس بامقصد ایونٹ کو کامیاب بنائیں!
📢 اپنی شرکت کو یقینی بنائیں!

01/12/2025

خیبرپختونخوا میں 15 سالہ دور حکومت عوام کو کیا ملا؟ ملاحظہ فرمائیں

28/11/2025

مدینہ منورہ میں پاکستانی نوجوان جو آئس کا کاروبار کرتے تھے کیسے پکڑے گئے مکمل خرید و فروخت اور گرفتاری تک مکمل ویڈیو۔

゚viralシ

27/11/2025

دھرنے کے خطاب میں خٹک زلمی صدر ملک شمس القمر نے کرک پولیس اور ساتھ میں دونوں ایم پی اے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
مزید تفصیلات دیکھیے

23/11/2025

عمران خان کو آزاد ہونا چاہیے ۔ حافظ نعیم الرحمن کا تیسرے و آخری روز اجتماع عام سے خطاب

27/10/2025

کرک میں پینے کا پانی میسر نہیں ، کینسر کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، گیس نہیں ہسپتال ریفر ٹو پشاور سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے۔ ذراعت تباہ ہوچکا ہے کوئی نہری نظام، منصوبہ نہیں ۔ تو ایسے میں کیا پھر بھی صوبائی حکمران جماعت سے توقع رکھی جاسکتی ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کر لیں گے ؟

Address

Karak

Telephone

+923055070216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karak Matters posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share