Al_Hamid Foundation

Call Directions

Al_Hamid Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al_Hamid Foundation, Charitable organisation, Karachi.

08/09/2026
کردار جان ایماں ، گفتار عکس قرآںوہ خاتمِ نُبوّت سرکار آگئے ہیںعقیدہ ختمِ نُبُوَّت دینِ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ یہ ایک ...
07/09/2026

کردار جان ایماں ، گفتار عکس قرآں
وہ خاتمِ نُبوّت سرکار آگئے ہیں

عقیدہ ختمِ نُبُوَّت دینِ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ یہ ایک حساس ترين عقیدہ ہے۔ ختم نبوت کا انکار قرآن کا انکار ہے۔ ختمِ نبوت کا انکار صحابۂ کرام کے اجماع کا انکار ہے ۔
ختمِ نبوت کا انکار ساری امتِ محمدیہ کے علما و فقہا و اَسلاف کے اجماع کا انکار ہے۔

ختمِ نبوت کو نہ ماننا رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک زمانہ سے لے کر آج تک کے ہر ہر مسلمان کے عقیدے کو جھوٹا کہنے کے مترادف ہے۔

اللہ ربُّ العزّت کا فرمانِ عظیم ہے :
( مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ (۴۰)
تَرجَمۂ کنزُالایمان : محمّد تمہارے مَردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔

ختمِ نُبُوَّت کے منکر اس آیتِ مبارکہ کے الفاظ “ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ “ کے معنی میں طرح طرح کی بے بنیاد جھوٹی اور دھوکا پر مبنی تاوِیلاتِ فاسدہ کرتے ہیں جو کہ قراٰن احادیث فرامین و اجماعِ صحابہ اور مفسرین محدثین محققین متکلمین اور ساری اُمّتِ محمّدیّہ کے خلاف ہیں۔ تفاسیر اور اقوال مفسرین کی روشنی میں خاتم النبیین کا معنیٰ آخری نبی ہی ہے

تمام عالم اسلام کو باعث موجودات سیاح افلاک سید الکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی شب ولادت بہت بہت مبارک ہو اللہ تبارک و تعا...
25/08/2026

تمام عالم اسلام کو باعث موجودات سیاح افلاک سید الکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی شب ولادت بہت بہت مبارک ہو

اللہ تبارک و تعالی حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی تشریف آوری کی برکت سے ہمیں ایمان کامل عطا فرمائے مذہب مہذب مذہب اہل سنت و جماعت پر استقامت عطا فرمائے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ہماری بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے اور حضور کی شفاعت کے طفیل بے حساب داخل جنت فرمائے
یہ دعائیں ہمارے والدین ہمارے اساتذہ علماء و مشائخ اقربا اور دوست احباب کے حق میں مقبول و منظور فرما
امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

صاحبزادہ محمد حامد رضا مصطفوی

25 اگست 2026
11ربیع الاول 1448
بروز منگل

اٹھتے بوٹوں کی نَشْو و نُما پر درودکھلتے غنچوں کی نکہت پہ لاکھوں سلامفضلِ پیدائشی پر ہمیشہ درودکھیلنے سے کَراہت پہ لاکھو...
24/08/2026

اٹھتے بوٹوں کی نَشْو و نُما پر درود
کھلتے غنچوں کی نکہت پہ لاکھوں سلام

فضلِ پیدائشی پر ہمیشہ درود
کھیلنے سے کَراہت پہ لاکھوں سلام

اِعتِلائے جِبِلَّت پہ عالی درود
اِعتِدالِ طَوِیَّت پہ لاکھوں سلام

جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کو ایک اہم امر و معاملے کی طرف فکر کی دعوت ہ...
23/08/2026

جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کو ایک اہم امر و معاملے کی طرف فکر کی دعوت ہے ۔تحریر پڑھ کر اپنی عقل و فکر سے ضرور فیصلہ کریں

کچھ خاص مواقعوں ایک مخصوص سوچ رکھنے والا طبقہ خود کودین کا سب سے مخلص سمجھ کر اور جو ان کی سوچ کو تسلیم کرنے والا نہ ہو ان کو بدعتی قرار دیتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ربیع الاول کے مہینے حضور علیہ السلام کی آمد کا موقع ہو یا شب براءت یا شب معراج جیسی مخصوص راتوں میں جاگ کر عبادات کرنے کا معاملہ ہو۔اذان و اقامت سے پہلے قرآن و حدیث کے عین تعلیمات کے مطابق درود پڑھنے کا معاملہ ہو یا فرض نماز کی جماعت اور جنازے کے بعد دعا مانگنے کا معاملہ ہو ۔ یہ ساری روک ٹوک صرف عبادات کے معاملے میں ہی کیوں ؟؟؟؟

کیا صرف لوگوں کو عبادات سے روکنا ہی اصل دین ہے ؟؟

جتنی شدت ان امور پر اختیار کی جاتی ہے نئے سال پر ہونے والی خرافات ، 14 اگست اور 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر ہونے والی خرافات و بے حیائی پر اتنی شدت کیوں نظر نہیں آتی ؟

اگر آپ اتنے سمجھ دار ہیں کہ دین کی اصل سمجھ صرف آپ کو حاصل ہوئی اور باقی سب بدعتی و مشرک ہیں تو پورے سال حرام کاموں کو روکنے کے سلسلے میں آپ کی دین کی خدمت کہاں ہوتی ہے ؟؟؟

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جاکر دیکھیں دنیا کے کونے کونے میں ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والامسلمان اپنے عرف و عادت و طریقے کے مطابق ١٢ ربیع الاول کو حضور علیہ السلام کی آمد کی خوشی مناتا ہے ۔کیا اتنے کروڑوں مسلمانوں میں کوئی بھی اتنا خوف خدا رکھنے والا اور شریعت کا سمجھنے والا نہیں کہ اس کو نہ بدعت کی تعریف سمجھ آئی اور نہ ثواب سمجھ کر دین میں کسی چیز کا اضافہ کرنے کا مفہوم سمجھ آیا ؟؟؟

آپ سیرت کانفرس ختم بخاری کے پروگرام کریں مدارس کو جدید طریقے سے قائم کریں دینی مدارس میں دنیاوی تعلیم کو شامل کریں تو عین شریعت اور اصل دین اور یہی کام ہم کریں تو بدعت؟؟؟

اس پر آپ کا وہی پرانا جواب ہوگا ہم یہ کام دین سمجھ کر نہیں کرتے اور آپ دین سمجھ کر کرتے ہیں۔ آپ سے یہ پوچھا جائے کہ دین میں ثواب سمجھ کر اضافہ کرنے سے مراد آپ کی کیا ہے ؟ تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ کسی چیز کو لازم سمجھ کر ثواب کی نیت سے دین میں شامل کرنا۔

تو اچھی طرح سمجھ لیں کہ میلاد منانے والے کبھی بھی میلاد منانے کو فرض واجب یا کسی بھی جہت سے لازم نہیں سمجھتے بلکہ یہ فقط مستحب ہے۔اگر پوری زندگی کوئی مروجہ طریقے کے مطابق میلاد نہ منائے تو نہ وہ گناہگار ہوگا نہ اس کوکوئی ملامت کی جائے گی۔

اور رہی بات ثواب سمجھ کر دین میں کوئی نیا کام جاری کرنے کی تو کوئی بھی ایسا کام جو دین کی تقویت اور فائدے کیلئے ہو اور کسی بھی جہت سے شریعت سے ٹکرانے والا نہ ہوتو اس کی اجازت اور اس پر ثواب مرتب ہونے ہونے کی خبر خود ہمارے نبی صلى الله عليه واله وسلم کی طرف سے ہے۔ جیساکہ

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم

مَنْ سَنَّ فِي الإِسلاَم سُنَّةً حَسَنَةً فَلَهُ أَجْرُهَا وَأَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا بَعْدَهُ مِنْ غَيرِ أَنْ يَنْقُصَ مِن أُجُورِهِم شَيءٌ وَمَنْ سَنَّ فِي الإِسلاَم سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيه وِزْرُهَا وَوِزرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ بعدِه من غير أن ينقُص مِن أَوزَارِهَم شيء

رسول اللہﷺنے فرمایا

جو شخص اسلام میں کوئي اچھا طریقہ جاری کرے گا اسے اس کا اجر ملے گا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کے برابر اجر ملے گا۔جب کہ عمل کرنے والوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جاۓ گی اور جو اسلام میں کوئی بُرا طریقہ جاری کرے گا، اس پر اس کا گناہ ہوگا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کے برابر گناہ ہوگا اور عمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں کی جاۓ گی۔
[صحیح][اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

کچھ نئے طریقے جو شروع اسلام میں نہیں تھے بعد میں جاری ہوئے وہ اسی حدیث کے تحت جائز و باعث ثواب ہیں
اور یاد رہے کہ یہ نئے کام ہر بدعت گمراہی کہنے والا بھی یہ بدعتیں پُر اعتماد طریقے سے کررہا ہے

👈قرآن پر اعراب
👈تیس پاروں کی تقسیم
👈تیس پاروں کے نام
👈فکس وقت پر جماعت
👈پکی مساجد بنوانا
👈مسجد کے منبر و محراب اور گنبد کی تعمیر
👈مدارس کا قیام
👈ان میں درس نظامی کیلئے درجہ بندی وغیرہ۔

جب دین کے یہ نئے کام آپ کے ایمان کو متاثر نہیں کررہے اور آپ کو بدعتی نہیں کررہے تو پھر خدارا بھولے بھالے عام لوگوں کو بدعت کی غلط تشریح بتاکر اور ذہنی اضطراب و بے چینی میں مبتلا کرکے اپنے اور ان لوگوں کیلئے بروزِ محشر تباہی و بربادی کا سامان نہ کریں۔

جب اللہ نے اپنے محبوب علیہ السلام سے فرمادیا
کہ

ورفعنا لک ذکرک

ہم نے آپ کا ذکر بلند کردیا تو ہر سال بدعت کا رونا رو کر لوگوں کو محبوب علیہ السلام کے ذکر سے روکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

میلاد پرجاہل عوام کی طرف سے ہونے والی خرافات ناچ گانے مرد و عورتوں کا اختلاط روڈ بلاک کرنا تیز آواز میں نعتیں چلاکر مسلمانوں کو تکلیف دینا کیک پر حضور علیہ السلام کا نام لکھ کر کاٹنا جلوس میں کھانا لٹاکر رزق کی بے حرمتی کرنا جلوس کو تہوار یا میلے ٹھیلے کی شکل میں ڈھالنا نوٹ خوانوں کا بے ڈھنگے انداز اور گانے کی طرزپر نعتیں پڑھنا صرف

بارہ ربیع الاول کو میلاد مناکر پورے سال نمازیں چھوڑنا وغیرہ وغیرہ امور حرام حرام حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہیں۔ایسے کام کرنے والوں کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دین کے سخت دشمن ہیں

اصل میلاد کیا ہے؟؟
ہمارے نزدیک قرآن ان امور کے مجموعے کا نام ہے۔

✅تلاوت قرآن

✅حمد باری تعالی

✅نعتِ رسول مقبول محمد صلى الله عليه واله وسلم

✅حضور کے اوصاف و کمالات کا بیان ؟

✅آمد رسول محمد صلى الله عليه واله وسلم کی خوشی میں جلوس نکالنا

✅حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم پر درود و سلام پڑھنا وغیرہ

✅ولادت کے دن نفلی روزہ رکھنا

یہ تمام امور قرآن و حدیث کے مستند دلائل سے ثابت ہے تو پھر یہ بدعت کیسے؟؟

جہاں تک تعلق انداز و طریقہ کا ہے تو یہ اعتراض ہی جہالت پر مبنی ہے کہ چونکہ اس طریقے سے صحابہ کرام نے میلاد نہیں منایا تو یہ غلط اور بدعت ہے۔
یاد رکھیں کہ خوشی کے اظہار کا طریقہ ہر دور کے اعتبار سے بدلتا رہتا ہے جیسے صحابہ کرام میں سے کسی کی شادی شادی ہال یا سینٹرل ائیر کنڈیشنڈ بینکوئیٹ میں نہیں ہوئی لیکن اس دور میں ہر بدعت گمراہی کہنے والا بھی شادی ہالز میں کررہا ہے۔
اسی طرح کثیر دینی و دنیاوی امور صحابہ سے ثابت نہیں لیکن چونکہ آپ اس کو کررہے ہیں اس لیے اس پر بدعت کا فتوی نہیں لگے گا۔

نوٹ: لوگوں میں شعور کی بیداری اور میلاد سے متعلق ذہنی اضطراب و بے چینی دور کرنے اور ان کو گمراہ ہونے سے بچانے کی نیت سے یہ تحریر اپنے تمام گروپس میں ضرور شیئر کریں۔
23-8-2026
10ربیع الاول پیر 1448 ھجری

جشن خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مبارک ہو حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم  مثل فارس نجد کے قلع...
22/08/2026

جشن خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مبارک ہو
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم
مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے

یارحمن اغثنی الصلاۃ والسلام علیک یا خاتم النبیین ﷺقلت حیلتی انت وسیلتی ادرکنی یارسول  ﷺ
21/08/2026

یارحمن اغثنی

الصلاۃ والسلام علیک یا خاتم النبیین ﷺ

قلت حیلتی انت وسیلتی ادرکنی یارسول ﷺ

قلت حیلتی انت وسیلتی ادرکنی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
20/08/2026

قلت حیلتی انت وسیلتی ادرکنی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Address

Karachi
75640

Telephone

+923332345838

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al_Hamid Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share